شہید اعلیٰ ظاہری مقام کے علاوہ اعلیٰ روحانی مقام کے بھی حامل ہیں۔ اس کی دلیل بھی خود انکی شہادت ہی ہے، جو شخص شہید ہوتا ہے اور اسے یہ رتبہ دیا گیا ہے ان افراد کے باطن، فطرت اور اعمال میں بعض شرائط کا ہونا ضروری ہے۔ ان شرائط کے بغیر کسی کو شہادت نصیب نہیں ہوتی۔ وہ شخص اس اعلیٰ روحانی مرتبے کا حامل تھا اور اسی وجہ سے وہ شہید ہو گیا۔ ورنہ ان صفات کے بغیر کسی کا شہید ہونا ممکن نہیں۔ مزید پڑھیں
پاک روح اور اعلیٰ افکار! استاد شہید مرتضیٰ مطہری
بہترین اور اعلی افکار کو پھلنے پھولنے کے لیے سازگار ماحول کی ضرورت ہوتی ہے، سازگار فضا کی احتیاج ہے. اگر انسان کی روحانی فضا سازگار نہ ہو اعلی افکار اس سے دور ہوجاتے ہیں. مزید پڑھیں
میڈیا وار، اصلی میدان جنگ! از رہبر انقلاب
آج دشمن سکیورٹی اور معاشی جنگ کے مقابلے میں نرم جنگ یعنی میڈیا وار میں زیادہ سرگرم ہے۔ لہذا ، ہمیں تشہیرات اور میڈیا کے شعبے میں زیادہ موثر اور زیادہ ذہانت سے کام لینا چاہیے۔ مزید پڑھیں
معاشرے میں خواتین کا کردار مردوں کے کردار سے زیادہ اہم ہے۔ کیونکہ خواتین ، تمام پہلوؤں میں ایک متحرک گروہ ہونے کے علاوہ ، اپنے دامن میں فعال گروہوں کی تربیت کرتی ہیں۔ معاشرے میں ماں کی خدمت اساتذہ کی خدمت سے بالاتر ہے ، اور سب کی خدمت سے بالاتر ہے۔ مزید پڑھیں
اسلام زندگی کے تمام امور پر محیط از رہبر انقلاب
جو انسان قرآن سے تعلق رکھتا ہے، قرآن اور احکام قرآن سے آشنا ہے وہ سمجھتا ہے کہ قرآن جس اسلام کا تعارف کراتا ہے، وہ یہ ہے۔ قرآن جس اسلام کا تعین کرتا ہے، تعارف کراتا ہے، وہ، وہی اسلام ہے جو زندگی کے تمام امور میں دخیل ہے، رائے رکھتا ہے، نظر رکھتا ہے، مختلف تقاضے رکھتا ہے۔ مزید پڑھیں
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جو لوگ جامعات میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں اور یونیورسٹیوں کو اسلامی بنانا چاہتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ علوم دو طرح کے ہیں: جیومیٹری کا علم ایک اسلامی ہے ، ایک غیر اسلامی ہے۔ فیزیکس ایک اسلامی ہے ، ایک غیر اسلامی ہے۔ اسی وجہ سے ، انھوں نے اعتراض کیا کہ سائنس اسلامی یا غیر اسلامی نہیں ہے۔ اور کچھ نے یہ تصور کیا کہ وہ لوگ جو یہ مانتے ہیں کہ یونیورسٹیوں کو اسلامی ہونا چاہئے یعنی صرف فقہ ، تفسیر اور علم اصول کی تعلیم ہونی چاہیے۔ یہ ایسے غلط تصورات ہیں جو کچھ لوگ رکھتے ہیں یا خود ایجاد کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں
ماتمی انجمنیں اور مکتبِ اہلبیت کا فروغ! از رہبر انقلاب
جہاں تک مذہبی و ماتمی انجمنوں اور مداح (نوحہ خواں اور ذاکرین) کی بات ہے تو انجمن، ایک سماجی یونٹ ہے، ایک معاشرتی اکائی ہے جو اہلبیت علیہم السلام کی مودت کے محور پر تشکیل پاتی ہے۔ مزید پڑھیں
» نَفْس مطمئنّه» یعنی وہ نفس جس کی اب کوئی خواہش نہیں ہے۔ اب یہ نہیں کہ جب وہ وزیر اعظم بن چکا ہو تو وہ کہے کہ یہ کافی نہیں ہے، مجھے صدر بننا ہے۔ وہ صدر بن چکے تو وہ کہے کہ، یہ کافی نہیں ہے، مجھے اسلامی ممالک کا صدر ہونا چاہیے۔ وہ جب اس پر پہنچتا ہے تو کہتا ہے کہ یہ کافی نہیں ہے۔ جہاں بھی جائے وہاں (اس کیلئے) کافی نہیں ہے۔ اگر ساری دنیا کو نوالہ بنا کر اسے دیدیا جائے تو، جب وہ سوچتا ہے تو دیکھتا ہے کہ، یہ بھی ناقص ہے۔ اسکی اندرونی خواہش کچھ اور ہے۔ وہ جب اطمینان پائے گا کہ جب مطلق کمال تک پہنچ جائے۔ مطلق کمال جب ہے کہ جب (خدا)ہو؛اس کے علاوہ کچھ نہ ہو۔ مزید پڑھیں
مکتب سلیمانی، مکتبِ صدق و اخلاص! از رہبر انقلاب
میں نے ایک جملہ عرض کیا تھا اور کہا تھا کہ 'مکتب سلیمانی' شہید سلیمانی ایک مکتب بن گئے یا پہلے سے ہی ایک مکتب تھے۔ ہم جس چیز کو مکتب سلیمانی کہتے ہیں اگر اس کو اختصار سے ایک دو جملے میں بیان کرنا چاہیں تو کہیں گے کہ یہ مکتب صدق و اخلاص کا مکتب ہے۔ یہ دو الفاظ درحقیقت، مکتب سلیمانی کا مظہر اور اہم خصوصیات ہیں۔ مزید پڑھیں
شوہر و زوجہ، ایک دوسرے کی پناہگاہ! از رہبر انقلاب
مرد اپنی زندگی کی کشمکش میں، ایک لمحہ سکون کا محتاج ہوتا ہے تاکہ وہ اپنی راہ کو جاری رکھ سکے۔ وہ سکون کا لمحہ کونسا ہے؟ یہ وہ وقت ہے جب وہ اپنے آپ کو اپنے گھرانے کے ساتھ پیار اور شفقت سے بھرے ماحول میں پاتا ہے۔ اپنی زوجہ کے ساتھ جو اس سے پیار کرتی ہے ، اس کے شانہ بشانہ ہے اور وہ اس کے ساتھ ایکائی کا احساس کرتا ہے۔ جب وہ اپنی زوجہ کے ساتھ ہوتا ہے تو وہ سکون کا لمحہ ہے۔ مزید پڑھیں