حقیقی دوست کی پہچان از رہبر انقلاب

اقوال معصومینٔ کے مطابق جن لوگوں کو آپ اپنے قریبی دوست کے طور پر انتخاب کرنا چاہتے ہیں ان میں دو صفتوں کے بارے میں ضرور تحقیق کیجئے۔ یہ دو صفات کونسی ہیں؟ پہلی صفت ہے وقت پر نماز ادا کرنے کی پابندی اور دوسری صفت ہے اپنے بھائيوں کے حق میں تنگدستی اور گشائش دونوں طرح کے حالات میں نیکی کرنا۔ مزید پڑھیں

بغیر ہچکچاہٹ کے، قابض ریاست کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں

مسلمان حکومتوں کو جان لینا چاہیے کہ اگر وہ آج فلسطین کی مدد نہیں کریں گے۔ ویسے کوئی بھی کسی بھی انداز میں مدد کر سکتا ہے۔ انہوں نے فلسطین کے دشمن کو مضبوط کیا ہے جو اسلام اور انسانیت کا دشمن ہے، (یہ جان لیں) کل کو یہی خطرہ ان کو لاحق ہوگا۔ مزید پڑھیں

قرآن سے اُنس و محبت از رہبر انقلاب

قرآن میں غور و فکر کرنا یعنی یہ ہے کہ قرآن کی خوبصرت ظاھری شکل سے اس کے گہرے باطن تک رسائی حاصل کی جائے۔ "ظاهِرُهُ أنَیق وَ باطَنُهُ عَمَیق" قرآن کا گہرا باطن وہ(گراں قدر)چیز ہے جو اس میں تدبر و تفکر سے ملتی ہے۔ کِتابٌ اَنزَلناهُ اِلَیکَ مُبارَکٌ لِیَدَّبَّروا آیاتِه، یعنی حقیقتا یہ کتاب(قرآن)نازل ہوئی ہے غور و فکر کرنے کے لئے، تاکہ اس کو سمجھا جائے۔ مزید پڑھیں

مسئلہ فلسطین کو بھلانے کی سازش کو بے اثر کرنے

یوم قدس اہم ترین اور فیصلہ کن دنوں میں سے ایک ہے۔ کئی سالوں سے قدس کے مسئلے کو بھلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یوم قدس اس سازش(مسئلے فلسطین کو بھلانے)کے قلب میں ایک تیر کی مانند ہے۔ ایک حرکت ہے اس خبیث فتنے کی سازش کے خلاف کہ جس کے تحت استکباری قوتیں، صیہونیت، اس کے طرفدار، اور ہاتھ مضبوط کرنے والے یکجا ہوئے ہیں، تاکہ لوگ پوری طور پہ مسئلے فلسطین کو بھلا دیں۔ مزید پڑھیں

لیلة القدر اور اس کی اہمیت از رہبر انقلاب

ماہ مبارک رمضان کا اوج شب قدر کے ایام اور اس کی راتیں ہیں۔ ان راتوں کو غنیمت جانیں میرے بھائیوں اور بہنوں۔ ان اوقات کو غنیمت سمجھیں۔ اس بے نظیر موقع کہ جو دعا اور گڑگڑانے اور خدا سے حاجت طلبی کا موقع ہے، سے فائدہ اٹھائیں۔ مزید پڑھیں

ایّامِ شہادت امیرالمومنین علیؑ از شہید مطہری

یہ ایام ایک طرف تو عبادت خدا میں جاگ کہ گذارنے کے ایام ہیں، دعا کرنے کے ایام ہیں۔ یہ ایام اور راتیںں بندگی کی راتیں ہیں اور دوسری جانب یہ ایام مولائے متقیان امام علی(ع)کی شہادت کے ایام ہیں۔ اس انسان کی شہادت کے ایام ہیں کہ جو خدا کے نزدیک بلند مرتبہ بندوں میں سے ایک ہے۔ رسول اکرم(ص)کے بعد خدا کی بندگی کرنے والوں میں کوئی اس حدّ تک بندگی کرنے والا نہیں ملتا۔ مزید پڑھیں

صیہونیت اور دشمن شناسی از رہبر انقلاب

اگر ہم اس بات میں کامیاب ہوجائیں کہ عوام الناس کو اس بڑے خطرے کے بارے میں کہ جو اسلام، اسلامی ممالک اور ان کے درمیان وحدت کو لاحق ہے، آگاہ کرسکیں تو ضروری ہے کہ حتی الامکان صیہونیوں اور صیہونی سلطنت کو امت مسلمہ کے اصلی ترین مسئلے کے طور پہ پیش کریں؛(اگر ایسا کر سکیں) تو یقینا ہم نے ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا۔ مزید پڑھیں

قرآن کے حضور از رہبر انقلاب

اے میرے عزیزو! اے باایمان جوانوں، اے انقلابی جوانوں۔ قرآن سے اپنی آشنائی کو، اپنی انسیت کو، قرآن سے رجوع کرنے کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پہ زیادہ کریں، یہ کام آپ کے لئے سرچشمہ قوت و طاقت ہے، آپ کے لئے سرچشمہ بالادستی ہے، سرچشمہ عزت ہے۔ہمارے معاشرے میں ایسا نظام قائم ہونا چاہئیے کہ تمام لوگ قرآن سے کسی نہ کسی طرح مانوس رہیں اور قرآن کے مفاھیم ان کے لیے قابل فہم ہوں اور وہ قرآن کے معانی کو درک کریں۔ مزید پڑھیں

مسلمان حکمرانوں کا قرآن پر عمل نہ کرنا از رہبر

قرآن ہم سے کہتا ہے"لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ"۔ (میرا سوال ہے) کہ کیا غزہ(کے مظلوموں)کے سلسلے میں بھی اس آیت پہ عمل کیا جارہا ہے؟۔ آخر کیوں اسلامی ممالک کے زعماء اور راہنما اعلانیہ طور پہ اپنی مخالفت، اپنے روابط کو منقطع کرنے، اپنی امداد کو منقطع کرنے اور اپنی حمایت کو کافر و قاتل کہ جو خںیث صیہونی ہے؛ سے اعلانیہ طور پہ واضح نہیں کرتے؟ مزید پڑھیں