ہمارے دل آپ کے جدوجہد کے میدان میں آپ کے

رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فلسطین اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ جناب اسماعیل ہنیہ اور فلسطینی اسلامی جہاد موومنٹ کے سکریٹری جنرل زیاد نخلیح کے خطوط کے جواب میں ، فلسطین کے غاصبوں کے خلاف جدوجہد کو ظلم کے خلاف مزاحمت قرار دیا اور تاکید کرتے ہوئے فرمایا: "ہمارے دل آپ کی جدوجہد کے میدان میں حاضر ہیں اور ہماری دعائیں آپ کی فتوحات کے تسلسل کے لئے ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔"مزید پڑھیں

شہید صدرؒ، نابغہ روزگار از رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ

شہید صدر مرحوم واقعی نابغہ روزگار تھے۔ یہ بہت عظیم خصوصیت ہے۔ دینی علوم کے مراکز میں غیر معمولی صلاحیت کی مالک ہستیوں کی تعداد کم نہیں ہے جو اپنا مخصوص فکری رجحان رکھتی تھیں، بے پناہ محنت کرتی تھیں اور ان ہستیوں نے بڑی عظیم خدمات بھی انجام دیں۔ ہمارے بزرگ علما جیسے ایران اور عراق میں گزشتہ سو سال کے دوران جو عظیم مراجع تقلید گزرے ہیں، یہ سب بڑے عظیم افراد تھے۔ صاحب استعداد تھے۔ مگر نابغہ شخصیت کے اندر کچھ منفرد خصوصیات ہوتی ہیں جو دیگر افراد اور دوسرے انسانوں کے اندر نہیں ہوتیں۔ جناب صدر مرحوم رضوان اللہ علیہ میری نظر میں واقعی نابغہ روزگار تھے۔ یعنی جو کام وہ انجام دے دیتے تھے وہ دینی علوم کے مراکز کے بہت سے علما و فقہا کے بس سے باہر ہوتے تھے۔ بڑی وسیع نظر، دنیائے اسلام کی ضرورتوں کا گہرا ادراک، ضرورت اور مطالبے کے مطابق فوری جواب۔ آپ نے اپنی کتاب «البنکُ اللّاربوى» (سود سے عاری بینک) پاکستان کی حکومت کی درخواست پر لکھی۔ جیسا کہ میں نے سنا ہے پاکستانی عہدیدار چاہتے تھے کہ اس نہج پر کام کریں تو آپ نے یہ کتاب لکھ دی اور انھیں ارسال بھی کی۔ وہ واقعی نابغہ روزگار تھے، مسائل کا پورا ادراک رکھتے تھے اور پہلے سے ہی درست اندازہ لگا لیا کرتے تھے۔مزید پڑھیں

ظہور اور ہماری ذمہ داریاں! از آیت اللہ العظمیٰ خامنہ

شیعہ جس وقت مہدی موعود کے انتظار کی بات کرتے ہیں اور اس نجات دہندہ ہاتھ کے انتظار کا ذکر کرتے ہیں تو انتظار کے وقت صرف تخیلات میں غوطہ زنی نہیں کرتے بلکہ ایک ایسی حقیقت کی جستجو کرتے ہیں جو اس وقت موجود ہے ، حجت خدا کی صورت میں لوگوں کے درمیان زندہ ہے اور موجود ہے ، لوگوں کے ساتھ زندگي گزار رہا ہے ، لوگوں کو دیکھ رہا ہے ان کے ساتھ ہے ، ان کے دردوں کو ، ان کی تکلیفوں کو محسوس کرتا ہے انسانوں میں بھی جو لوگ اہل سعادت ہوں ، جن میں صلاحیت و ظرفیت پائی جاتی ہو ، بعض اوقات ناآشنا اور ناشناس کےطور پر ان کی زیارت کرتے ہیں ، وہ موجود ہے ، ایک حقیقی اور مشخص و معین انسان کے عنوان سے جو خاص نام رکھتا ہے جس کے ماں باپ معلوم ہیں ، لوگوں کے درمیان رہتا ہے اور ان کے ساتھ زندگی بسر کررہا ہے ۔یہ ہم شیعوں کے عقیدہ کی خصوصیات میں سے ہے ۔مزید پڑھیں

علی اکبرِ حسینؑ، فرض شناس جوان! از آیت اللہ العظمیٰ

خدا نے امام حسینؑ کو (فرزند کی شکل میں) حضرت علی اکبرؑ عطا کئے اور جب یہ فرزند ذرا بڑے ہو جاتے ہیں تو امامؑ دیکھتے ہیں کہ (علی اکبرؑ کا) چہرہ بالکل پیغمبر ص کا چہرہ، وہی شکل و صورت جس سے امامؑ بے حد عقیدت اور عشق رکھتے تھے اور اب یہ جوان بالکل اپنے جد کی شبیہ ہوچکے ہیں۔ آواز بالکل پیغمبر ص جیسی، کلام کرتے ہیں تو پیغمبر ص کی طرح، اخلاق پیغمبر ص کی مانند، وہی بزرگواری، وہی کرم اور وہی شرف۔ اور پھر امامؑ کہتے ہیں: جب بھی ہمارا دل پیغمبر ص کیلئے بےقرار ہوتا تھا تو ہم اِس جوان کی طرف نگاہ کرتے تھے۔مزید پڑھیں

نئے ایرانی سال کے آغاز پر رہبر انقلاب کا پالیسی

ایران کی عزیز عوام کو ایک بار پھر نیا سال پھر مبارک ہو اور میں اللہ تعالٰی سے ان سب کے لئے بابرکت اور خوشحال سال کی دعا کرتا ہوں۔ ہم 1400 میں داخل ہوگئے ہے۔ روایتی نقطہ نظر سے ، یہ ایک نئی صدی کا آغاز ہے اگرچہ دقیق نظر کے لحاظ سے ایسا نہیں ہے پر روایتی طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ ہم نئی صدی میں داخل ہوئے ہیں۔ اگر ہم پچھلی صدی یعنی 1300 اور حالیہ صدی میں ملک کے داخل ہونے کا ایک چھوٹا سا اور معنی خیز موازنہ کرنا چاہتے ہیں تو ، 1300 ، رضا خان کی آمریت کا آغاز تھا ، جو در حقیقت رضا خان کے ذریعہ ایک برطانوی بغاوت تھی جو در حقیقت ایک منحصر برطانوی آمریت اور حکمرانی تھی۔ یہ 1300 میں ہمارا داخل ہونا تھا۔ اس سال ، 1400 میں ہمارا داخل ہونا ، انتخابات کا سال ہے ، یعنی آزادی، عوام کے ووٹوں پر ، خود انحصاری اور قومی خود اعتمادی پر مبنی حکمرانی۔ یہ اس صدی میں ہمارا داخل ہونا ہے! سال 1300 میں داخل ہونے اور چودھویں صدی میں داخل ہونے میں ایک واضح فرق رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ، انشااللہ ، خدا ہمارے تمام امور کو بڑھاوا دے گا اور ترقی کی طرف رہنمائی کرے گا۔مزید پڑھیں

عید نوروز کے موقع پر رہبرانقلاب اسلامی کا پیغام

سنہ 1400 ہجری شمسی کے آغاز کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے؛ بسم اللّه الرّحمن الرّحیم و الحمد للّه ربّ العالمین و الصّلاة و السّلام علی سیّدنا محمّدٍ و آله الطّاهرین یا مقلّب القلوب و الأبصار. یا مدبّراللّیل و النّهار. یامحوّل الحول و الاحوال. حوِّل حالنا إلی أحسنِ الحالمزید پڑھیں