زندہ دلی کے بغیر زندگی،جہنم ہے از رہبر انقلاب

تفریح کا موضوع نہایت اہمیت رکھتا ہے.بہت سارے ایسے ہیں کہ جو شاید اسے سنجیدگی سے نہیں لیتے اور سمجھتے ہیں کہ خشک اور مسکراہٹ سے خالی زندگی ایک کامیاب زندگی ہو سکتی ہے،لیکن ایسا نہیں ہے.اگر زندگی میں صحت مند تفریح اور خوش مزاجی کے نتیجے میں ملنے والی مسکراہٹ نہ ہو تو انسان اور اسکے آس پاس رہنے والوں کی زندگی جہنم بن جائے گی۔ مزید پڑھیں

افطار سادگی کے ساتھ از رہبر انقلاب

ماہ رمضان کی ایک سنت حسنہ مساجد اور روڈ پر لوگوں کو سادہ افطار کروانا ہے،کہ جو اسراف والے افطار کے مدمقابل ہے کہ جسکے بارے میں سنا گیا ہے کہ بعض افراد افطار کے بہانے سے اسراف جیسے عمل انجام دیتے ہیں اور ماہ رمضان میں غریبوں اور ناداروں کی روحانی قربت کا ذریعہ بننے کے بجائے،ایسا کرکے وہ خود کو جسمانی لذتوں میں غرق کردیتے ہیں مزید پڑھیں

تبلیغِ دین، فرقہ واریت اور دشمن شناسی از رہبر انقلاب

ضروری ہے کہ دوسروں کے جذبات مشتعل نہ کئے جائیں۔ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ تشیع کے اثبات کا بس یہی طریقہ ہے کہ انسان اہل سنت اور دوسرے افراد کے نزدیک جو مقدس افراد ہیں ان کے سلسلے میں مستقل طور پر بد کلامی کرے۔ بالکل نہیں، یہ تو ائمہ علیہم السلام کی سیرت کے خلاف ہے۔ مزید پڑھیں

حفظان صحت کا نفاذ؛ شرعی ذمہ داری از شھید مطہری

جب میں اس بات کی طرف متوجہ ہوا کہ بیماری اور صحت کا مسئلہ صرف ذوق و شوق نہیں،ایک واقعی حیثیت رکھتا ہے،تو کیونکہ میں اپنی صحت کا خود ذمہ دار ہوں،لہذا مجھے اپنی صحت کے لیے حدیں مقرر کرنا ہوں گی اور کچھہ حدود کی پابندی کرنی ہوگی مزید پڑھیں

جناب زینب کبریٰ، عظمتِ نسواں کی حقیقی ترجمان! از رہبرِ

حضرت زینب کبری نے پوری تاریخ اور پوری دنیا کے سامنے صنف نسواں کی روحانی و ذہنی توانائيوں کی عظمت کو اجاگر کر دیا اور یہ بہت اہم ہے۔ ان لوگوں کو پوری طرح سے غلط ثابت کرتے ہوئے، جو اس زمانے میں بھی اور ہمارے زمانے میں بھی کسی نہ کسی طرح عورت کی تذلیل کرتے تھے اور کرتے ہیں۔ سب سے زیادہ یہی مغرب والے خطرناک انداز میں عورت کی تذلیل کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں

امت پر مغربی ثقافت کا غلبہ از رہبر انقلاب

آج امت مسلمہ کا بنیادی مسئلہ کیا ہے؟ بنیادی مسئلہ اسلامی امت پر مغربی ثقافت کا غلبہ ہے۔ اصل مسئلہ مغربی معیشت اور مغربی سیاست کا اسلامی امت پر غلبہ ہے۔ یہ اہم مسائل ہیں۔ آج بہت سے اسلامی ممالک میں "اسلامی شناخت" کا کوئی وجود نہیں ہے۔ یقینا ایسے ممالک کے لوگ مسلمان ہیں۔ وہ روزانہ نماز پڑھتے ہیں ، روزہ رکھتے ہیں اور غالبا زکوٰۃ ادا کرتے ہیں ، لیکن مجموعی طور پر معاشرہ اسلامی شناخت سے محروم ہے۔ دوسرے الفاظ میں ، کوئی تشخص یا حقیقت نہیں ہے جو برائی اور کفر کی حقیقت کا مقابلہ کرتی ہو۔ مزید پڑھیں

گھرانے میں مرد و عورت کی حکمرانی! از استاد مطہری

اس نے مرد پر عورت کے تسلط کے احساس کو مردانہ، حاکمانہ، پختہ، طاقتور انداز میں وضع کیا ہے جس کے نتیجہ میں مرد چاہتا ہے کہ عورت اس کے حکم کی تعمیل کرے۔ یہاں عورت ہتھیار ڈال رہی ہے اور مرد حاکم ہے اور حکم دے رہا ہے اور وہ عورت کو اپنا ماتحت سمجھتا ہے۔ مزید پڑھیں