نوجوانوں اور علم و ٹیکنولوجی کا ایجاد از رہبر انقلاب

آج ملک میں بہت زیادہ علمی و سائنسی کام ہو رہے ہیں لیکن یہ کام زیادہ تر دوسروں کی علمی خلاقیت کی فروعات ہیں۔ فرض کیجیے کہ ایٹمی انرجی کا کسی نے انکشاف کیا ہے، آج ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ جس چیز کی ضرورت ہے اور جسے انجام پانا چاہیے وہ سائنسی خلاقیت ہے؛ آپ کو خلاقیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے، علم ایجاد کرنا چاہیے۔ مزید پڑھیں

صلح امام حسنؑ کے اثرات رہبر معظم کی نگاہ میں

امام حسن مجتبیؑ اگر صلح نہ کرتے تو خاندان رسالت کے تمام افراد مارے جاتے اور معاویہ ان میں سے کسی ایک کو بھی زندہ نہ چھوڑتا کہ وہ اسلام کے اصلی اقدارکی حفاظت کر سکیں۔ سب کچھ ختم ہو جاتا اور اسلام کا نام لینے والا کوئی نہ بچتا اور واقعہ عاشورا کی نوبت بھی نہ آتی۔ یعنی مزید پڑھیں

انسانی فہم اور شناخت شہید مطہری کی نگاہ میں

انسان کے بارے میں مجہولات میں سے ایک یہی انسان کی فطرت کا مسئلہ ہے جس کے دو حصے ہیں ایک شناخت فہم اور دریافت سے متعلق ہے اور دوسرا خواہش اور رغبت سے متعلق ہے۔ شناخت اور دریافت کے حوالے سے مسئلہ یہ ہے کہ انسان بعض فطری یعنی غیر کسبی معلومات رکھتا ہے یا نہیں؟ اس وقت ہمارے ذہن میں ہزاروں تصورات اور مصداق موجود ہیں کہ جن کے بارے میں شک نہیں کہ تقریباً تمام کسبی ہیں۔ مزید پڑھیں

غیر معمولی استعداد کے حامل جوانوں کا اپنا ملک چھوڑنا

غیر معمولی استعداد کے حامل افراد کے معاملے میں ایک نکتہ جو پایا جاتا ہے، وہ ہجرت کا ہے، جس کی طرف آج بھی کسی نے اشارہ کیا۔ دیکھیے کبھی ایسا ہوتا ہے کہ کوئی اسٹوڈنٹ اپنی ضرورتوں کی بنیاد پر، اپنی فکری ضروریات کی بنیاد پر یا پھر گھر والوں کی وجہ سے کسی ملک میں جا کر پڑھنا چاہتا ہے، اس میں کوئي قباحت نہیں ہے؛ میں نے بارہا کہا ہے کہ اس میں کوئي رکاوٹ نہیں ہے؛ اصل چیز یہ ہے کہ وہ یہ فراموش نہ کرے کہ وہ اپنے ملک کا مقروض ہے۔ مزید پڑھیں

اسلام میں سترپوشی کا فلسفہ از شھید مطہری

ازدواجی زندگی کے دائرے میں جنسی لذت اندوزی میاں بیوی کے رشتے کو مستحکم کرتی ہے اور انہیں ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔ سترپوشی کا فلسفہ اور غیر جنسی تعلقات کی ممانعت کا سبب یہ ہے کہ باعتبار نفسیات گھریلو ماحول میں انسان کی قانونی بیوی اسے خوشنود کرےجبکہ جنسی آزادی کے ماحول میں باعتبار نفسیات قانونی بیوی مرد کی رقیب اور داروغہ سمجھی جاتی ہے جس کے نتیجے میں گھر میں دشمنی اور نفرت کی فضا قائم ہوجاتی ہے۔آج کل کے نوجوانوں کا شادی سے انکار کرنے کا سبب بھی یہی ہے۔ مزید پڑھیں

انسان پراسرار ترین موجود از شھید مطہری

دنیا کے تمام فلسفے جن کے بارے میں بحث کرتے ہیں وہ ”خدا“، ”کائنات“ ”انسان“ ہیں بعض ”کائنات“ کے بارے میں زیادہ تر بحث کرتے ہیں اور بعض انسان کے بارے میں۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اجزائے عالم میں انسان کو کیا خصوصیت اور کیا امتیاز حاصل ہے کہ ہم نے کائنات اور انسان کو ایک دوسرے سے جدا کر دیا ہے؟ کیا انسان کائنات سے جدا ہے؟ ہاں! انسان کائنات کا جزو ہے لیکن دیگر تمام اجزاء سے بہت مختلف ہے یا یوں کہئے اس میں ایسی ایسی پیچیدگیاں ہیں کہ جو کائنات کی دیگر اکائیوں اور اجزاء سے زیادہ توحید و تفسیر کی محتاج ہیں۔ مزید پڑھیں

خاندانی راوبط کے استحکام میں حجاب کا کردار از شھہد

ازدواجی زندگی کے دائرے میں جنسی لذت اندوزی میاں بیوی کے رشتے کو مستحکم کرتی ہے اور انہیں ایک دوسرے سے قریب لاتی ہے۔ سترپوشی کا فلسفہ اور غیر عورت سے جنسی تعلقات کی ممانعت کا سبب یہ ہے کہ باعتبار نفسیات گھریلو ماحول میں انسان کی قانونی بیوی اسے خوشنود کرے، جبکہ جنسی آزادی کے ماحول میں باعتبار نفسیات قانونی بیوی مرد کی رقیب اور داروغہ سمجھی جاتی ہے جس کے نتیجے میں گھر میں دشمنی اور نفرت کی فضا قائم ہوجاتی ہے۔ مزید پڑھیں

غیر معمولی زہانت و صلاحیت والے نوجوانوں کو رہبر انقلاب

میرے عزیزو! غیر معمولی صلاحیت ایک خدائي نعمت ہے، ایک تحفۂ الہی ہے۔ خدا کی نعمت کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ آپ کے ذہن میں جو چیز سب سے پہلے آنی چاہیے وہ یہ ہو کہ اس نعمت کا شکریہ ادا کریں۔ واشکروا نعمۃ اللہ ان کنتم ایاہ تعبدون سورہ نحل میں ہے۔ قرآن مجید میں کئي دیگر مقامات پر بھی 'و اشکروا نعمۃ اللہ' آيا ہے۔ یہ ایک دائمی فریضہ ہے۔ غیر معمولی صلاحیت کی نعمت پر شکر کی ادائيگي کے بارے میں غور وفکر کریں۔ اس الہی تحفے کا شکر ادا کریں۔ مزید پڑھیں