فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی فضیلت کے چند جلوے! از رہبر انقلاب
وہی آئمہ اطہارؑ کہ جو ظالم خلفاء کا ساتھ دینے سے شدت کے ساتھ منع فرماتے ہیں اور ممنوع قرار دیتے ہیں۔ عین اسی وقت پر اگر کسی کا ساتھ دینا اسلامی معاشرے کے فائدے میں ہو یعنی یہ کہ وہ شخص(جو ظالم خلفاء کا ساتھ دے رہا ہو)جہاں جائے وہاں ہونے والے شرّ اور مظالم کو کم کرے، یعنی اپنے ہدف اور مسلک کی سمت میں سرگرمیاں انجام دے، ویسا نہ کرے جو صفوان جّمال نے کیا کہ جس نے اپنے اونٹوں کو کرایے پہ دے دیا۔ غرض یہ کہ اس نے فقط ظالم کی تائید کی۔ اس کے برعکس ایک شخص جو ظالم کے مورچے میں جاتا ہے اور اس حکومت میں ایک عہدہ لیتا ہے اس لئے کہ اس سے بہترین فوائد حاصل کرے، اس چیز کی ہمارا مذہب اجازت دیتا ہے، سیرت آئمہ بھی اس بات کی اجزت دیتی ہے، قرآن بھی اجازت دیتا ہے۔ مزید پڑھیں