مستقبل کی دنیا، دنیائے فلسطین ہے از رہبر انقلاب
آج عالم اسلام کے مسائل میں سرفہرست مسئلہ فلسطین اور غزہ میں رونما ہونے والے واقعات ہیں۔ یہ سب واقعات در حقیقت مستقبل ساز ہیں۔ مزید پڑھیں
عہدِ ولایت ویب پورٹل | مکتبِ ولایت کا جامع ترین آن لائن مرکز
آج عالم اسلام کے مسائل میں سرفہرست مسئلہ فلسطین اور غزہ میں رونما ہونے والے واقعات ہیں۔ یہ سب واقعات در حقیقت مستقبل ساز ہیں۔ مزید پڑھیں
غاصب صیہونی ریاست کے حامی اور اس کے بعض افراد نے پچھلے دو تین دنوں میں کچھہ بے بنیاد باتیں کی ہیں کہ جنکا سلسلہ جاری ہے، وہ یہ کہ انقلاب اسلامی کا تعارف اس انداز میں کرایا جارہا ہے کہ ان کاروائیوں کے پیچھے اس کا ہاتھ ملوث ہے۔ وہ غلطی کررہے ہیں! مزید پڑھیں
انقلابِ اسلامی کی قطعی رائے یہ ہے کہ وہ حکومتیں جو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پہ لانے کے حربے کو اپنے لئے نمونہ عمل کے طور پہ استعمال کرتی ہیں، وہ غلطی کررہی ہیں اور نقصان اٹھائیں گی، شکست ان کا مقّدر ہے، یورپی لوگوں کے مطابق وہ(دوڑ میں)ہارے ہوئے گھوڑے پہ شرط لگا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں
بسیج شجرہ طیبہ کی مانند ہے اور اسکی خصوصیت یہ ہے کہ ہر دور میں اپنا پھل دیتا ہے۔ہر دور میں اسکا کا وجود یہ ثابت کرتا ہے کہ انقلاب آج بھی زندہ ہے۔وہ آنکھیں اندھی ہوجائیں جو انقلاب کے لفظ اور اسکے نام سے وحشت کرتی ہیں،انہیں پسند نہیں کہ انقلاب کا نام لیا جائے۔انقلاب سے بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔لیکن بسیج یہ یاد دلاتا ہے کہ انقلاب زندہ اور نوزائیدہ ہے۔ مزید پڑھیں
کچھ لوگ، جنابِ فاطمہ زہرا(س) کے دل کو خوش کرنے کے نام پر، ان دنوں اور اس دور میں ایسے اقدامات انجام دیتے ہیں کہ جن سے دنیا کی نظروں میں انقلابِ اسلامی، کہ جو جناب فاطمہ زہرا(س)کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، مفلوج اور کمروز ہوجائے۔ مزید پڑھیں
ملکی سیاست میں موجود بعض عناصر، جب ان کے سامنے ہم دنیا سے راہ و رسم رکھنے کی بات کرتے ہیں تو اس سے ان کی مراد چند ممالک ہوتے ہیں، مخصوصا مغربی ممالک۔ ان کے نزدیک دنیا کا مطلب یہ ہے۔ اگر ان ممالک سے ہمارا رابطہ ہوگا، گرم جوشی پر مبنی اور گہرے تعلقات ہوں گے تو اس کا مطلب کہ دنیا سے رابطہ ہے۔ مزید پڑھیں
جس دن صدام نے دفاع مقدس کے دوران انقلاب اسلامی پر حملہ کیا اسی دن ہم نے عوام کو آگاہ کیا کہ ملک میں جنگ ہے، یعنی یہ کہ رائے عامہ(عوام)جنگ کے بڑے حادثے سے آگاہ تھی۔ البتہ آج اس"ہائبرڈ وار"(جو مسلط کی گئی ہے)میں کوئی عسکری حملہ نہیں ہے۔ دشمن فوجی حملہ نہیں کرتا، دوسرے کام کرتا ہے۔ لہذا اس(جنگ)کے بارے میں بھی لوگوں کو اطلاع دینا ضروری ہے۔ مزید پڑھیں
یہ فن، ایک پیچیدہ فن ہے، اور فن و ھنر مندی، ایک خوبصورتی ہے۔ یہ چیز ہمیں اپنی مذہبی روایات میں ملتی ہے۔ مذہبی روایات سے مراد قرآن، نہج البلاغہ، صحیفہ سجادیہ اور بہت سی دیگر دعائیں ہیں۔ قرآن مجید کے بارے میں فرمایا گیا ہے۔"ظاھرہ انیقٌ"، "انیق"سے مراد صرف خوبصورت نہیں بلکہ ایسی خوبصورتی کہ جو حیرت میں مبتلاء کردے۔ مزید پڑھیں
ملک و قوم کا سرمایہ وہ ہوتے ہیں جو ہر میدان میں، چاہے وہ تعلیمی میدان ہو یا عملی میدان، لوگوں میں عظمت و احترام رکھتے ہیں۔ بزرگوں اور عظیم افراد میں بھی کچھ لوگ دوسروں سے برتر ہوتے ہیں اور ہم انہیں قومی سرمایہ کہتے ہیں۔ ہر دور میں ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جنہیں ہم قومی سرمایہ کہتے ہیں لیکن کچھ لوگ فقط اپنے زمانے کے ساتھ مخصوص نہیں ہوتے بلکہ وہ تاریخ کے لئے سرمایہ ہوتے ہیں۔ مزید پڑھیں
امریکہ کی طاقت اس دنیا پر مسلط تھی لیکن آج ایسا نہیں ہے۔امریکیوں نے مغربی ایشیاء میں مقاومتی تحریک کی جڑیں کاٹنے کا فیصلہ کیا اور اس کام کو انجام دینے پہ مطمئن بھی تھے۔لیکن انقلابِ اسلامی انکے مقابلے میں کھڑا ہوا اور کہا کہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔اور آج پوری دنیا کے سامنے یہ ثابت ہوگیا کہ جو وہ چاہتا تھا نہ کرسکا اور جو ہم چاہتے تھے وہ ہم نے کرکے دکھایا۔ مزید پڑھیں