عورت معاشرے کی مربی اور تربیت کرنے والی ہے عورت ایک انسان ہے اور وہ بھی ایک عظیم انسان، عورت معاشرے کی مربی اور تربیت کرنے والی ہے۔ عورت کی آغوش سے بڑے بڑے انسان تربیت پاتے ہیں۔ہر اچھے مرد اور عورت کی تربیت کا ابتدائی مرحلہ ایک عورت کی آغوش سے ہی شروع ہوتا ہے۔ عورت انسانوں کی مربی ہے اور ممالک کی سعادت و بد بختی وجود زن سے وابستہ ہے۔ ایک عورت اپنی اچھی اور صحیح تربیت سے بڑے بڑے انسان پرورش کرتی ہے اور اسی کی صحیح تربیت سے ملک آباد اور ترقی کرتے ہیں۔ لہذا عورت ہی تمام خوش بختیوں کا مرکز ہے۔ مزید پڑھیں
محبت اور وفاداری ازدواجی زندگی کے دو اہم اصول از
وفاداری کرو تاکہ قابل اعتماد بنو ! محبت کرنا وہ امر ہے کہ اس (مشترکہ زندگی کی) راہ کی ابتدا میں خداوندِ عالم نے آپ کو جس کا حکم دیا ہے اور یہ وہ سرمایہ ہے کہ جسے خداند مہربان، مشترکہ ازدواجی زندگی کی ابتدا میں لڑکے لڑکی کو ہدیہ کرتا ہے اور یوں ازدوجی سفر کے راہی آپس میں محبت کرتے ہیں۔ لہٰذا اِس کی حفاظت کرنی چاہیے۔ آپ کی زوجہ یا شوہر کی آپ سے محبت ،آپ کے عمل سے وابستہ ہے۔اگر آپ کی خواہش ہے کہ آپ کے شریک حیات کی محبت آپ کے لئے باقی رہے تو آپ اس سے محبت آمیز برتاو کریں۔یہاں معلوم ہوتا ہے کہ انسان کیا کام انجام دے تاکہ اس کی محبت رنگ لائے؟ پس آپ کو چاہیے کہ زندگی کے ہر لمحے میں وفاداری کا ثبوت دیں۔مزید پڑھیں
مشترکہ ازدواجی زندگی کے بنیادی اصول از رہبر انقلاب
حقیقی عشق اور ہے اور شہوت پرستی کچھ اور ! آج کی دنیا میں محبت کی بری تعریف پیش کی جاتی ہے ۔یہ عشق جسے بیان کیا جاتا ہے، یہ سچی محبت و عشق نہیں ہے ۔یہ وہ جنسی خواہشات اور شہوت پرستی ہے کہ جسے یہ لوگ ایک خاص شکل میں ظاہر کرتے ہیں ۔ممکن ہے کہ یہ غیر واقعی عشق و محبت ،حقیقی عشق و محبت کی جگہ نظر آئے مگر اس کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے ۔وہ عشق و محبت جو قابل قدر اور ذی قیمت ہے وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے لڑکے اور لڑکی کے درمیان خدا کی پسندیدہ، سچی اور گہری محبت ہے جو ایک دوسرے کی نسبت احساس ذمے داری کے ہمراہ ہوتی ہے۔ وہ یہ بات اچھی طرح جان لیں کہ اب اس نکاح اور ازدواجی زندگی کے بعد ایک جان دو قالب اور ایک ہی منزل کے راہی ہیں اور یہی وہ محبت ہے کہ جس کی بنیاد پر ایک گھرانہ تعمیر کیا جاتا ہے۔ مزید پڑھیں
مشترکہ ازدواجی زندگی کا بنیادی عنصر از رہبر انقلاب
اگر مياں بيوي کي مشترکہ ازدواجي زندگي ميں محبت سايہ فگن ہو تو گھر سے باہر اور گھر کے اندر کي تمام سختياں اور مشکلات بيوي کے لئے آسان ہو جائيں گي۔مزید پڑھیں
نوروز یعنی ایک نیا دن! از آیت اللہ العظمیٰ خامنہ
