عالم آل محمد(ص)اور خدائے متعال کے جمال کے عاشق، جناب باقر العلومؑ صدقہ دینے کے بعد سائل(فقیر)کے ہاتھہ کو سونگھتے، اور پھر اسے چومتے اور اس کے وسیلے سے اپنے محبوب(اللہ تعالی)کی نعمت و رحمت کی پاکیزہ مہک کو محسوس کرتے۔ مزید پڑھیں
امام محمد تقیؑ ،”آزادانہ بحث”کے موجِّد از رہبر انقلاب
ہمارے یہ امامِ(امام محمد تقیؑ)بزرگوار، مقاومت کی علامت اور نشان ہیں۔ عظیم انسان ہیں کہ جنہوں نے اپنی مختصر زندگانی کا پورا عرصہ خلافتِ عباسی کے حیلہ گر اور ریاکارانہ شخص، مامون رشید کا مقابلہ کیا اور ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے اور تمام مشکل حالات کو برداشت کیا اور تمام ممکنہ طریقوں سے مقابلہ کیا۔ مزید پڑھیں
محنت کش کی زندگی میں بہتری ملکی حالت میں بہتری
ایک نکتہ کہ جو سب کے علم میں ہونا چاہیئے سرکاری عہدیداروں کو معلوم ہونا چاہیئے کاروباری اور سرمایہ کار افراد کہ متعدد ملازمتیں ان کے وسائل اور سہولیات پہ منحصر ہیں، سب کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اگر محنت کش کی زندگی بہتر بنانے کی کوشش کی جائے تو ملکی ترقی کی صورتحال میں اضافہ ہوگا۔ جب مزدور کو کوئی فکر نہ ہو اس کی نوکری محفوظ ہو زندگی میں خوشحالی ہو اور زندگی آسانی سے چل رہی ہو، تو کام کا معیار بھی بڑھے گا اور مصنوعات کا بھی۔ مزید پڑھیں
ہم نے ابھی تک سفر(خدا کی جانب)شروع ہی نہیں کیا، 70 سے 80 سال بیت گئے لیکن ابھی تک ہم نے چلنا ہی نہیں سیکھا۔ ہم نے آج تک ہجرت نہیں کی اور یہیں اسی زمین میں محدود ہوکر رہ گئے اور عمر کے آخر تک یہی سلسلہ جاری رہے گا۔ لازمی ہے کہ سفر طی کرنا شروع کریں اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ مزید پڑھیں
امریکہ، نابودی کے دہانے پر! از رہبر انقلاب
امریکہ کی طاقت اس دنیا پر مسلط تھی لیکن آج ایسا نہیں ہے۔امریکیوں نے مغربی ایشیاء میں مقاومتی تحریک کی جڑیں کاٹنے کا فیصلہ کیا اور اس کام کو انجام دینے پہ مطمئن بھی تھے۔لیکن انقلابِ اسلامی انکے مقابلے میں کھڑا ہوا اور کہا کہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔اور آج پوری دنیا کے سامنے یہ ثابت ہوگیا کہ جو وہ چاہتا تھا نہ کرسکا اور جو ہم چاہتے تھے وہ ہم نے کرکے دکھایا۔ مزید پڑھیں
امام رضاؑکا دور، محبتِ اھل بیتؑ کے عروج کا دور
جب ہمارے آٹھویں امام، امام علی بن موسی الرضاؑ کا دور آتا ہے، تو دیکھتے ہیں کہ یہ دور دوبارہ آئمہ علیھم السلام کی تعلیمات میں وسعت اور اجتماعی حیثییت کے حوالے سے ایک اچھا دور تھا، اور اس میں اھل تشیع ہر جگہ پھیلی ہوئے تھی، اور انہیں زیادہ اور سنہرے مواقع فراہم تھے کہ جو ہمیں ولی عہدی کے مسئلہ پر لے جاتے ہیں۔ البتہ ھارون الرشید کے دور میں امامؑ شدید تقیّے میں رہتے تھے۔ یعنی رازوں کو پردے میں رکھتے تھے، لیکن اس کے باوجود کوشش جاری رکھتے تھے، حرکت کرتے تھے، رابطے میں رہتے تھے۔ مزید پڑھیں
امام خمینی کی ممتاز شخصیت! از رہبر انقلاب
"رہبر انقلاب"، استعمال کے اعتبار سے ایک نہایت معنا خیز لفظ ہے۔ اس عظیم راہنما کی شخصیت کے تحقیقی جائزے کے حوالے سے ہم ان کی ذاتی خصوصیات پر گفتگو کرسکتے ہیں اور ان کے مکتب فکر کے بارے میں بھی بات کرسکتے ہیں جو کہ طویل اور مفصل بحثیں ہیں۔ ذاتی طور پہ محترم امام خمینی(رہ)حقیقی معنوں میں ایک ممتاز شخصیت تھے۔ ان کی ذاتی خصوصیات وہ خصوصیات ہیں جو مجموعی طور پر اور ایک ساتھ کم لوگوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ یعنی واقعا میں طولِ تاریخ میں کسی کو نہیں جانتا جس میں یہ تمام تر خصوصیات ایک ساتھ موجود ہوں۔ مزید پڑھیں
جیسا کہ ہم تصور کرتے ہیں، قرآن میں قصِہ جناب آدمؑ رموز و اسرار پہ مبنی ہے، لیکن اس نے ہمیں بہت نصیحت آمیز ہدایت دی ہے کہ اگر ہم ان مسائل پہ عمل کریں تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ خداوند متعال نے جناب آدمؑ کی خلقت سے پہلے ملائکہ سے فرمایا کہ میں ایسا کام(خلقت انسان)کرنے جارہا ہوں۔ مزید پڑھیں
ہم یہ نہیں کہتے کہ اپنی عورتوں کو کالے تھیلے میں لپیٹ کر رکھو لیکن کیا یہ لازمی ہے کہ ایسے لباس پہنے اور عوام الناس کے سامنے ایسے خود کو ایسے پیش کرے کہ اپنے جسمانی خدّ و خال شہوت پرست لوگوں کو دکھائے، اور جیسی کہ وہ حقیقتاً ہے اس سے بہتر اور پرکشش نظر آئے؟ کپڑوں کے نیچے مصنوعی چیزیں استعمال کرے تاکہ اس مصنوعی خوبصورتی کو نامحرم افراد کو اپنی طرف مائل کرنے کا ذریعہ بنائے؟ مزید پڑھیں
امریکی شکست کے اسباب و مناظر! از رہبر انقلاب
ایک ملت ہماری ملت کی طرح جس کے پاس نہ ایٹم بم ہیں نہ علمی لحاظ سے اس کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ سو سال کی تاریخ میں علمی قافلوں کی طرح اگلی صفوں میں چلنے والوں کے قدم سے قدم ملاکر چل سکے اور بہت سے مواقع پر پسماندگی کا شکار رہی ہے، دولت و ثروت کے لحاظ سے بھی سرمایہ دار ملکوں تک نہیں پہنچتی لیکن ان سب باتوں کے باوجود یہ ملک؛ یہ قوم بڑی طاقتوں پر مشتمل ان ملکوں کی مجموعی سازشوں کو جو اسلحوں ٹکنالوجیوں، مادی دولت و ثروت اور ذرائع ابلاغ کے مالک ہیں اہم ترین میدانوں میں پسپائی پر مجبور کرنے اور ناکام بنانے میں کامیاب رہی ہے۔ مزید پڑھیں