فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی فضیلت کے چند جلوے! از رہبر انقلاب
جنگ نرم میں اگہی و تشریح کا جہاد اور نوجوانوں
آپ عزیز نوجوان اور طلباء، جو حقیقی معنی میں قوم کے دل کا سکون اور ملک کے مستقبل کی امید ہیں، تشریح اور بیان کے مسئلے کو اہمیت دیجیے۔ بہت سے حقائق ہیں جنھیں بیان کیا جانا چاہیے۔ اس گمراہ کن سازش کے مقابلے میں، جو ہر طرف سے انقلاب کے خلاف رچی جا رہی ہے اور رائے عامہ پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کے مقابلے میں، جو انقلاب اور اسلام کے دشمنوں کے بڑے اہداف میں سے ایک ہے اور اسی طرح لوگوں کے خیالات کو ابہام میں باقی رکھنے اور ان کے ذہنوں خاص طور پر جوانوں کے ذہنوں کو بہکانے کی کوششوں کے مقابلے میں، توضیح و تشریح کا اقدام، دشمن کی اس چال اور اس کے اس قدم کو ناکام بنانے والا ہے۔ مزید پڑھیں