اس بات کو جان لیں کہ دنیا کے بہت سارے علاقوں کی مسلمان خواتین آپ کی طرف دیکھتی ہیں اور آپ سے نصیحت لیتی ہیں۔یہ جو آپ دیکھتی ہیں کہ بعض ملکوں میں،اسلامی حجاب پر دشمنوں کے شدید حملے ہورہے ہیں،اس سے پتہ چلتا ہے کہ عورتیں،حجاب کی طرف مائل ہیں۔ مزید پڑھیں
بہت عجیب بات ہے۔ ہم ایک طرف سے خود کو مسلمان کہتے ہیں اور دین مبین اسلام سے اپنی وابستگی کا اعلان کرتے ہیں۔لیکن اسکے بعد مملکت کے حساس ترین نقاط اور مراکز میں،جیسے مجلس شورای اسلامی، اور مجلس سنا میں مادہ پرستی کو اپنی عادتوں کے ذریعے فروغ دیتے ہیں۔عجیب بات ہے کہ حکومتی سطح پہ جب بھی ہمارے کسی عزیز کا انتقال ہوتا ہے تو اعلان کیا جاتا ہے کہ ہمارا فلان دوست دنیا سے چلا گیا۔اسکے لئے ایک منٹ کی خاموشی کا اعلان کرتے ہیں اور اسکے بعد ایک منٹ کے لئے "صم بکم" کا مصداق بن جاتے ہیں۔ مزید پڑھیں
ایک مسلمان کا کے کام کا standard اور کوالٹی دنیا میں رایج standard سے اوپر ہونا چاہییے۔یہ اسلامی کلچر اور اسلامی دستور ہے۔وہ مزدور جو کام کی مشکلات کو جھیلتا ہے،(چونکہ کام کرنا مشکل ہے)وہ مزدور جو اپنی عمر و توانائی اس میں صرف کرے کہ کام کو خوبصورتی سے انجام دے،در حقیقت وہ عبادت کررہا ہے۔یہ ایک نیکی ہے۔ مزید پڑھیں
آپ (عورتوں) کو زندگی کے تمام میدانوں اور شعبوں میں جتنی اسلام نے آپکو اجازت دی ہے اس حد تک داخل ہونے کا حق ہے-جیسے کہ انتخابات کا عمل جو ایک ضروری چیز ہے، مردوں کی طرح عورتوں کو بھی اس عمل میں شرکت کرنی چاہیے-کیونکہ اپنی تقدیر کے انتخاب کو لے کر آپ میں اور دوسروں میں کوئی فرق نہیں- مزید پڑھیں
پہلوانوں کی تقریب سے خطاب از رہبر انقلاب
روایتی ورزش(پہلوانی) فقط ایک ورزش نہیں، بلکہ ایک تاریخ ہے_ یعنی کئی ہزار سال پرانا تاریخی اور ثقافتی پس منظر کہ جو یہ پہلوان حضرات انجام دیتے ہیں._ اب چاہے وہ کشتی ہو کہ جو پہلوانوں کے بقول بہادری کی علامت تھی یا چاہے باقی کھیل ہوں جو دور قدیم میں انجام دئے جاتے تھے_ یہ تمام چیزیں ایک تاریخی حیثیت رکھتی ہیں کہ جو قیمتی ورثہ ہیں۔ مزید پڑھیں
گھرانے کی خواہشات کا خیال رکھیں از رہبر انقلاب
"المؤمن ياكل بشهوة أهله"مومن کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ وہ اپنے گھر والوں(بیوی بچوں،یا وہ لوگ کہ جو اسکے ساتھ رہتے ہیں) کے مزاج کے مطابق،خواہش کے مطابق کھانے کا انتخاب کرتا ہے.یہ مؤمن کی علامات میں سے ایک ہے.آپ ملاحظہ کریں کہ مؤمن کی وہ تعبیر جو ہمارے ذہن میں ہے اور جو اس روایت میں بتائی جارہی ہے،دونوں میں کتنا فاصلہ ہے۔ مزید پڑھیں
خاندانی مسائل کے ماہرین سے گفتگو از رہبر انقلاب
ایک اہم مسئلہ گھرانے کی بقاء اور اسکو بکھرنے سے بچانے کا ہے۔ اسکے لئے کوئی راستہ تلاش کریں۔ ایک مسؤل نے بتایا کہ فلان شہر میں طلاق کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے.بہت اچھی بات ہے۔ اس کوشش کو آگے بڑھانا چاہیئے۔ یہ بہت ضروری ہے۔ گھر کو بکھرنے سے بچانا چاہیئے.اسکے حل کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ مزید پڑھیں
مسجد میں بے نام و نشان افطاری از رہبر انقلاب
ماہ رمضان کا ایک اور درس اپنے آپ پر سختیاں جھیل کر دوسروں کے لئے خیرات کرنا ہے.فجر سے مغرب کی اذان تک بھوک و پیاس برداشت کرنا،یہ اپنے اوپر سختیاں جھیلنا ہے.بہت سے افراد روزہ رکھتے ہیں اور دوسروں کے لئےخیرات کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں
زندہ دلی کے بغیر زندگی،جہنم ہے از رہبر انقلاب
تفریح کا موضوع نہایت اہمیت رکھتا ہے.بہت سارے ایسے ہیں کہ جو شاید اسے سنجیدگی سے نہیں لیتے اور سمجھتے ہیں کہ خشک اور مسکراہٹ سے خالی زندگی ایک کامیاب زندگی ہو سکتی ہے،لیکن ایسا نہیں ہے.اگر زندگی میں صحت مند تفریح اور خوش مزاجی کے نتیجے میں ملنے والی مسکراہٹ نہ ہو تو انسان اور اسکے آس پاس رہنے والوں کی زندگی جہنم بن جائے گی۔ مزید پڑھیں
ماہ رمضان کی ایک سنت حسنہ مساجد اور روڈ پر لوگوں کو سادہ افطار کروانا ہے،کہ جو اسراف والے افطار کے مدمقابل ہے کہ جسکے بارے میں سنا گیا ہے کہ بعض افراد افطار کے بہانے سے اسراف جیسے عمل انجام دیتے ہیں اور ماہ رمضان میں غریبوں اور ناداروں کی روحانی قربت کا ذریعہ بننے کے بجائے،ایسا کرکے وہ خود کو جسمانی لذتوں میں غرق کردیتے ہیں مزید پڑھیں