یہ قابل امتیاز زیارات جو ہمارے اختیار میں ہیں۔کچھ لوگ اس کوشش میں ہوتے ہیں کہ ان زیارات کی سند معلوم کریں۔میں کہتا ہوں کہ سند کے بغیر بھی انہیں پڑھا جاسکتا ہے۔ہم جب ان پاک ہستیوں سے بات کرنا چاہیں تو اسکا کیا لب و لہجہ ہونا چاہئیے؟ہمارے لئے نا ممکن ہے کہ زیارت کے ان الفاظ سے زیادہ فصیح و بلیغ جملے استعمال کرسکیں۔ مزید پڑھیں
اس بات کو جان لیں کہ دنیا کے بہت سارے علاقوں کی مسلمان خواتین آپ کی طرف دیکھتی ہیں اور آپ سے نصیحت لیتی ہیں۔یہ جو آپ دیکھتی ہیں کہ بعض ملکوں میں،اسلامی حجاب پر دشمنوں کے شدید حملے ہورہے ہیں،اس سے پتہ چلتا ہے کہ عورتیں،حجاب کی طرف مائل ہیں۔ مزید پڑھیں
جب ہم جوان تھے مشہد میں ایک بزرگ عالمِ دین تھے جو کہتے تھے کہ ہمارے والد ہمیں بہت پیار کرتے تھے اور یہ نصیحت کرتے تھے کہ اپنی جوانی کی قدر و قیمت کو پہچانو۔ہماری مصروفیات،جدید دنیاوی مصروفیات ہیں۔ہم لوگوں سے وابستہ ہیں،دنیا سے وابستہ ہیں اور دن کے وقت ہمیں اللہ تعالیٰ سے راز و نیاز کرنے کا وقت نہیں ملتا۔صرف چند لوگ ایسے ہیں کہ جو ہر وقت نماز کی حالت میں ہیں۔ مزید پڑھیں
امام حسین(ع) نے ان حالات میں کہ جب پوری دنیا ظلم و جور کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی اور اس پر ظلم کے بادل چھائے تھے،جب کسی کی جرأت نہیں تھی کہ حقیقت کو بیان کرے؛اس کے مقابلے میں انکے قدم نہیں ڈگمگائے،نہ ہی وہ کمزور پڑے،نہ شک و تردید کا شکار ہوئے۔بلکہ تن و تنہا میدان میں اتر آئے۔انہوں نے للہ قیام کیا۔ مزید پڑھیں
وہ چیزیں جو انسانی فطرت سے مناسبت رکھتی ہیں،جو انسان کی حقیقی ضروریات ہیں،و فی الآخرة حسنه اور آخرت کی آرزو میں بھی رہتے ہیں۔ مزید پڑھیں
سماجی خدمات انجام دینے والوں کی اہمیت از رہبر انقلاب
آپکا کا کام قابل قدر ہے اور مجھہ جیسا حقیر اسکا اجر نہیں دے سکتا،اللہ آپ کو اس کام میں برکت عطا فرمائے۔تعمیراتی کام،وہ کام جسکا نقطہ آغاز ایمان ہے اور جس میں ہیومن ریسورسز کا حد اکثر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ان دونوں کی کوئی انتہا نہیں،لہذا آپکے تعمیراتی کام کو سینکڑوں گنا بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ مزید پڑھیں
قیامِ حسینی اور اس دور کے ناصرانِ حسین از رہبر
امام حسین پر ایسا کرنا(کربلا میں جنگ کرنا)فرض تھا تاکہ یہ واضح کردیں کہ ایسی صورتحال میں ایک مسلمان کی شرعی ذمہ داری کیا ہے۔امام نے آنے والے دور کے مسلمانوں کو فارمولا دے دیا البتہ یہ فارمولا،صرف لفظوں اور باتوں اور دوسروں کو بول کر خود اس پہ عمل نہ کرنے والا فارمولا نہیں،یہ عملی فارمولا تھا۔یہ درس ہے مسلمانوں کے لئے قیامت کے دن تک،جو الٰہی رنگ کے ساتھ تاریخ اسلام کے ماتھے پر لکھ دیا گیا۔ مزید پڑھیں
اے ہمارے پروردگار!ہمیں اہل قرآن میں شامل فرما۔ہمیں قرآن سے مانوس فرما۔ہمیں قرآن کے ساتھ زندہ رکھ،اورقرآن کے ساتھ اس دنیا سے اٹھا۔خدایا!ہمیں قرآن کے ہمراہ محشور فرما۔اے پروردگار!قرآنی تعلیمات کو ہمارے دلوں میں بیدار اور زندہ فرما۔ مزید پڑھیں
قیام حسینی کا ہدف از رہبر انقلاب
ہم لوگ کہ آج جو اس نظام کو محسوس کررہے ہیں۔اور اسلامی نظام کو نزدیک سے دیکھ رہے ہیں۔ہمیں چاہیئے کہ اپنے اسلاف اور بزرگوں سے زیادہ بہتر انداز میں نہضت(تحریک)حسینی کو درک کریں اور ایسا کرنا ہم پہ فرض ہے۔کیونکہ اس عظیم شخصیت(امام حسین) نے ایک عظیم مقصد کے لئے قیام کیا۔ مزید پڑھیں
خدایا! یہ قربانی قبول فرما از رہبر انقلاب
اس صورتحال میں جہاں دشمنوں نے حسین بن علی کے گرد حلقہ بنا لیا اور ان میں سے ہر ایک نے ضربتیں لگائیں اور یہ جسمِ نازنیں بے یار و مددگار زمین پہ پڑا تھا۔یہاں پہ جتنا وحشی پن ہے،جتنی خباثت ہے،یہاں ایک جانور جیسے اور انتقام لینے والے جذبات پائے جاتے ہیں،بلکل برعکس خیام امام حسین(ع) میں خدا کی طرف توجہ،ایک لطیف اور پاک انسانی روح حاکم ہے۔تمام عورتیں اور بچے،خیام میں سوائے عورتوں اور بچوں کے کوئی نہیں تھا۔مردوں میں صرف امام سجاد(ع) تھے۔وہ سب امام حسین کے بارے میں فکر مند تھے۔وہ سب خیام سے باہر نکلے اور اس طرف چلے گئے جہاں انہیں لگا کہ حسین ابن علی زمین پہ گرے ہیں۔ مزید پڑھیں