سوشل میڈیا کا غلط استعمال اور اسکے سماجی اثرات از رہبر انقلاب
نماز اور دوسرے عبادات کے قلبی آداب میں ایک ادب (جو عمدہ نتائج کا سبب بلکہ بعض ابواب کے کھلنے اور عبادات کے بعد اسرار کے کشف ہونے کا سبب ہے) یہ ہے، سالک کوشش کرے کہ عبادات کو قلبی بہجت و نشاط اور دلی فرحت و انبساط کے ساتھ انجام دے اور عبادت کے وقت کاہلی اور بے دلی سے سخت احتراز کرے۔لہذا عبادت کے لئے ایسا وقت معین کرے کہ نفس عبادت کی طرف خوشی اور ذوق و شوق سے مائل ہو اور اس مصروفیت سے نشاط و تازگی محسوس کر رہا ہو اور کوئی خستگی اور کسی قسم کا کوئی فتور نہ پیدا ہو رہا ہو۔ مزید پڑھیں