یہ قابل امتیاز زیارات جو ہمارے اختیار میں ہیں۔کچھ لوگ اس کوشش میں ہوتے ہیں کہ ان زیارات کی سند معلوم کریں۔میں کہتا ہوں کہ سند کے بغیر بھی انہیں پڑھا جاسکتا ہے۔ہم جب ان پاک ہستیوں سے بات کرنا چاہیں تو اسکا کیا لب و لہجہ ہونا چاہئیے؟ہمارے لئے نا ممکن ہے کہ زیارت کے ان الفاظ سے زیادہ فصیح و بلیغ جملے استعمال کرسکیں۔ مزید پڑھیں
روایت ہے کہ "جب حضور صلی اللہ علیہ وسلم معراج پر تشریف لے گئے تو دیکھا کہ جنت میں ایک گروہ کام کر رہا ہے: اس انداز میں کہ کبھی کھڑے ہوتے ہیں، کبھی کام میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ آپ(صلی اللہ علیہ وسلم) نے جبرائیل سے پوچھا کہ یہ قصہ کیا ہے؟ جبرئیل(علیہ السلام) نے کہا تھا کہ یہ لوگوں کے کرتوت اور اعمال ہیں۔جب دنیا سے کوئی فائدہ حاصل ہوتا ہے تو وہ کام کرتے ہیں لیکن جب وہ لوگ دنیا میں نیک اعمال کرنا چھوڑ دیتے ہیں تو یہاں یہ لوگ بھی کام چھوڑ دیتے ہیں"۔ مزید پڑھیں
اے ہمارے پروردگار!ہمیں اہل قرآن میں شامل فرما۔ہمیں قرآن سے مانوس فرما۔ہمیں قرآن کے ساتھ زندہ رکھ،اورقرآن کے ساتھ اس دنیا سے اٹھا۔خدایا!ہمیں قرآن کے ہمراہ محشور فرما۔اے پروردگار!قرآنی تعلیمات کو ہمارے دلوں میں بیدار اور زندہ فرما۔ مزید پڑھیں
خدایا! یہ قربانی قبول فرما از رہبر انقلاب
اس صورتحال میں جہاں دشمنوں نے حسین بن علی کے گرد حلقہ بنا لیا اور ان میں سے ہر ایک نے ضربتیں لگائیں اور یہ جسمِ نازنیں بے یار و مددگار زمین پہ پڑا تھا۔یہاں پہ جتنا وحشی پن ہے،جتنی خباثت ہے،یہاں ایک جانور جیسے اور انتقام لینے والے جذبات پائے جاتے ہیں،بلکل برعکس خیام امام حسین(ع) میں خدا کی طرف توجہ،ایک لطیف اور پاک انسانی روح حاکم ہے۔تمام عورتیں اور بچے،خیام میں سوائے عورتوں اور بچوں کے کوئی نہیں تھا۔مردوں میں صرف امام سجاد(ع) تھے۔وہ سب امام حسین کے بارے میں فکر مند تھے۔وہ سب خیام سے باہر نکلے اور اس طرف چلے گئے جہاں انہیں لگا کہ حسین ابن علی زمین پہ گرے ہیں۔ مزید پڑھیں
شہد سے زیادہ شیریں، شہادتِ حضرت قاسم بن حسن(ع) از
ان واقعات میں سے ایک واقعہ قاسم ابن الحسن کا میدان میں جانے کا ہے۔جو کہ بہت عجیب منظر ہے،قاسم بن الحسن امام حسین(ع)کے لشکر کے نوجوانوں میں سے ہیں۔ایک نوجوان ہے جو"بلوغ تک نہیں پہنچا"ہے۔شب عاشوراء جب امام حسین نے کہا یہ واقعہ پیش آئے گا اور سب کو شہید کردیا جائے گا اور فرمایا تھا کہ جب سب چلے جائیں اور اصحاب جانے پر راضی نہ ہوئے،اس تیرہ یا چودہ سالہ نوجوان نے کہا:عمو جان کیا میں بھی اس جنگ میں شہید ہونگا؟ مزید پڑھیں
