رہبر انقلاب کا فسلطینی مزاحمت کی فتح پر پیامِ تبریک
اپنے پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے صیہونی حکومت کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں فلسطینی مزاحمت کو فتح پر مبارکباد پیش کی۔مزید پڑھیں
عہدِ ولایت ویب پورٹل | مکتبِ ولایت کا جامع ترین آن لائن مرکز
اپنے پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے صیہونی حکومت کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں فلسطینی مزاحمت کو فتح پر مبارکباد پیش کی۔مزید پڑھیں
ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جس دن ہم اور آپ دیکھیں گے کہ آپ بیت المقدس میں نمازِ جماعت پڑھ رہے ہونگے!مزید پڑھیں
آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے مطابق قدس شریف کو محور قرار دیکر مسلمانوں کے درمیان باہمی تعاون صیہونی دشمن کا ڈراونا خواب ہے۔ آپ نے فرمایا کہ صیہونی حکومت کے سقوط کا عمل شروع ہو چکا ہے اور یہ رکنے والا نہیں ہے۔مزید پڑھیں
ہمارے خیال میں نرم جنگ (سافٹ وار) میں دشمن کے دو اہداف ہیں۔ کبھی واضح فوجی اور پر تشدد جنگیں ہوتی ہیں جن کے اپنے طور طریقے ہیں، لیکن نرم جنگ کا علاج مشکل سے ہوتا ہے اور ایک پہلو سے وہ عسکری تصادم سے بھی زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔مزید پڑھیں
شیعہ جس وقت مہدی موعود کے انتظار کی بات کرتے ہیں اور اس نجات دہندہ ہاتھ کے انتظار کا ذکر کرتے ہیں تو انتظار کے وقت صرف تخیلات میں غوطہ زنی نہیں کرتے بلکہ ایک ایسی حقیقت کی جستجو کرتے ہیں جو اس وقت موجود ہے ، حجت خدا کی صورت میں لوگوں کے درمیان زندہ ہے اور موجود ہے ، لوگوں کے ساتھ زندگي گزار رہا ہے ، لوگوں کو دیکھ رہا ہے ان کے ساتھ ہے ، ان کے دردوں کو ، ان کی تکلیفوں کو محسوس کرتا ہے انسانوں میں بھی جو لوگ اہل سعادت ہوں ، جن میں صلاحیت و ظرفیت پائی جاتی ہو ، بعض اوقات ناآشنا اور ناشناس کےطور پر ان کی زیارت کرتے ہیں ، وہ موجود ہے ، ایک حقیقی اور مشخص و معین انسان کے عنوان سے جو خاص نام رکھتا ہے جس کے ماں باپ معلوم ہیں ، لوگوں کے درمیان رہتا ہے اور ان کے ساتھ زندگی بسر کررہا ہے ۔یہ ہم شیعوں کے عقیدہ کی خصوصیات میں سے ہے ۔مزید پڑھیں
خدا نے امام حسینؑ کو (فرزند کی شکل میں) حضرت علی اکبرؑ عطا کئے اور جب یہ فرزند ذرا بڑے ہو جاتے ہیں تو امامؑ دیکھتے ہیں کہ (علی اکبرؑ کا) چہرہ بالکل پیغمبر ص کا چہرہ، وہی شکل و صورت جس سے امامؑ بے حد عقیدت اور عشق رکھتے تھے اور اب یہ جوان بالکل اپنے جد کی شبیہ ہوچکے ہیں۔ آواز بالکل پیغمبر ص جیسی، کلام کرتے ہیں تو پیغمبر ص کی طرح، اخلاق پیغمبر ص کی مانند، وہی بزرگواری، وہی کرم اور وہی شرف۔ اور پھر امامؑ کہتے ہیں: جب بھی ہمارا دل پیغمبر ص کیلئے بےقرار ہوتا تھا تو ہم اِس جوان کی طرف نگاہ کرتے تھے۔مزید پڑھیں
ایران کی عزیز عوام کو ایک بار پھر نیا سال پھر مبارک ہو اور میں اللہ تعالٰی سے ان سب کے لئے بابرکت اور خوشحال سال کی دعا کرتا ہوں۔ ہم 1400 میں داخل ہوگئے ہے۔ روایتی نقطہ نظر سے ، یہ ایک نئی صدی کا آغاز ہے اگرچہ دقیق نظر کے لحاظ سے ایسا نہیں ہے پر روایتی طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ ہم نئی صدی میں داخل ہوئے ہیں۔ اگر ہم پچھلی صدی یعنی 1300 اور حالیہ صدی میں ملک کے داخل ہونے کا ایک چھوٹا سا اور معنی خیز موازنہ کرنا چاہتے ہیں تو ، 1300 ، رضا خان کی آمریت کا آغاز تھا ، جو در حقیقت رضا خان کے ذریعہ ایک برطانوی بغاوت تھی جو در حقیقت ایک منحصر برطانوی آمریت اور حکمرانی تھی۔ یہ 1300 میں ہمارا داخل ہونا تھا۔ اس سال ، 1400 میں ہمارا داخل ہونا ، انتخابات کا سال ہے ، یعنی آزادی، عوام کے ووٹوں پر ، خود انحصاری اور قومی خود اعتمادی پر مبنی حکمرانی۔ یہ اس صدی میں ہمارا داخل ہونا ہے! سال 1300 میں داخل ہونے اور چودھویں صدی میں داخل ہونے میں ایک واضح فرق رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ، انشااللہ ، خدا ہمارے تمام امور کو بڑھاوا دے گا اور ترقی کی طرف رہنمائی کرے گا۔مزید پڑھیں
سنہ 1400 ہجری شمسی کے آغاز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛ بسم اللّه الرّحمن الرّحیم و الحمد للّه ربّ العالمین و الصّلاة و السّلام علی سیّدنا محمّدٍ و آله الطّاهرین یا مقلّب القلوب و الأبصار. یا مدبّراللّیل و النّهار. یامحوّل الحول و الاحوال. حوِّل حالنا إلی أحسنِ الحالمزید پڑھیں
یمن کی جنگ اوباما کی ڈیموکریٹ حکومت کے زمانے میں آل سعود نے شروع کی اور امریکا کے گرین سگنل پر کی۔ امریکا نے انھیں اجازت دی اور ان کی مدد کی، بے شمار فوجی وسائل ان کے حوالے کیے۔ کس لیے؟ اس لئے کہ یمن کے نہتے عوام پر اتنے بم برسائيں کہ پندرہ دن میں یا ایک مہینے میں وہ ان کے سامنے جھک جائيں۔ انھوں نے غلطی کی!مزید پڑھیں
نوروز کا مطلب ہے ایک نیا دن۔ ہماری روایات میں - خاص طور پر "معلّیبنخنیس" کی مشہور روایت - میں اس نکتے پر غور کیا گیا ہے۔ "معلّیبنخنیس"، جو ممتاز راویوں میں سے ایک ہیں اور ہماری رائے میں ثقہ (قابل اعتماد) ہیں ، ایک ممتاز شخصیات میں سے ہیں اور اہلبیتؑ کے اسرارکے مالک ہیں۔ آپ نے اپنی زندگی امام صادق علیہ السلام کے ساتھ گزاری اور پھر وہ شہید ہوگئے۔ ان خصوصیات کے حامل راوی "معلّیبنخنیس" امام کی خدمت میں جاتے ہیں اور اتفاقی طور پر ، یہ "نوروز" کا دن تھا - عربی زبان میں ، "نوروز" کو "نیروز" کہا جاتا ہے، امامؑ نے راوی سے فرمایا: أتدری ماالنیروز؟» کیا آپ جانتے ہیں کہ نوروز کیا ہے؟مزید پڑھیں