آئمہ معصومینٔ کی شخصیت و تعلیمات کا پرچار، فراموش شدہ

معرفت آئمہؑ کے پس منظر کے حوالے سے ہمارے اندر کافی نقائص پائے جاتے ہیں۔ کبھی صرف افراط کے ساتھ، بغیر ثابت قدمی کے صرف ایک پہلو کی جانب اور دوسرے پہلووں سے غفلت کی جاتی ہے اور کبھی اس ایک پہلو پہ بھی توجہ نہیں کی جاتی اور ظاہری نکات اور ان جیسے نکات پہ اکتفاء کیا جاتا ہے۔ مزید پڑھیں

حقوقِ بشر کے نام لیواؤں کی حقیقت اور مسئلہ فلسطین!

وہ تمام چھوٹے بڑے ادارے جو دنیا میں مختلف عنوانوں سے پائے جاتے ہیں اور کمین میں بیٹھے ہیں کہ کسی گوشے میں ان ممالک میں کہ جن کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کسی بھی سبب اچھے نہیں ہیں، کبھی کوئی مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے تو فورا ڈھول پیٹنا شروع کر دیتے ہیں کہ وہاں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں، آخر کیوں اپنے ہونٹ سیے، خاموش بیٹھے ہیں!؟ مزید پڑھیں

شہید ابراہیم رئیسی، مجاہد عالم دین اور خادمِ اسلام از

انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ مجھے مجاہد عالم دین، عوامی، محنتی و زحمت کش صدر مملکت، خادم امام رضا علیہ السلام جناب حجۃ الاسلام و المسلمین جناب حاج سید ابراہیم رئیسی اور ان کے معزز ساتھیوں کی شہادت کی افسوسناک خبر ملی، خدا ان پر رحمتیں نازل فرمائے۔ مزید پڑھیں

حبِّ علیؑ کو گناہ کا ذریعہ نہ بنایا جائے از

کبھی نہیں دیکھا گیا کہ جناب سلمان فارسی، جناب ابوذر، عمار یاسر اور مالک اشتر یہ کہیں کہ ہم علیؑ والے ہیں، ہم علیؑ کے چاہنے والے ہیں۔ ہمارے(ہماری نجات کے)لئے بس یہی چیز کافی ہے۔ لہذا ہمیں عمل کی ضرورت نہیں! دوسرے(جو محبّ علیؑ نہیں ہیں وہ) نیک اعمال کریں۔ مزید پڑھیں

فلسطین اور مغربی ایشیاء کی مشکلات کا راہ حل از

اس وقت تک کہ جب تک فلسطین اپنے حقیقی وارثوں کو نہیں لوٹ جاتا، مغربی ایشیاء کی مشکلات حل نہیں ہوں گی۔ اگر آئندہ آنے والے بیس یا تیس سالوں تک اس صیہونی سلطنت کو اپنے پیروں پہ کھڑا رکھنے کی کوشش کریں(کہ ان شاءاللہ ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے)تب بھی مشکل حل نہیں ہوگی۔ مشکل اس وقت حل ہوگی کہ جب فلسطین اپنے حقیقی وارثوں کو لوٹایا جائے گا۔ مزید پڑھیں

یہ کیسے جانیں کہ نجات پانے والوں میں سے ہیں؟

محمد بن سنان مفضل بن عمر سے روایت کرتے ہیں "قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي عَبْدِ اَللَّهِ عَلَيْهِ السَّلاَمُ بِمَ يُعْرَفُ اَلنَّاجِي؟۔ ان راوی جناب مفضل بن عمر کا امام جعفر صادقؑ سے سوال ہے کہ ہمیں کیسے معلوم ہو کہ نجات پانے والوں میں سے ہیں؟۔ اس سوال پہ امامؑ، (نجات ابدی)پاجانے والوں کا معیار بتاتے ہیں اور فرماتے ہیں "مَنْ كَانَ فِعْلُهُ لِقَوْلِهِ مُوَافِقاً"، جس انسان کا قول اور فعل(کردار)یکساں ہو، وہ نجات یافتہ(ناجی)ہے۔ مزید پڑھیں

مهدوی معاشرے کی جانب قدم از رہبر انقلاب

مہدویت کا نظریہ جس چیز کی بشارت دیتا ہے وہ وہی چیز ہے کہ جس کے لئے تمام انبیاء آئے اور تمام بعثتیں انجام پائیں؛ اور وہ تھی ایک توحیدی جہاں کی تخلیق، عدالت کی بنیاد پر ان تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کہ جو اللہ نے انسان کو عطا کی ہیں۔ مزید پڑھیں

علوم آل محمد ص اور امام جعفر صادقؑ از امام

امام جعفر صادقؑ کے لیے علم فقہ کی نشوونما اور اس کے اظہار کا موقع تھا اور بعض مسائل البتہ غیر فقہی بھی تھے۔ لیکن ایسا ممکن نہیں تھا کہ آپ کی علمی سرگرمیاں فقط علوم فقہ کی حد تک محدود رہیں اور آپ کی (تبلیغی)سرگرمیوں کا محور صرف علم شریعت رہے، لیکن آپ کو اس(علم فقہ کے پھیلاؤ) کا بھی موقع نہیں دیا گیا۔ اور (علم شریعت کے پھیلاؤ)کا کام بھی(جیسے ہونا چاہیئے تھا) نہیں ہو سکا۔ مزید پڑھیں

استکبار کا مقابلہ اور اسکی فکری بنیاد کی اہمیت! از

ایک اور مسئلہ جو تربیتی امور سے متعلق ہے، انقلاب اور نظام کی اصولی بنیاد کا بیان ہے، یہ اصول نوجوانوں کو بتانے کی ضرورت ہے۔ اگر یہ نوجوان انقلاب کے بنیادی اصولوں کو جان لیں، دوست اور دشمن محاذ کو پہچان لیں، بنیادی مسائل سے واقف ہو جائيں تو دشمن کا پروپیگنڈہ اور اربوں ڈالر کی تشہیراتی مہم ناکام ہو جائے گی۔ اگر ہمارے نوجوانوں کو رائج الفاظ میں، انہیں ویکسینیٹڈ کر دیا جائے تو دشمن کے پروپیگنڈے ناکام ہو جائيں گے۔ مزید پڑھیں