فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی فضیلت کے چند جلوے! از رہبر انقلاب
اپنی عبادت کو شیطان کے تصرف سے بچائیں از امام
ماز اور تمام ہی عبادت کے اہم قلبی آداب میں سے ایک جو قلبی آداب کی اصل و بنیاد ہے اور اس کے لئے قیام کرنا ایک عظیم امر اور دقیق مشکل ہے، وہ تصرفات شیطانی سے محافظت ہے۔ روح کی غذا اس کی نشوونما کے لائق ہونی چاہئے اصحاب معرفت اور ارباب قلوب کے نزدیک یہ بات واضح ہے کہ جس طرح جسموں کے لئے جسمانی غذا ہوتی ہے جس سے جسم پرورش پاتا ہے اور یہ غذا جسم کی حالت کے مناسب اور اس کی نشوونما کے موافق ہونی چاہئے تا کہ اس سے جسم کی تربیت ہو اور روئیدگی اور بالیدگی میں کام آئے۔ اسی طرح دلوں اور روحوں کی بھی ایک غذا ہوتی ہے اور ان کی غذا بھی ان کے مناسب حال اور ان کی نشوونما کے لائق ہونی چاہئے تا کہ دل اور روح کی تربیت ہو اور ان کی معنوی نمو اور باطنی ترقی میں کام آئے۔مزید پڑھیں