نوروز کا مطلب ہے ایک نیا دن۔ ہماری روایات میں - خاص طور پر "معلّیبنخنیس" کی مشہور روایت - میں اس نکتے پر غور کیا گیا ہے۔ "معلّیبنخنیس"، جو ممتاز راویوں میں سے ایک ہیں اور ہماری رائے میں ثقہ (قابل اعتماد) ہیں ، ایک ممتاز شخصیات میں سے ہیں اور اہلبیتؑ کے اسرارکے مالک ہیں۔ آپ نے اپنی زندگی امام صادق علیہ السلام کے ساتھ گزاری اور پھر وہ شہید ہوگئے۔ ان خصوصیات کے حامل راوی "معلّیبنخنیس" امام کی خدمت میں جاتے ہیں اور اتفاقی طور پر ، یہ "نوروز" کا دن تھا - عربی زبان میں ، "نوروز" کو "نیروز" کہا جاتا ہے، امامؑ نے راوی سے فرمایا: أتدری ماالنیروز؟» کیا آپ جانتے ہیں کہ نوروز کیا ہے؟مزید پڑھیں
ہریالی اور ماحولیات کے بارے میں اسلامی و انقلابی نقطہ
رہبر انقلاب اسلامی نے روز یوم شجر کاری کی مناسبت سے دو پودے لگائےاور اس موقع پر انھوں نے نباتات و ماحولیات کے بارے میں اسلامی و انقلابی نقطہ نظر پیش کیا!مزید پڑھیں
جوانی میں شادی, رہبر معظم کی نگاہ میں
Previous Next وقت ِ ضرورت، رشتہ ازدواج ميں منسلک ہونا اسلام کي يہي خواہش ہے کہ يہ مقدس امر اپنے صحيح وقت پر کہ جب اِس کي ضرورت محسوس کي جائے جتنا جلدي ممکن ہو، انجام پائے۔ يہ وہ امور ہيں جو صرف اسلام ہي سے مخصوص ہيں۔ يعني جتني جلدي ہو بہتر ہے۔ جلدي […]مزید پڑھیں
اسلام میں خوشحال گھرانہ از رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ
Previous Next گھرانے کو انساني حيات ميں مرکزيت حاصل ہے اسلام ’’گھرانے‘‘ پر مکمل توجہ ديتا ہے اور گھرانے پر اس کي خاص الخاص نظر اپنے پورے اہتمام کے ساتھ جمي ہوئي ہے کہ جس کي وجہ سے خانداني نظام يا گھرانے کو انساني حيات ميں مرکزيت حاصل ہے۔اسي ليے اس کي بنيادوں کو کمزور […]مزید پڑھیں
قرآن اور خواتین کی اقتصادی آزادی از شہید مرتضیٰ مطہریؒ
اسلام نے چودہ سو برس پہلے ایک قانون دیا کہ للرجال نصیب مما اکتسبوا و للنسآء نصیب مما اکتسبن(نساء 32)۔ مرد جو کچھ کماتے ہیں وہ ان کا حصہ ہر اور عورتیں جو کماتی ہیں وہ ان کا حصہ ہے۔اس آیہ کریمہ میں قرآن مجید نے مردوں کو ان کے نتائج کار اور کوشش کا مالک اور خواتین کو ان کے نتائج کار و کوشش کا حقدار قرار دیا ہے۔مزید پڑھیں
رشتہ ازدواج ميں منسلک ہونے اور اپنا گھر بسانے کو اسلام ميں بہت زيادہ اہميت دي گئي ہے اور اس کے بہت سے فوائد ہيں ليکن اس کا سب سے اہم ہدف اور فائدہ اپنا گھر بسانا ہے۔ مياں بيوي کے درميان محبت و خلوص اور ايثار و فدا کاري کا يہ رشتہ اور معاشرے ميں گھرانے کي ’’اکائي‘‘ کي تشکيل دراصل مرد و عورت دونوں کے روحاني آرام و سکون، کمال اور اُن کي شخصيت کے رشد اور پختگي ميں بہت موثر کردار ادا کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں