مسئلہ فلسطین، رہبر انقلاب کے ۲۰ یادگار جملے ( پوسٹرز+ ویڈیو)

photo_2021-05-15_23-32-51

ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جس دن ہم اور آپ  دیکھیں گے کہ آپ بیت المقدس میں نمازِ جماعت پڑھ رہے ہونگے!

photo_2021-05-15_23-32-38

یہ خدائے ذالجلال کا فیصلہ ہے کہ قدس آزاد ہوگا!

photo_2021-05-15_23-34-23

فلسطین دوبارہ فلسطینیوں کے پاس آکر رہے گا اور یقینی طور پر اسرائیل دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا اس میں کوئی شک نہیں!

photo_2021-05-15_23-33-57

اسرائیل اگلے ۲۵ سال نہیں دیکھ پائے گا!

khak-yaksan

صیہونیوں نے اگر کوئی غلطی کی تو تل ابیب اور حیفا کو خاک کے ڈھیر میں تبدیل کردیں گے!

saqoot-israel

پورے وثوق سے کہہ رہا ہوں کہ دشمن صیہونی حکومت کے سقوط کا عمل شروع ہوچکا ہے اور یہ رکنے والا نہیں ہے۔۔۔!

taqat-zaban

مجرم صیہونی صرف طاقت کی زباں سمجھنتے ہیں!

quds2020

فلسطین کے سیاسی نظام کا تعین تمام فلسطینی ادیان اور قومیتوں کی شمولیت کے ساتھ ریفرنڈم کے ذریعے ہی ممکن ہے!

TAWAZUN

آج دنیا کے حالات پہلے جیسے نہیں۔ آج طاقات کا توازن اسلامی دنیا کے حق میں تبدیل ہوچکا ہے!

photo_2021-05-15_23-33-18

غاضب اسرائیل سے مذاکرات ناقبل تلافی نقصان کا باعث ہونگے

photo_2021-05-15_23-34-08

امریکہ، اسرائیل اور انکے پٹھو آج کے فرعون ہیں!

photo_2021-05-15_23-34-15

بیت المقدس کو دارالحکومت کے طور پر اعلان کرنا غاضب صہیونیوں کی بے بسی اور ناتوانی کی علامت ہے۔

Saudi-Israel2

سعودیہ اسرائیل تعلقات، امت مسلمہ کی پیٹ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہیں! سعودی حکام کا یہ اقدام بہت بڑی خیانت اور عظیم گناہ ہے

photo_2021-05-15_23-33-03

صدی کی ڈیل کی شیطانی سیاست کسی بھی صورت کامیاب نہ ہوگی اور بیت المقدس فلسطین کا دارالخلافہ اور قبلہ اول کے طور پر باقی رہے گا!

uselection3

صیہونیوں سے تعلقات قائم کرنے کا خیانت آمیز اور ذلت آمیز سلسلہ دنیائے اسلام کے متحد نہ ہونے کا نتیجہ ہے!

QUDS21-3

صیہونیوں نے روز اول سے ہی غصب شدہ سرزمین فلسطین کو دہشت گردی کے مرکز میں تبدیل کر دیا۔ اسرائيل کوئی ملک نہیں بلکہ ملت فلسطین اور دیگر اقوام کے خلاف دہشت گردی کا اڈا ہے۔ اس سفاک حکومت کے خلاف جدوجہد در حقیقت ظلم کے خلاف مجاہدت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے اور یہ سب کا ہمہ گیر فریضہ ہے۔

QUDS21-5

فلسطین اور قدس کو قرآن مجید میں 'الارض المقدسہ' کہا گیا ہے۔ دسیوں سال سے اس پاکیزہ سرزمین پر ناپاک ترین اور خبیث ترین عناصر کا قبضہ ہے۔ ان شیطانوں کا قبضہ ہے جو باشرف انسانوں کو خاک و خون میں غلطاں کر رہے ہیں اور نہایت بے شرمی سے اس کا اعترا‌ ف بھی کرتے ہیں۔ لیکن الحمد للہ ان کے ارادوں کو مغلوب نہیں کر سکے۔ فلسطین زندہ ہے، اس کی مجاہدت جاری ہے اور نصرت خدا سے خبیث دشمن پر اسے غلبہ ملے گا۔ قدس شریف اور پورا فلسطین اس سرزمین کے عوام کا ہے اور ان شاء اللہ انہیں واپس ملے گا، وما ذالک علی اللہ بعزیز۔

photo_2021-05-15_23-33-37

صیہونی نیل سے فرات تک کا نعرہ لگاتے تھے لیکن آج آپ دیکھیں کہ اپنے گرد حفاظتی دیوار تعمیر کررہے ہیں تاکہ اپنی آپ کو اس مقبوضہ سرزمین میں محفوظ کرسکیں، فلسطین ایک ملک ہے ایک تاریخ ہے۔ نہر (دریائے اردن) س لیکر بحر (دریائے نیل) تک فلسطین ہے اور بے شک بیت المقدس اس کا دارالخلافہ ہے۔

SHOHADA1

شہدائے مقاومت اور ان عظیم مجاہدین پر سلام جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ بالخصوص شہید احمد یاسین، شہید سید عباس موسوی ، شہید فتحی شقاقی، شہید عماد مغنیہ، شہید عبدالعزیز رنتیسی، شہید ابو مہدی المہندس اور شہدائے استقامت میں سب سے نمایاں ہستی شہید قاسم سلیمانی پر سلام۔۔۔

quds2020-1

شیخ احمد یاسین، فتحی شقاقی، سید عباس موسوی سے لیکر اسلام کے عظیم سردار اور مزاحمتی محاذ کی ناقابل فراموش ہستی شہید قاسم سلیمانی اور عراق کے عظیم مجاہد شہید ابو مہدی المہندس اور دیگر شہدائے قدس کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور عظیم الشان امام خمینی کی روح پر درود بھیجتا ہوں جنہوں نے عزت وجہاد کا یہ راستہ ہمارے لئے تعمیر کیا۔ اسی طرح برادر مجاہد حسین شیخ الاسلام مرحوم کے لئے جنہوں نے برسوں اس راہ میں زحمتیں اٹھائیں رحمت خداوندی کی دعا کرتا ہوں۔

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *