یوم القدس فلسطینی عوام کی حمایت کا دن از رہیبر

ہمارے علاقہ کا اس وقت کا بنیادی مسئلہ وہی فلسطین کا قدیمی مسئلہ ہے جو نہایت ہی بنیادی اور اہم مسئلہ ہے قابض اورغاصب حکومت نے فلسطینیوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں اور یہ ان کا اپنی اندرونی کمزوری اور پے درپے نا کامیوں کا رد عمل ہے خودساختہ دیو ان سے بچایا نہ جا سکا عرب اقوام کے دل میں انہوں نے جو رعب طاری کر رکھا تھا وہ جذبہ قربانی سے سرشار لبنانی و فلسطینی مجاہدوں کے ذریعہ اٹھ گیا ہے۔ مزید پڑھیں

دین، رسمی شکل سے خدا کے ساتھ خاص تعلق تک!

دین‌دارى کو محض رسمی شکل کو عبادت سے ایک رشتہ ، جذبہ ، عشق، خدا کے ساتھ ایک خاص تعلق میں تبدیل کرنا چاہئے۔ آپ کی نماز کا ہر لفظ ، دعا کا ہر لفظ جو آپ پڑھتے ہیں ، آپ کو اور آپ کے پاک دلوں کو جو آلودہ نہیں ہیں ، اللہ تعالی کے قریب کر سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں

اسلام میں خواتین کے حقوق کا تحفط از امام خمینی

جو عورتیں شادی کرنا چاہتی ہیں اسی ابتداء سے اپنے لئے کچھ اختیارات قرار دے سکتی ہیں کہ نہ مخالف شرع ہو اور نہ ہی ان کی اپنی حیثیت کے مخالف ہو۔ ابتدا سے شرط کر سکتی ہیں کہ اگر چنانچہ مرد برے اخلاق کا مالک ہوا، اگر عورت کے ساتھ بری زندگی گزارے، اگر عورت کے ساتھ بد خلقی سے پیش آئے تو طلاق میں وکیل ہوں۔ اسلام نے ان کے لئے حق قرار دیا ہے۔ مزید پڑھیں

دین اور شریعتوں کےبارے میں قرآن نظریہ از شھید مطہری

علم دین سے تعلق رکھنے والے علماء اور مذاہب کی تاریخ لکھنے والے عام طور سے ادیان کے بارے میں بحث کرتے ہوئے دین ابراہیمؑ، دین یہود، دین مسیحی اور دین اسلام کی بات کرتے ہیں گویا ہر ایک صاحب شریعت پیغمبر کو ایک علیحدہ دین لانے والا سمجھتے ہیں عام لوگوں کے درمیان بھی یہی اصطلاح رائج ہے۔ لیکن مزید پڑھیں

مسئلہ فلسطین کا حل شہید حیسنی کی نگاہ میں

قدس کی آزادی، اقوام متحدہ کی قراردادوں،مصلحتی گفت و شنید، کمزرور معاہدوں اور سپر طاقتوں کے مدح خواںوں کے رحم و کرم سے نہیں بلکہ ایک مسلح جہاد اور مستحکم قیام کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ اگر قدس کا مسئلہ مسلمان حکمران اپنے ہاتھ میں لے لیتے تو قدس کب سے آزاد ہو چکا ہوتا مگر افسوس کہ اسلامی ممالک کے سر براہان فلسطینی عوام کے دشمن ثابت ہوتے ہیں اور یہی لوگ خفیہ طور پر اسرائیل سے مربوط اور امریکہ کی اطاعت میں مشغول ہیں۔ مزید پڑھیں

قرآن سے قربت اور قرآنی تعلیمات کا فروغ از رہبر

جو لوگ قرآن میں دلچسپی رکھتے ہیں اور قرآنی امور کے متولی ہیں وہ اس میدان کو ترک نہ کریں۔ آپ کو اس کام کو سنجیدگی سے کرنا چاہیے۔ آپ کو یہ نہیں کہنا چاہیے کیونکہ آپ فلاں اور فلاں مرحلے پر پہنچ چکے ہیں ، اب یہ ختم ہو چکا ہے۔ ایسی بات نہیں ہے. قرآن پاک پر کام کرنے کی کوئی حد نہیں ہے۔ ہمیں اور کوشش کرنی چاہیے اور بہت محنت کرنی چاہیے۔ مزید پڑھیں

گھر ہی تربیت کا مرکز ہے از امام خمینی

محترم خواتین! آپ اور ہم سب خدا کے سامنے جوابدہ ہیں، آپ تربیت اولاد کی ذمہ دار ہیں، آپ کی ذمہ داری ہے کہ اپنی آغوش میں اولاد کو با تقوی بنائیں، ان کی صحیح تربیت کریں اور انہیں صحیح و سالم معاشرے کے سپرد کریں۔ ہم سب کا فریضہ ہے کہ اپنی اولاد کی صحیح تربیت کریں لیکن بچے آپ خواتین کی گود میں بہترین تربیت پاتے ہیں اور ایک ماں کی آغوش اس کی اولاد کے لئے بہترین تربیتی مکتب ہے۔ لہذا آپ اپنے بچوں کی تربیت اور اپنے ملک کے روشن مستقبل کے سلسلے میں سنگین ذمہ داری کی حامل ہیں۔ مزید پڑھیں

رسول اکرمؐ کا منافقین کے ساتھ برتاو از رہبر انقلاب

سرور کائناتﷺ حملے کی تاک میں رہنے والے منصوبی ساز دشمن کو امان نہیں دیتے تھے اور اس کے ساتھ وہ رویہ اختیار کرتے تھے جو آپؐ نے یہودیوں کے ساتھ اختیار کیا، لیکن جو دشمن منصوبہ بندی نہیں کرتے تھے اور جن کی بے ایمانی، خباثت اور ہٹ دھرمی انفرادی تھی، نبی رحمت ﷺ انہیں برداشت کر لیا کرتے تھے۔ مزید پڑھیں

سنِّ بلوغ پر پہنچنے والے نوجوانوں کو رہبر انقلاب کی

جشن بلوغت کا مطلب یہ ہے کہ نوجوان اس مرحلے پر پہنچ گئے ہیں کہ جب ان میں اللہ کی طرف سے مخاطب قرار پانے کی صلاحیت پیدا ہوچکی ہو۔ میرے عزیزوں، میرے بچوں ، میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ اللہ کے ساتھ اپنے تعلق کو ابھی سے اور انہی دنوں اور مہینوں سے مضبوط کریں جن کے دوران آپ بلوغت میں داخل ہوئے ہیں۔ مزید پڑھیں

انفرادی اور اجتماعی فرائض میں توازن ضروری ہے از شھید

انسان کامل وہ ہےجو ان تمام اقدار، استعداد اور معنوی و روحانی معارف کو بروئے کار لائے جو خدا نے اسے عطا کئے ہیں، عبادت کے وقت عبادت کی طرف دوڑے، اجتماعی مسائل کو بھی نہ بھولے اور جو ذمہ داری بھی اس کے اوپر آجائے اس کو بطور احسن انجام دے۔ مزید پڑھیں