یمن، سعودیوں کیلئے امریکہ کا بچھایا ہوا جال! از آیت

یمن کی جنگ اوباما کی ڈیموکریٹ حکومت کے زمانے میں آل سعود نے شروع کی اور امریکا کے گرین سگنل پر کی۔ امریکا نے انھیں اجازت دی اور ان کی مدد کی، بے شمار فوجی وسائل ان کے حوالے کیے۔ کس لیے؟ اس لئے کہ یمن کے نہتے عوام پر اتنے بم برسائيں کہ پندرہ دن میں یا ایک مہینے میں وہ ان کے سامنے جھک جائيں۔ انھوں نے غلطی کی!مزید پڑھیں

نوروز یعنی ایک نیا دن! از آیت اللہ العظمیٰ خامنہ

نوروز کا مطلب ہے ایک نیا دن۔ ہماری روایات میں - خاص طور پر "معلّیبن‌‌‌خنیس" کی مشہور روایت - میں اس نکتے پر غور کیا گیا ہے۔ "معلّیبن‌‌‌خنیس"، جو ممتاز راویوں میں سے ایک ہیں اور ہماری رائے میں ثقہ (قابل اعتماد) ہیں ، ایک ممتاز شخصیات میں سے ہیں اور اہلبیتؑ کے اسرارکے مالک ہیں۔ آپ نے اپنی زندگی امام صادق علیہ السلام کے ساتھ گزاری اور پھر وہ شہید ہوگئے۔ ان خصوصیات کے حامل راوی "معلّیبن‌‌‌خنیس" امام کی خدمت میں جاتے ہیں اور اتفاقی طور پر ، یہ "نوروز" کا دن تھا - عربی زبان میں ، "نوروز" کو "نیروز" کہا جاتا ہے، امامؑ نے راوی سے فرمایا: أتدری ماالنیروز؟» کیا آپ جانتے ہیں کہ نوروز کیا ہے؟مزید پڑھیں

امام سجاد ع، فاتح اہلبیتؑ از آیت اللہ العظمیٰ خامنہ

سیاست یہ تھی کہ اِس اسلام کے حقیقی مرکز کو مکمل طور پر نابود کردیا جائے اور اُن لوگوں کو کہ جن کے بارے میں امکان پایا جاتا ہے کہ وہ پیغمبرؐ کی جانشینی کا دعویٰ کریں گے اور عوام بھی جنہیں قبول کرتے ہو کہ یہ لوگ پیغمبرؐ کے برحق جانشینِ ہیں، اِنہیں مکمل طور پر نابود کریں یا منظر عام سے ہٹا دیں۔مزید پڑھیں

ابوالفضل العباسؑ،علمدارِ بصیرت و وفا! از آیت اللہ العظمیٰ خامنہ

روزِ ولادت حضرت ابالفضل العباسؑ پر آپ سب کو اور پوری ملت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آئمہ معصومینؑ سے منقول زیارات اور کلمات میں حضرت ابوالفضل العباسؑ کے بارے میں دو چیزوں کی تاکید ملتی ہے؛ ایک بصیرت اور دوسری وفا!مزید پڑھیں

عظمتِ امام حسین کی تجلّی از آیت اللہ العظمیٰ خامنہ

سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام کی ولادت کا دِن ایک باعظمت دِن ہے۔ شعبان کے تیسرے مہینے کی عظمت کو امام حسین علیہ السلام کی عظمت کی ایک تجلی کے عنوان سے سمجھنا چاہیے، اور شمار کرنا چاہیے، ایک عظیم دِن ہے۔ اِس دِن ایک ایسی شخصیت کی ولادت ہوئی کہ اسلام کی تقدیر، اُس پر، اُس کے عمل پر، اُس کے قیام پر ، اُس کی قربانی پر اور اُس کے اخلاص سے وابستہ تھی۔مزید پڑھیں

اسلامی انقلاب، بعثت کے محاذ کا علمبردار! از آیت اللہ

عید مبعث انصاف کے طلبگاروں کی عید ہے۔ یہ وہ عظیم دن ہے جس دن مرسل اعظم ص کا قلب مبارک گرانبہا الہی امانت یعنی وحی کا خزانہ بنا اور عالم وجود کی سنگین ترین ذمہ داری آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے دوش مبارک پر ڈالی گئی ۔ وہ گرانبہا امانت وحی الہی تھی اورعالم وجود میں  پیغمبر اسلام (ص) کے دوش پرسنگین ترین ذمہ د اری رکھ دی گئی اور اس مزید پڑھیں

امام موسیٰ کاظمؑ، منظم و مظلومانہ جدوجہد! از رہبر انقلاب

چار خلیفہ امام موسیٰ کاظمؑ کی امامت کے پینتیس سالوں کے دوران مسند خلافت پر آئے۔ ایک منصور عباسی ہے ، جو امامؑ کی امامت کے پہلے دس سال تک اقتدار میں رہا، پھر اس کا بیٹا مہدی ہے جس نے بھی دس سال تک خلافت کی، پھر مہدی ہادی عباسی کا بیٹا جس نے ایک سال تک خلافت کی۔ پھر اس کے بعد ہارون الرشیدہے کہ ھارون کی خلافت کے زمانے میں تقریبا بارہ ، تیرہ سال موسیٰ ابن جعفر (ع) امامت کی تبلیغ اور اس کی طرف دعوت میں مشغول رہے۔ چاروں خلفاء میں سے ہر ایک نے موسیٰ ابن جعفر پر بہت دباؤ ڈالا۔مزید پڑھیں

ماہِ رجب، خودسازی کا مہینہ از آیت اللہ العظمیٰ خامنہ

ہم سب کو ایک بار پھر ماہ رجب میں داخل ہونے کی توفیق پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرنی چاہئے۔ ماہ رجب الہی اقدار اور خدا کے قریب ہونے کا ایک موقع ہے۔ یہ مہینہ خودسازی میں مشغول ہونے کا ایک بہترین موقع ہے۔ یہ ایام ہماری روایتوں میں سنہرے ایام کے طور پر متعارف کرائے گئے ہیں وہ سبھی بہترین مواقع ہیں۔ کوئی بھی موقع ایک نعمت ہے اور کسی بھی نعمت کا تقاضا ہے کہ ہم خدا کا شکر ادا کریں۔ اس کی برکتوں کے لئے خدا کا شکر ادا کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم نعمتوں کو جانیں، ان کے تقاضوں کے مطابق عمل کریں، ان سے فائدہ اٹھائیں، انہیں خدا کا فضل سمجھتے ہوئے ان کو اس کے راستے میں استعمال کریں۔مزید پڑھیں