“انقلابی جوان اور انقلابی طرز عمل کا دفاع” از رہبر
جب ہم انقلابی جوانوں کی بات کرتے ہیں تو صرف اس بناء پر کہ ایک جگہ پہ ایک واقعہ رونما ہو کہ جو قابل قبول نہ ہو، فورا حزب اللہی(انقلابی) جوانوں کو نشانہ بنایا جائے۔۔۔ یہ مناسب نہیں! مزید پڑھیں
عہدِ ولایت ویب پورٹل | مکتبِ ولایت کا جامع ترین آن لائن مرکز
جب ہم انقلابی جوانوں کی بات کرتے ہیں تو صرف اس بناء پر کہ ایک جگہ پہ ایک واقعہ رونما ہو کہ جو قابل قبول نہ ہو، فورا حزب اللہی(انقلابی) جوانوں کو نشانہ بنایا جائے۔۔۔ یہ مناسب نہیں! مزید پڑھیں
کچھہ لوگوں میں ایک عادت دیکھی گئی ہے کہ دائماً "شدت پسند، شدت پسند"کے جملے کی تکرار کرتے رہتے ہیں۔ صحیح ہے کہ شدت پسندی اور مصلحت پسندی اگر افراط و تفریط کی طرف چلی جائے تو یہ دونوں چیزیں بری ہیں، یہ ہمیں معلوم ہے، لیکن شدت پسندی کیا ہے، مصلحت پسندی کیا ہے، میانہ روی کیا ہے، یہ اتنی واضح چیزیں نہیں ہیں، یہ واضح مسائل میں سے نہیں۔ اس کی وضاحت کی ضرورت ہے۔ مزید پڑھیں
رسول اللہ(ص)اور امام جعفر صادقؑ کی ولادت باسعادت پہ ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔ اس دن کی عظمت رسول اللہ(ص)کی ولادت باسعادت کے برابر ہے۔ ضروری ہے کہ اس دن اور اس جیسے عظیم ایّام کی قدر و منزلت کو پہچانیں۔ رسول اللہ(ص)پہلے انسان اور مخلوق خداوند متعال میں بہترین انسان ہیں؛ تاریخ میں موجود تمام انبیاء، تمام اولیاء، طولِ تاریخ میں تمام مخلوق خدا میں سے، رسول اللہ(ص)اعلی و ارفع و عظیم ہیں۔ مزید پڑھیں
حضرت علی بن ابی طالبؑ تیرہ سالوں تک مشکل ترین حالات میں رسول اللہ(ص)کے زمانہ بشانہ کھڑے رہے۔ اس کے بعد جب آپؑ کی تیرہ سالہ مشقتوں کا خاتمہ ہوا تو، یہ صحیح ہے کہ آنحضرت(ص)کی ہجرت مجبوراً اور ضرورت کے تحت اور قریش و اہلِ مکّہ کے دباؤ میں واقعہ ہوئی تھی، لیکن اس کا مشتقبل روشن تھا۔ سب یہ جانتے تھے کہ یہ ہجرت کامیابیوں کا پیش خیمہ ہے۔فتوحات کا آغاز ہے۔ مزید پڑھیں
بسیج شجرہ طیبہ کی مانند ہے اور اسکی خصوصیت یہ ہے کہ ہر دور میں اپنا پھل دیتا ہے۔ہر دور میں اسکا کا وجود یہ ثابت کرتا ہے کہ انقلاب آج بھی زندہ ہے۔وہ آنکھیں اندھی ہوجائیں جو انقلاب کے لفظ اور اسکے نام سے وحشت کرتی ہیں،انہیں پسند نہیں کہ انقلاب کا نام لیا جائے۔انقلاب سے بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔لیکن بسیج یہ یاد دلاتا ہے کہ انقلاب زندہ اور نوزائیدہ ہے۔ مزید پڑھیں
کچھہ منافقتیں ایسی ہوتی ہیں کہ انسان خود بھی نہیں جانتا کہ وہ منافقت میں مبتلا ہے۔ ایک انسان در حقیقت منافق ہوتا ہے اور خود کو مومن سمجھ رہا ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے دل کی گہرائیوں میں شکوک و شبہات، بے ایمانی، کفر اور جھوٹ موجود ہوتا ہے لیکن وہ خود کو مومن سمجھ رہا ہوتا ہے۔ مزید پڑھیں
کچھ لوگ، جنابِ فاطمہ زہرا(س) کے دل کو خوش کرنے کے نام پر، ان دنوں اور اس دور میں ایسے اقدامات انجام دیتے ہیں کہ جن سے دنیا کی نظروں میں انقلابِ اسلامی، کہ جو جناب فاطمہ زہرا(س)کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، مفلوج اور کمروز ہوجائے۔ مزید پڑھیں
یعنی اس سیسہ پلائی ہوئی امت کو کیا دکھ کہ جس کا آپ(امام زمانہ عج)سہارا ہوں، سمندر کی لہروں سے کیوں کر وہ کشتی سوار ڈرے کہ جس کشتی کے کشتی بان حضرت نوحؑ ہوں۔ یہ نوحؑ ، امام زمانہ(عج)ہیں! مزید پڑھیں
تاریخ میں کئی واقعات نقل کئے گئے ہیں، میں بھی ان کے بارے زیادہ نہیں جانتا کہ کونسا واقعہ کتنا دقیق ہے۔ لیکن جس واقعے کو غالبا نقل کیا گیا ہے وہ اس طرح سے ہے کہ ایک شخص کھڑا ہوا اور کہا کہ یارسول اللہ(ص)آپ کی گردن پہ میرا ایک حقّ ہے۔آپ(ص)ایک دفعہ اپنے ناقے پہ سوار تھے اور میرے قریب سے گزرے، میں بھی سوار تھا اور آپ(ص)بھی سوار تھے، کہ میرا ناقہ آپ(ص)کے پاس آیا اور آپ نے اسے بھگانے کے لئے اپنی لاٹھی لہرائی اور وہ میرے پیٹ پہ لگ گئی اور میں آپ(ص)سے اس چیز کا طلبگار ہوں۔ مزید پڑھیں
امام حسن عسکری علیہ السلام کا مقدس وجود ان ائمہ میں سے ہے جو بہت زیادہ دباؤ میں تھے کیونکہ ائمہؑ کا دور امام عصر علیہ السلام کے دور کے جتنا قریب ہوتا جاتا ہے اتنا ہی زیادہ ان کی مشکلات میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ مزید پڑھیں