کربلا، معیارِ حاکمیت میں تبدیلی کا نتیجہ

ايک وہ زمانہ تھا کہ جب مسلمانوں کيلئے تمام شعبہ ہائے زندگي ميں اسلام کي پيش رفت، ہر قيمت پر رضائے الٰہي کا حصول، اسلامي تعليمات کا فروغ اور قرآن و قرآني تعليمات سے آشنائي ضروري و لازمي تھي۔ حکومتي نظام اور تمام محکمے و ادارے ، زھد و تقويٰ کے حصول ميں کو شاں اور دنيا و مافيھا اور خواہشات نفساني سے بے اعتنائي برتنے کے سائے ميں پيش پيش تھے۔مزید پڑھیں

عشرہ امامت و ولایت رہبر انقلاب کی نگاہ میں

عید قربان سے لیکر عید غدیر تک کا وقت در اصل ایک ایسا دورانیہ ہے جو امامت کے مسئلے سے جڑا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عید الاضحی اور عید غدیر کے درمیان ایک قسم کا رابطہ سا محسوس ہوتا ہے۔ کچھ لوگ اسے عشرہ امامت کا نام دیتے ہيں اور یہ مناسب بھی ہے۔ مزید پڑھیں

خدا کی یاد و ذکر سے نئی زندگی کی ابتداء

حضرت فاطمہ س حضرت ختمی مرتبتؐ کی صاحبزادی تھیں کہ جو پوری اسلامی دنیا کے سربراہ اور حاکم مطلق تھے جبکہ امام علیؑ سپاہِ اسلام کے اول درجہ کے سردار تھے۔ یہ افراد خداوندِ عالم کی بارگاہ میں عرفان و قربِ الہی کے بلند و بالا مقامات کے حامل ہیں اور ان کا شمار اپنے زمانے کی بڑی عظیم شخصیات میں ہوتا تھا۔ آپ یہ دیکھئے کہ انہوں نے کیسی شادی کی؟ کتنا کم حقِ مہر اور کتنا کم جہیز اور خدا کے نام اور اس کی یاد و ذکر کے ساتھ ان کی زندگی کی ابتدا ہوئی۔ یہ ہمارے لئے بہترین مثال اور اسوہ ہیں۔ مزید پڑھیں

امام جوادؑ، استقامت و مقاومت کا پیکر از رہبر انقلاب

ہمارے دوسرے ائمہ طاہرین کی طرح حضرت امام محمد تقیؑ کی زندگی بھی ہمارے لیے قابل اقتداء اور نمونہ عمل ہے۔ اللہ تعالی کے اس نیک اور شائستہ بندے کی مختصر زندگی بھی کفر و طغیان کے خلاف برسر پیکار اقدامات میں گزری ہے۔ آپ نوجوانی ہی میں منصب امامت پر فائز ہوئے اور اپنی پوری زندگی اللہ تعالی کے دشمنوں سے جہاد کرتے رہے اور صرف بیس (۲۵) سال، یعنی عین جوانی کے عالم میں ہی آپ کا وجود مبارک دشمنوں کے لیے ناقابل برداشت ہو گیا اور آپ کو زہر دے کر شہید کر دیا گیا۔مزید پڑھیں

ماهِ ذیقعدہ اہمیت اور اعمال رہبر انقلاب کی نگاہ میں

ماہ ذی القعدہ ہے۔ الحاج میرزا جواد آقا ملکی (رضوان اللہ تعالی علیہ بزرگ عارف اور معلم اخلاق) فرماتے ہیں کہ ماہ ذی القعدہ توبہ کا مہینہ ہے، اللہ کی بارگاہ میں لوٹ جانے کا مہینہ ہے، اپنے اوپر نظر رکھنے کا مہینہ ہے کہ کہیں خدانخواستہ ہم اپنے اعمال سے اللہ تعالی اور اس کے رسول کے خلاف پیکار کرنے والے نہ بن جائیں۔ آپ فرماتے ہیں کہ ذی القعدہ کا مہینہ جو دشمنان خدا کے خلاف بھی جنگ روک دینے کا مہینہ ہے، بدرجہ اولی وہ مہینہ قرار پانا چاہئے جس میں انسان زیادہ محتاط رہے کہ اللہ تعالی کے خلاف معاندانہ فعل کا مرتکب نہ ہو جائے۔ آپ نے ذی القعدہ مہینے میں اتوار کے دن کے عمل کا ذکر کیا۔ آپ تاکید فرماتے تھے اور بہت زور دیتے تھے کہ یہ عمل ضرور کیا جائے۔مزید پڑھیں

امام خمینیؒ کا عظیم کارنامہ کیا تھا؟ از رہبر انقلاب

امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا عظیم کارنامہ یہ تھا کہ انھوں نے اس سوچ کو، اس نظریے کو، اسلامی جمہوریہ کے نظریے کو وجود عطا کیا اور اسے مختلف سیاسی نظریات کے میدان میں اتار دیا۔ اس دور میں مشرق و مغرب کے مختلف سیاسی نظریات، سیاسی مسائل اور سیاسی سوچ کے میدان میں موجود تھے اور امام خمینی نے ان کے درمیان اس نظریے کو میدان میں اتار دیا اور پھر اسے عملی جامہ پہنا دیا، وجود عطا کر دیا۔ صرف ایک نظریہ پیش نہیں کیا بلکہ اسے عملی جامہ بھی پہنایا، اسلامی جمہوری نظام کو وجود عطا کیا، یہ امام خمینی کا عظیم کارنامہ ہے۔مزید پڑھیں