امامت و رہبری کا اسلامی تصور از رہبر انقلاب
امامت اپنے حقیقی معنی میں، انواع و اقسام کے نظاموں کے مقابلے میں جو در حقیقت انسانی کمزوریوں، خواہشات، غرور و تکبر اور حرص و طمع کے نتیجے میں وجود میں آتے ہیں، معاشرے کے نظم و نسق کے لئے ایک مثالی نظام کی مکمل تشکیل کا نام ہے۔ اسلام بشریت کے سامنے امامت کا نسخہ اور نظریہ پیش کرتا ہے، یعنی ایک ایسا انسان جس کا دل ہدایت الٰہی سے سرشار اور فیضیاب ہو جو دینی امور کو سمجھتا اور پہچانتا ہو (یعنی صحیح راستے کے انتخاب کی صلاحیت رکھتا ہو) اور اس پر عمل درآمد کی طاقت بھی رکھتا ہو۔ مزید پڑھیں