نوجوانوں کی دینداری اور ان کے مسائل از رہبر انقلاب
بعض ایسے افراد جو شاید دین و مذہب سے بہت زیادہ خوش اور راضی نہیں ہیں، اپنے احساسات اور جوانوں میں دین سے روگردانی کو اسی جوان طبقہ سے منسوب کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کا دعوی یہ ہوتا ہے کہ جوان طبقہ دین و مذہب کا طالب نہیں ہے۔ ان افراد میں بھی ایسے ہوتے ہیں کہ جن کے اس دعوے میں افسوس بھی شامل ہوتا ہے جبکہ بات کو جانبداری کے ساتھ بیان کرتےہیں۔ ان کے بقول آج کے نوجوان کی خواہش ہی یہی ہے کہ وہ دین و مذہب کی پابندیوں اور چاردیواریوں سے ہی آزاد ہوجائے۔ یہ دونوں دعوے اور اقوال سرے سے بے بنیاد ہیں البتہ یہ صحیح ہے کہ نوجوانوں کے درمیان مختلف افکار، نظریات، احساسات اور عادات و اطوار پائے جاتے ہیں لیکن وہ حقیقت جو قابل تردید نہیں ہے یہ ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کا شمار دنیا کے بہترین جوانوں میں ہوتا ہے۔ مزید پڑھیں