پردے کا اسلامی تصور شہید مطہری کی نگاہ میں
ستر یا پردے کے مسئلے میں بات یہ نہیں ہے کہ عورت ستر کے ساتھ بھرے مجمع میں آئے یا عریاں؟ اسلام مرد اور عورت کے آزادانہ اختلاط کی نفی کرتا ہے بلکہ اصل بات یہ ہے کہ کیا مرد کی عورت سے لذت اندوزی بلا عوض اور عام ہونی چاہئے؟ کیا مرد کو یہ حق ہے کہ وہ عورت سے ہر محفل میں باستثنائے زنا زیادہ سے زیادہ لذت حاصل کرے؟ اسلام کہ جس کی نظر مسائل کی اصلیت پر ہے جواب دیتا ہے: نہیں! ایسا نہیں ہے۔ مرد صرف گھریلو ماحول اور مضبوط عہد و پیمان کے ساتھ از دواجی قانون کے دائرے میں عورت کو بیوی کی حیثیت سے اپنے تصرف میں لا سکتا ہے لیکن عام اجتماعات میں کسی نامحرم عورت سے قطعاً استفادہ نہیں کر سکتا۔نیز عورت کے لئے بھی یہی پابندی ہے۔مزید پڑھیں