اپنی عبادت کو شیطان کے تصرف سے بچائیں از امام

ماز اور تمام ہی عبادت کے اہم قلبی آداب میں سے ایک جو قلبی آداب کی اصل و بنیاد ہے اور اس کے لئے قیام کرنا ایک عظیم امر اور دقیق مشکل ہے، وہ تصرفات شیطانی سے محافظت ہے۔ روح کی غذا اس کی نشوونما کے لائق ہونی چاہئے اصحاب معرفت اور ارباب قلوب کے نزدیک یہ بات واضح ہے کہ جس طرح جسموں کے لئے جسمانی غذا ہوتی ہے جس سے جسم پرورش پاتا ہے اور یہ غذا جسم کی حالت کے مناسب اور اس کی نشوونما کے موافق ہونی چاہئے تا کہ اس سے جسم کی تربیت ہو اور روئیدگی اور بالیدگی میں کام آئے۔ اسی طرح دلوں اور روحوں کی بھی ایک غذا ہوتی ہے اور ان کی غذا بھی ان کے مناسب حال اور ان کی نشوونما کے لائق ہونی چاہئے تا کہ دل اور روح کی تربیت ہو اور ان کی معنوی نمو اور باطنی ترقی میں کام آئے۔مزید پڑھیں

پردے کا اسلامی تصور شہید مطہری کی نگاہ میں

ستر یا پردے کے مسئلے میں بات یہ نہیں ہے کہ عورت ستر کے ساتھ بھرے مجمع میں آئے یا عریاں؟ اسلام مرد اور عورت کے آزادانہ اختلاط کی نفی کرتا ہے بلکہ اصل بات یہ ہے کہ کیا مرد کی عورت سے لذت اندوزی بلا عوض اور عام ہونی چاہئے؟ کیا مرد کو یہ حق ہے کہ وہ عورت سے ہر محفل میں باستثنائے زنا زیادہ سے زیادہ لذت حاصل کرے؟ اسلام کہ جس کی نظر مسائل کی اصلیت پر ہے جواب دیتا ہے: نہیں! ایسا نہیں ہے۔ مرد صرف گھریلو ماحول اور مضبوط عہد و پیمان کے ساتھ از دواجی قانون کے دائرے میں عورت کو بیوی کی حیثیت سے اپنے تصرف میں لا سکتا ہے لیکن عام اجتماعات میں کسی نامحرم عورت سے قطعاً استفادہ نہیں کر سکتا۔نیز عورت کے لئے بھی یہی پابندی ہے۔مزید پڑھیں

علی (ع)کی عجوبہ روزگار شخصیت از شھید مطہری

امیر المومنینؑ کی حیرت انگیز شخصیت علی(ع) ان لوگوں میں سے ہیں جو جاذبہ بھی رکھتے ہیں اور دافعہ بھی اور ان کا جاذبہ و دافعہ سخت قوی ہیں۔ شاید تمام صدیوں اور زمانوں میں علی (ع) کے جاذبہ و دافعہ کی طرح کا قوی جاذبہ و دافعہ ہم پیدا نہ کر سکیں۔ وہ ایسے عجیب تاریخی، فداکار اور درگزر کرنے والے دوست رکھتے ہیں جو ان کے عشق میں آتش خرمن کے شعلوں کی طرح بھڑکتے اور دمکتے ہیں۔ علی(ع) کی موت کو سالہا سال بلکہ صدیاں گزر چکی ہیں لیکن یہ جاذبہ و افعہ اسی طرح اپنا جلوہ دکھا رہا ہے اور دیکھنے والوں کی آنکھوں کو خیرہ کرتا ہے۔مزید پڑھیں

استعمار کی جوانوں کے خلاف فکری یلغار از امام خمینی

علم و تہذیب کے مراکز کو مراکز فساد میں تبدیل کرنا میرے عزیزو! وہ افراد جنہوں نے اسلام سے طمانچہ کھایا ہے اور وہ لوگ جو مکتب اسلام کو اپنی ذات اور اپنے آقاوں کے مصالح کے خلاف جانتے ہیں، ان کا پہلاہدف یہ ہے کہ ہمارے بچے، ہمارے جوان جو تحصیل کمال کے لئے اسکول اور کالج گئے ہیں، وہیں سے انحراف شروع کریں۔ لہذا آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ پرائمری اسکول سے لے کر یونیورسٹی تک سازشوں کا جال بچھا ہوا ہے اور ان کا نشانہ آپ لوگ ہیں۔یہ آپ کو اسلام سے منحرف کر دینا چاہتے ہیں۔ یونیورسٹیوں، کالجوں، اسکولوں اور علم و تہذیب کے مراکز کو ایسے مراکز میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں کہ ان مراکز میں جو بھی تحقیق اور پیشرفت ہو اس سے بڑی طاقتوں کو فائدہ پہنچے۔مزید پڑھیں

