فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی فضیلت کے چند جلوے! از رہبر انقلاب
استعمار کی جوانوں کے خلاف فکری یلغار از امام خمینی
علم و تہذیب کے مراکز کو مراکز فساد میں تبدیل کرنا میرے عزیزو! وہ افراد جنہوں نے اسلام سے طمانچہ کھایا ہے اور وہ لوگ جو مکتب اسلام کو اپنی ذات اور اپنے آقاوں کے مصالح کے خلاف جانتے ہیں، ان کا پہلاہدف یہ ہے کہ ہمارے بچے، ہمارے جوان جو تحصیل کمال کے لئے اسکول اور کالج گئے ہیں، وہیں سے انحراف شروع کریں۔ لہذا آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ پرائمری اسکول سے لے کر یونیورسٹی تک سازشوں کا جال بچھا ہوا ہے اور ان کا نشانہ آپ لوگ ہیں۔یہ آپ کو اسلام سے منحرف کر دینا چاہتے ہیں۔ یونیورسٹیوں، کالجوں، اسکولوں اور علم و تہذیب کے مراکز کو ایسے مراکز میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں کہ ان مراکز میں جو بھی تحقیق اور پیشرفت ہو اس سے بڑی طاقتوں کو فائدہ پہنچے۔مزید پڑھیں