ایک مسلمان کا کے کام کا standard اور کوالٹی دنیا میں رایج standard سے اوپر ہونا چاہییے۔یہ اسلامی کلچر اور اسلامی دستور ہے۔وہ مزدور جو کام کی مشکلات کو جھیلتا ہے،(چونکہ کام کرنا مشکل ہے)وہ مزدور جو اپنی عمر و توانائی اس میں صرف کرے کہ کام کو خوبصورتی سے انجام دے،در حقیقت وہ عبادت کررہا ہے۔یہ ایک نیکی ہے۔ مزید پڑھیں
گرمی کی چهٹیوں سے استفادہ از رہبر انقلاب
گرمیوں کے موسم میں ہمارے بہت سے اچھے جوان اپنا فارغ وقت یا تو کنسٹرکشن/تعمیراتی کاموں میں مدد یا دفاعی مشقوں میں مدد یا پھر دوسروں کے علم و شرح خواندگی کو بڑھانے میں صرف کرتے ہیں۔بعض مخصوص افراد اپنے آپ کو زحمت میں ڈال کر دوسروں کی خاطر کام کرتے ہیں،اور بعض اچھے اور منظم پروگراموں کے وسیلے سے کتاب پڑھنے اور اپنی فکری صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں
شہد سے زیادہ شیریں، شہادتِ حضرت قاسم بن حسن(ع) از
ان واقعات میں سے ایک واقعہ قاسم ابن الحسن کا میدان میں جانے کا ہے۔جو کہ بہت عجیب منظر ہے،قاسم بن الحسن امام حسین(ع)کے لشکر کے نوجوانوں میں سے ہیں۔ایک نوجوان ہے جو"بلوغ تک نہیں پہنچا"ہے۔شب عاشوراء جب امام حسین نے کہا یہ واقعہ پیش آئے گا اور سب کو شہید کردیا جائے گا اور فرمایا تھا کہ جب سب چلے جائیں اور اصحاب جانے پر راضی نہ ہوئے،اس تیرہ یا چودہ سالہ نوجوان نے کہا:عمو جان کیا میں بھی اس جنگ میں شہید ہونگا؟ مزید پڑھیں
علمدار کربلا ع، پیکرِ وفا! از رہبر انقلاب
حضرت عباس علیہ السلام کی وفاداری سب سے زیادہ نہر فرات میں داخل ہونے اور پانی نہ پینے کے واقعے میں جلوہ گر ہے۔مستند کتابوں میں بیان کیا گیا ہے کہ اُن آخری لمحات میں پیاس نے ان چھوٹے بچوں اور ان بچیوں پر اور اہل حرم پر اتنا غلبہ کیا کہ حضرت ابو الفضل عباس(ع)پانی کے قریب پہنچتے ہیں اور خود کو لبِ دریا پہ پہنچاتے ہیں۔ مزید پڑھیں
مجلس و عزاداری امام جعفر صادق کی نظر میں از
اِنَّ تلكَ المَجالِسَ اُحِبُّها و فأحْيوا أمْرَنا۔انجمن کی بنیاد ائمہ کے صحابیوں نے ڈالی اور انہوں نے اسے شروع کیا۔واقعہِ کربلا کے بعد ساتھ میں بیٹھتے تھے۔امام جعفر صادق علیہ السلام راوی سے سوال پوچھتے ہیں کہ تَجلِسونَ و تُحَدِّثونَ یعنی کیا تم ہمارے مسائل/ذکر کو مطرح کرتے ہو؟ مزید پڑھیں
شبیہ پیغمبر علی اکبر ع از رہبر انقلاب
یہ نوجوان اپنے باپ کے پاس آیا۔علی اکبر(ع)کی عمر اٹھارہ سے پچیس سال کے درمیان لکھی گئی ہے۔ یعنی کم از کم اٹھارہ سال اور زیادہ سے زیادہ پچیس سال۔ وہ کہتا ہے: "علی ابن الحسین باہر آئے" علی ابن الحسین لڑنے کے لیے خیمہ گاہ سے نکلے۔ یہاں ایک بار پھر راوی کہتا ہے: "یہ نوجوان کائنات کے خوبصورت نوجوانوں میں سے ایک تھا۔" خوبصورت،رشید اور بہادر۔ اس نے اپنے باپ سے جا کر لڑنے کی اجازت مانگی، امام نے بغیر تاخیر کے اجازت دے دی۔ مزید پڑھیں
جناب علی اصغر ع، کربلا کے ننھے سپاہی از رہبر
گرمی کے موسم میں کسی دن دو تین گھنٹے کیلئے بجلی چلی جائے ماں باپ کو اپنی اتنی فکر نہیں ہوگی کہ گرمی ہلکان کردے گی۔ گھر میں مرد و عورت گرمی سے اپنے پریشان ہونے اور پسینے میں ڈوپ جانے پہ فکرمند نہیں ہونگے، لیکن ماں کا دل ڈوب جائے گا جب دیکھے گی کہ اس کا نونہال، اس کا شیر خوار بچہ، گرمی کی شدت سے سو نہیں پارہا ہے، برداشت نہیں کرپا رہا ہے تو ماں کا کلیجہ منہ کو آنے لگتا ہے۔ اب ذرا عصر عاشورا سید الشہدا کے خیموں کی حالت دیکھئے ۔۔۔ وہ گرمی وہ پیاس وہ تشنگی اس ننہے بچے پر کیا گزر رہی ہوگی؟ کچھ ایسے بھی تھے کہ جنہوں نے اس شدید گرمی میں شب و روز پیاس کے عالم میں گزارا تھا۔ مزید پڑھیں
حضرت جون(ع)، غلامِ حسین ع از رہبر انقلاب
وہ شخص جو ایک لشکر کے مقابلے پر آیا ہو،اور صحرا میں وحشی بھیڑیوں کے سامنے کھڑا ہو اس کا بدن نہیں لرزتا،لیکن چھوٹی چھوٹی چیزوں سے اس پر رقت طاری ہوجاتی ہے! مثلا جب وہ حبشی غلام زمین پر گرا۔۔۔ حضرت اس غلام کے سرہانے پہنچے۔یہ ایک سیاہ فام غلام ہے، عقیدتمندوں میں سے ہے، چاہنے والوں میں سے ہے، شاید جونؑ حضرت ابوذرؒ کے غلام تھے اور سماجی حیثت کے لحاظ سے مسلمانوں کے درمیان کسی بڑے مقام کے حامل نہ تھے،کسی بڑے درجہ پر فائز نہیں تھے! مزید پڑھیں
کاروانِ کوفہ و شام کے سپہ سالار، امام زین العابدین
امام زین العابدین علیہ السلام واقعہ عاشوراء کے بعد جب مدینے واپس لوٹے تو اس دوران دس، گیارہ میہنے کا فاصلہ آگیا تھا۔اس وقت سے کہ جب یہ خاندان آل محمد مدینے سے خارج ہوئے اور دوبارہ واپسی آئے۔ایک شخص امام عالی مقام کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ آپ نے دیکھا کہ کربلا جانے کا کیا انجام ہوا؟ مزید پڑھیں
انجمن، تشریح و بیان کے جہاد کا مرکز! از رہبر
انجمن کے سلسلے میں ایک بڑا اہم نکتہ ہے اور وہ یہ ہے کہ امام – جیسا کہ میں نے عرض کیا - روایتوں میں فرماتے ہیں: احیوا امرنا؛ ہمارے مسئلے کو، ہمارے مکتب کو زندہ رکھو یا زندہ کرو۔ مزید پڑھیں