مکتب سلیمانی، مکتبِ صدق و اخلاص! از رہبر انقلاب

میں نے ایک جملہ عرض کیا تھا اور کہا تھا کہ 'مکتب سلیمانی' شہید سلیمانی ایک مکتب بن گئے یا پہلے سے ہی ایک مکتب تھے۔ ہم جس چیز کو مکتب سلیمانی کہتے ہیں اگر اس کو اختصار سے ایک دو جملے میں بیان کرنا چاہیں تو کہیں گے کہ یہ مکتب صدق و اخلاص کا مکتب ہے۔ یہ دو الفاظ درحقیقت، مکتب سلیمانی کا مظہر اور اہم خصوصیات ہیں۔ مزید پڑھیں

شوہر و زوجہ، ایک دوسرے کی پناہگاہ! از رہبر انقلاب

مرد اپنی زندگی کی کشمکش میں، ایک لمحہ سکون کا محتاج ہوتا ہے تاکہ وہ اپنی راہ کو جاری رکھ سکے۔ وہ سکون کا لمحہ کونسا ہے؟ یہ وہ وقت ہے جب وہ اپنے آپ کو اپنے گھرانے کے ساتھ پیار اور شفقت سے بھرے ماحول میں پاتا ہے۔ اپنی زوجہ کے ساتھ جو اس سے پیار کرتی ہے ، اس کے شانہ بشانہ ہے اور وہ اس کے ساتھ ایکائی کا احساس کرتا ہے۔ جب وہ اپنی زوجہ کے ساتھ ہوتا ہے تو وہ سکون کا لمحہ ہے۔ مزید پڑھیں

استعناری یلغار اور قوموں کا استحصال از رہبر انقلاب

استعماری طاقتوں کی نرم جنگ کا ایک اہم حربہ یہ ہوتا ہے کہ اقوام کو ان کی صلاحیتوں کو نظر انداز کرنے پر مجبور کیا جائے۔ وہ ایک قوم کو دہراتے رہتے ہیں کہ وہ کچھ نہیں کر سکتی جب تک کہ وہ قوم خود اپنی صلاحیتوں سے انکار کرے۔ جب بھی استعمار ان ملکوں میں داخل ہوا ہے یہ انکی سازشوں میں سے ایک ہے۔ افریقہ میں عظیم تہذیبیں وجود رکھتی تھیں- مغربی افریقہ اور اس کے دوسرے حصے- لیکن انکا مکمل اتحصال کیا گیا اور انہیں ختم کردیا گیا۔ مزید پڑھیں

وہ کمال جو ازدواج کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتا از

کچھ ایسے عوامل ہیں کہ جب تک ایک شخص کو انکو حاصل نہ کرلے اسے خاص پختگی نہیں ملے گی جو اسے حاصل کرنی چاہیے۔ مثال کے طور پر اسلام میں ازدواج کئی پہلوؤں سے مقدس ہے۔ عیسائیت کے برعکس، جس میں غیر شادی شدہ رہنا مقدس ہے، اسلام میں، شادی مقدس ہے۔ مزید پڑھیں

نور کی کہشاں سے 3 ستارے از رہبر انقلاب

میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور ان کے اوصاف و عادات کے بارے میں تین نکات منتخب کیے ہیں اور یہ تین نقطے ایسے ہی ہیں جیسے انسان نور کی ایک کہکشاں سے تین ستارے منتخب کر لے، ہم کو اسلامی انقلاب میں ان تین مفاہیم کو مد نظر رکھنا چاہیے، انھیں اہمیت دینی چاہیے اور ان کی پیروی کرنی چاہیے۔ یہ تین نقطے، صبر، انصاف اور اخلاق ہیں۔ مزید پڑھیں

انسانی فطرت اور کمال کا حصول از امام خمینی رح

اس طرف اور اس طرف اور اس گروہ اور اس گروہ اور اس طرف کی طرف اتنا مت دیکھیں۔ خود کو پریشان نہ کریں، آپ مطمئن نہیں ہوں گے۔ کسی ایسی چیز کا پیچھا کریں جو آپ کو تازگی دلائے، آپ کو مطمئن کرے۔ جتنی دنیا آپ حاصل کریں گے ، اتنی ہی انسان میں کشمکش زیاد ہوگی۔ مزید پڑھیں

عارفانہ خود شناسی از شھید مطہری

عارفانہ خود شناسی، ذات حق سے اپنے رابطے کے سلسلے میں خود شناسی ہے‘ عرفا کے نقطہ نظر سے یہ رابطہ ایسا نہیں ہے جو دو انسانوں کا آپس میں یا معاشرے کے کسی دوسرے افراد سے ہوتا ہے‘ بلکہ یہ رابطہ ”شاخ کا جڑ“ سے ”مجاز کا حقیقت“ سے اور عرفا کی اصطلاح میں مقید کا مطلق سے رابطہ ہے۔ایک روشن فکر کے درد کے برعکس عارف کا درد انسان کی ”خود شناسی“ میں کسی بیرونی درد کا انعکاس نہیں ہے‘ بلکہ یہ ایک ایسا باطنی درد ہے‘ جو فطری اور اجتماعی درد ہوتا ہے‘ لہٰذا وہ پہلے اس سے آگاہ ہوتا ہے پھر یہ آگاہی اس کو درد مندبناتی ہے۔ مزید پڑھیں

مسلمانوں کے درمیان وحدت صرف حکمت عملی نہیں! از رہبر

دوسرا نکتہ یہ ہے کہ مسلمانوں کا اتحاد و یکجہتی اس راستے میں کوئی حکمت عملی نہیں ہے جیسا کہ اب بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بعض حالات کی وجہ سے ہمیں متحد ہونا چاہیے۔ نہیں، یہ اصول کی بات ہے۔ مسلمانوں کا تعاون ضروری ہے۔ مسلمان متحد ہوں گے تو ایک دوسرے کی مدد کریں گے اور سب مضبوط ہوں گے۔ جب یہ تعاون موجود ہو گا تو وہ لوگ بھی جو غیر مسلموں کے ساتھ معاملات طے کرنا چاہتے ہیں، جو کہ ٹھیک ہے، پورے اعتماد سے اس بات چیت میں شامل ہوں گے۔ تو اگلا نکتہ یہ ہے کہ یہ ایک بنیادی معاملہ ہے، حکمت عملی نہیں۔ مزید پڑھیں