علمدار کربلا ع، پیکرِ وفا! از رہبر انقلاب
حضرت عباس علیہ السلام کی وفاداری سب سے زیادہ نہر فرات میں داخل ہونے اور پانی نہ پینے کے واقعے میں جلوہ گر ہے۔مستند کتابوں میں بیان کیا گیا ہے کہ اُن آخری لمحات میں پیاس نے ان چھوٹے بچوں اور ان بچیوں پر اور اہل حرم پر اتنا غلبہ کیا کہ حضرت ابو الفضل عباس(ع)پانی کے قریب پہنچتے ہیں اور خود کو لبِ دریا پہ پہنچاتے ہیں۔ مزید پڑھیں
شبیہ پیغمبر علی اکبر ع از رہبر انقلاب
یہ نوجوان اپنے باپ کے پاس آیا۔علی اکبر(ع)کی عمر اٹھارہ سے پچیس سال کے درمیان لکھی گئی ہے۔ یعنی کم از کم اٹھارہ سال اور زیادہ سے زیادہ پچیس سال۔ وہ کہتا ہے: "علی ابن الحسین باہر آئے" علی ابن الحسین لڑنے کے لیے خیمہ گاہ سے نکلے۔ یہاں ایک بار پھر راوی کہتا ہے: "یہ نوجوان کائنات کے خوبصورت نوجوانوں میں سے ایک تھا۔" خوبصورت،رشید اور بہادر۔ اس نے اپنے باپ سے جا کر لڑنے کی اجازت مانگی، امام نے بغیر تاخیر کے اجازت دے دی۔ مزید پڑھیں
جناب علی اصغر ع، کربلا کے ننھے سپاہی از رہبر
گرمی کے موسم میں کسی دن دو تین گھنٹے کیلئے بجلی چلی جائے ماں باپ کو اپنی اتنی فکر نہیں ہوگی کہ گرمی ہلکان کردے گی۔ گھر میں مرد و عورت گرمی سے اپنے پریشان ہونے اور پسینے میں ڈوپ جانے پہ فکرمند نہیں ہونگے، لیکن ماں کا دل ڈوب جائے گا جب دیکھے گی کہ اس کا نونہال، اس کا شیر خوار بچہ، گرمی کی شدت سے سو نہیں پارہا ہے، برداشت نہیں کرپا رہا ہے تو ماں کا کلیجہ منہ کو آنے لگتا ہے۔ اب ذرا عصر عاشورا سید الشہدا کے خیموں کی حالت دیکھئے ۔۔۔ وہ گرمی وہ پیاس وہ تشنگی اس ننہے بچے پر کیا گزر رہی ہوگی؟ کچھ ایسے بھی تھے کہ جنہوں نے اس شدید گرمی میں شب و روز پیاس کے عالم میں گزارا تھا۔ مزید پڑھیں
ہمارے آئمہ میں سے کسی نے،شاید امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا مجھے کہ میں چاہتا ہوں کہ ایک نوحہ خواں کو منی میں لایا جائے جو عزاداری برپا کرے اور گریہ کرے۔ایسا ہرگز نہیں ہے کہ امام باقر علیہ السلام کو ایک عزادار کی ضرورت اور حاجت تھی اور ایسا بھی نہ تھا کہ امام کو اس سے کوئی ذاتی فائدہ حاصل تھا۔غور طلب بات یہ ہے کہ ہم انکا سیاسی پہلو دیکھیں۔ مزید پڑھیں
اسلام میں دو عیدیں ہیں کہ جو اسلامی عیدوں کے عنوان سے رسمی حیثیت رکھتی ہیں۔عید شریف فطر، عید ہے کہ جس میں خدا کی طرف سے دعوت اور ضیافت اپنے بندوں کے لئے۔دوسری عید،عید سعید قربان ہے،لقاءاللہ اور خدا سے ملاقات کے لئے۔ مزید پڑھیں