اسلام ایک عظیم قدرت از شھید حسینی

جو قدرت اسلام میں ہے وہ کسی اور مکتب کے نظام میں نہیں! برادر مسلمان! قسم بخدا جو قدرت اسلام میں ہے وہ کسی اور مکتب کے نظام میں نہیں ہے۔ اگر اسلام میں قدرت نہ ہوتی تو امریکی صدر اور گورباچوف یہ نہ کہتے کہ امریکہ اور روس کو اندرونی اختلافات بھلا کر اسلامی انقلاب کے خلاف متحد ہوجانا چاہئے۔ اگر اسلام میں قدرت نہ ہوتی توجیسا کہ اخبارات نے لکھا ہے کہ روس ایک ارب ڈالر سالانہ خرچ کرتا ہے صرف اس لئے کہ اسے اسلامی تعلیمات سے خطرہ لاحق ہے اور وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ ایرانی ملاّ قرآن کی تفسیر کے بہانے اپنی فکر سے سوشل ازم پر یلغار کر چکے ہیں۔مزید پڑھیں

تقوی کا تربیتی کردار شہید حسینیؒ کی نظر میں

امیر المومنینؑ نے فرمایا ہے کہ ’’یہ تقوی تمہارے دلوں کے دردوں اور تمہارے جسموں کی بیماریوں کا علاج ہے‘‘۔ یہ کیونکر ممکن ہے؟ جی ہاں! ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ تقوی کوئی انجیکشن ہے یا تقوی کوئی گولی کا نام ہے۔نہیں! ہم یہ نہیں کہتے، لیکن آپ تقوی کے اثرات سے انکار نہیں کر سکتے۔ مزید پڑھیں

خدا اور انسان کا تعلق قرآن کی روشنی میں

انسان کا خدا سے رشتہ اور تعلق قرآن کریم نے خدا کے ساتھ انسان کے رشتہ اور تعلق کو دلکش ترین انداز میں بیان کیا ہے‘ قرآن کا خدا‘ فلسفیوں کے خدا کے برخلاف ایک خشک و بے روح اور بشر سے یکسر بیگانہ وجود نہیں ہے۔ قرآن کا خدا انسان کی شہ رگ سے بھی زیادہ اس سے نزدیک ہے‘ انسان کے ساتھ لین دین رکھتا ہے اور اس کے مقابل میں انسان کو اپنی رضا و خوشنودی عطا کرتا ہے‘ اس کو اپنی طرف جذب کرتا ہے اور اس کے دل کے آرام و سکون اور اطمینان کا سرمایہ ہے: الابذکر اللّٰہ تطمئن القلوب( سورہ رعد‘ آیت ۲۸) مزید پڑھیں

رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی نوجوانوں کو اہم

جوانوں تحرک اور عجلت پسندی کی طبیعت رکھتے ہیں زندگی کے مسائل میں زیادہ روی نہیں پائی جانی چاہئے، ایک نوجوان کی طبیعت، تحرک اور عجلت پسندی کی طبیعت ہے۔ ہم بھی آپ کی زندگی کے اس مرحلے(جوانی) کو گزار چکے ہیں وہ بھی جب اوائل انقلاب اور مبارزوں کا زمانہ تھا۔ جانتا ہوں کہ جلد بازی کیا چیز ہے۔ اکثر لوگ نصیحت کرتے کہ جلد بازی سے کام نہ لیں! ہم کہتے تھے کہ یہ لوگ نہیں سمجھتےکہ جلد بازی سے کام لینا کس قدر ضروری ہوتا ہے۔ جانتا ہوں کہ آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؛ لیکن بہر حال اس معاملے میں ہماری سنیں۔ مزید پڑھیں

انقلاب اسلامی یعنی اسلامی نظام حکومت کا نفاذ از امام

دشمنان آل محمدﷺ و بنی امیہ نے حضور اکرمﷺ کی رحلت کے بعد اسلامی حکومت علیؑ کے ہاتھوں میں نہیں آنے دی۔ خدا کی پسندیدہ حکومت کا خارج میں وجود ہی نہ ہو پایا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ حکومت کو دگرگوں کر دیا۔ان کی حکومت کے پروگرام سارے کے سارے حکومت اسلامی کے مخالف تھے۔ مزید پڑھیں

انسان کی کامیابی میں نماز کا کردار از رہبر انقلاب

انسان کا ذہن ہر وقت زندگی کے مسائل میں الجھا رہتا ہے جب کہ اس کی فکر مختلف امور میں مصروف و مشغول رہتی ہے اور شاذ و نادر ہی ایسا ہوتا ہے کہ انسان کبھی اپنی ذات کی طرف متوجہ ہو یا کبھی اسے خیال ہو کہ میری زندگی کا کیا مقصد ہے یا کبھی وہ اپنا حساب کرے کہ میری زندگی کے لمحات جو گزر گئے وہ کیسے گزرے اور یہ دن گزر رہے ہیں ان میں کیا تیاری کررہا ہوں۔مزید پڑھیں