امام زین العابدین علیہ السلام نے اسلامی معاشرے کی تربیت اور اخلاقی طہارت کا بیڑا اٹھایا۔ کیوں؟ کیونکہ آپ سمجھتے تھے کہ اسلامی دنیا کے ان مسائل کا ایک بڑا حصہ جو سانحہ کربلا پر منتج ہوا، لوگوں کی اخلاقی پستی اور برائیوں کا نتیجہ تھا۔ مزید پڑھیں
امام حسین کی تحریک وقار کی تحریک تھی۔ یعنی حق کے وقار، دین کے وقار، امامت کے وقار اور اس راستے کے وقار کی تحریک تھی جو پیغمبر نے پیش کیا تھا۔ مزید پڑھیں
حسین بن علیؑ جیسی شخصیت کہ جس میں خود تمام اعلی اقدار مجسم ہوئے ہیں، انقلاب بپا کرتی ہے تاکہ زوال و انحطاط کی راہیں بند کردے، کیونکہ پستیاں پیر پھیلاتی چلی جارہی تھیں اور وہاں تک پہنچ جانا چاہتی تھیں کہ کوئی چیز باقی نہ رہے۔ مزید پڑھیں
قیام حسینی کی اہم ترین خصوصیات میں سے ایک اخلاص ہے۔ حسین ابن علی کی تحریک صرف اور صرف، خالصتا اللہ کے لئے، دین کے لئے اور مسلمانوں کی اصلاح کے لئے تھی، اس میں کسی طرح کا کوئی اور شائبہ نہیں تھا۔ مزید پڑھیں
آج کا دن سورہ هل اَتی کے نزول کا دن ہے۔ ایک روایت کے مطابق آج کا دن مباہلہ کا دن ہے۔ بڑے اہم ایام ہیں۔ مباہلہ جس کی ہمیشہ یاد منانا چاہئے اور یہ بڑا اہم واقعہ ہے، یہ در حقیقت ایمانی اطمینان و اقتدار اور حقانیت پر یقین کا مظہر ہے اور یہ ایسی چیز ہے جس کی ہمیں ہمیشہ ضرورت پڑتی ہے۔ مزید پڑھیں
آج وہ دن ہے جب [اسلام کے]دشمن، کافر آپ کے دین سے مایوس ہو گئے۔[سوال یہ ہے کہ]مذہب میں ایسا کیا اضافہ کیا گیا جس نے دشمن کو مایوس کر دیا؟ وہ مسئلہ کیا ہے؟ وہ مسئلہ اسلامی معاشرے کی قیادت کا مسئلہ ہے؛ اسلامی معاشرے میں نظامِ حکومت اور امامت کا مسئلہ ہے۔ مزید پڑھیں
غزہ کا المیہ، جو ہماری معاصر تاریخ میں بے مثال ہے اور بے رحم اور سنگ دلی و درندگی کا مظہر اور ساتھ ہی زوال کی جانب گامزن صیہونی حکومت کی خباثت نے اب کسی بھی مسلمان شخص، جماعت، حکومت اور فرقے کے لیے کسی بھی طرح کی رواداری کی گنجائش باقی نہیں رکھی ہے۔ مزید پڑھیں
ہماری قوم ایسی ہے۔ اگر بعد میں بھی ہماری کچھ شخصیات خدا نخواستہ، شہید ہو جائیں، تو ہماری قوم بھی یہی قوم رہے گی اور ہماری نہضت بھی اسی طرح قائم رہے گی۔ مزید پڑھیں
روز عرفہ کی اہمیت کو سجمھیں۔ میں نے ایک روایت میں دیکھا ہے کہ عرفہ اور عرفات کو یہ نام اس لئے دیا گیا ہے کہ یہ دن اور یہ جگہ ایسی ہے جہاں پروردگار کے حضور اپنے گناہوں کے اعترا ف کا موقع ملتا ہے۔ مزید پڑھیں
امام محمد باقر علیہ السلام کی زندگی اسی خط(امام کے راستہ)کا تسلسل ہے۔ لیکن(آپ کے دور امامت میں) حالات میں کافی بہتری آئی۔ آپ کے دور میں بھی اسلامی اور دینی تعلیمات تھیں لیکن پہلی بات یہ کہ لوگ(اس دور میں) رسول اللہ(ص)کے گھرانے کی بنسبت لاپراوہی اور سردمہری کا شکار نہیں تھے۔ جب امام محمد باقر(ع)مدینہ میں داخل ہوئے تو لوگوں کی ایک کثیر جماعت انہیں گھیرے میں لے لیتی ہے اور ان کی شخصیت سے بھرپور فائدہ اٹھاتی ہے۔ مزید پڑھیں