استاد کی قدر و منزلت از رہبر انقلاب

تعلیمی ضروریات کے حوالے سے،اس حوالے سے کس قسم کے تربیتی مراکز ہونے چاہیئں اور ملک بھر میں تعلیمی رینکنگ کے حوالے سے،ذمہ داروں کو وقتا فوقتا آگاہی دی جاتی رہتی ہے.آج ہمارے لئے جس چیز کی پہلے نمبر پہ اہمیت ہے وہ دلی احترام اور عزت کا اظہار ہے کہ جسکا مستحق ایک استاد ہے۔ مزید پڑھیں

امام خمینی کی نمایاں ترین خصوصیت از امام رہبر انقلاب

بندہ حقیر آج کی مناسبت سے امام خمینی کی ایک نمایاں خصوصیت کے بارے میں گفتگو کرنا چاہتا ہوں،حالانکہ وہ ایک کثیر جہتی(multidimensional) ،اور متعدد اور نمایاں اور خصوصیات کی حامل شخصیت کے حامل تھےآج ایک نمایاں ترین خصوصیت پر گفتگو کریں گے اور وہ آپ میں پایا جانے والی تبدیلی اور تبدیلی کا جذبہ ہے۔ مزید پڑھیں

دامن اھل بیت میں تربیت شدہ بی بی از رہبر

"السلام علیکِ یا سیدتی و یا مولاتی یا فاطمة المعصومة یا بنت موسی بن جعفر سلام الله و سلام ملائکته و عباده المنتجبین علیک و علی آبائک المقربین"[سلام ہو آپ پہ اے سیدہ اے فاطمہ معصومہ،اے بنت موسی بن جعفر،سلام ہو اللہ اور سلام ہو اسکے فرشتوں کا اور اسکے برگزیدہ بندوں کا آپ پر اور اپکے مقرب آباء و اجداد پر]۔ مزید پڑھیں

جہالت،سب سے بڑی فقیری! از رہبر انقلاب

"من وصیة النبی(ص)لامیر المومنین(ع):یاعلى!انه لا فقر اشد من الجهل"کوئی فقیری،جہالت سے زیادہ خوفناک نہیں.ایک امت کے لئے،ایک شخص کے لئے کوئی فقر جہل سے بڑھکر نہیں.البتہ یہ ذھن میں رکھیں کہ روایت میں جہالت کا لفظ،کہیں علم کے مقابلے میں اور کہیں عقل کے مقابلے میں استعمال ہوا ہے۔ مزید پڑھیں

خاندانی مسائل کے ماہرین سے گفتگو از رہبر انقلاب

ایک اہم مسئلہ گھرانے کی بقاء اور اسکو بکھرنے سے بچانے کا ہے۔ اسکے لئے کوئی راستہ تلاش کریں۔ ایک مسؤل نے بتایا کہ فلان شہر میں طلاق کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے.بہت اچھی بات ہے۔ اس کوشش کو آگے بڑھانا چاہیئے۔ یہ بہت ضروری ہے۔ گھر کو بکھرنے سے بچانا چاہیئے.اسکے حل کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ مزید پڑھیں

امام صادق کی زندگی کا اصل ہدف از رہبر انقلاب

پانچویں امام کی دنیا سے رحلت کے موقع پہ امام باقر اور امام زین العابدین کی انتھک محنتوں ک وجہ سے اس دور کے حالات اھلبیت کے حق میں تبدیل ہوگئے تھے۔امام جعفر صادق کا منصوبہ یہ تھا کہ والد کی شہادت کے بعد حالات کو استوار کریں۔قیام کی راہ ہموار کریں اس انداز میں کہ بنی امیہ کی روز بروز کمزور ہوتی حکومت کو اکھاڑ پھینکیں۔ مزید پڑھیں

خشک مقدس اور تاریخ کے بدترین جرائم! از شہید مطہری

عام طور پر، جو لوگ مذہب تبدیل کرتے ہیں اور پھر اس سے باہر چلے جاتے ہیں وہ ان لوگوں سے زیادہ پرتشدد اور غیر انسانی ہوتے ہیں جو پہلے سے مذہبی نہیں ہوتے۔ کیونکہ مذہب اپنی عظیم طاقت کے باعث دوسرے تمام انسانی جذبات پر چھایا ہوا ہوتا ہے اور اگر وہ چلا جاتا ہے تو وہ اپنے ساتھ وہ سب کچھ لے جاتا ہے جو اس نے اپنے اندر شامل اور جذب کیا ہوتا ہے۔ یعنی جو لوگ پہلے مذہبی تھے اور پھر ملحد ہو گئے وہ پہلے سے ملحدوں سے زیادہ متشدد، سنگدل اور خطرناک ہو جاتے ہیں۔ مزید پڑھیں

یونیورسٹی اور اسکی اہمیت اور انقلاب اسلامی از رہبر انقلاب

انقلاب کے آغاز سے ہی یونیورسٹی کا مسئلہ ایک بنیادی مسئلہ کے طور پر اٹھایا گیا تھا۔ یعنی جب انقلاب برپا ہوا تو اس کے اہداف تھے، اس کے عظیم اہداف تھے: انفرادی اور آمرانہ حکمرانی کو عوامی حکمرانی میں بدلنا۔ ملک اور بیرون ملک کی سیاست میں غلامی کو استقلال اور انقلاب کے اہم مقاصد میں تبدیل کرنا؛ لیکن ان اہداف کے علاوہ، اس کے سامنے کئی فوری ایکشن پلان تھے۔ یونیورسٹی کا مسئلہ ان پروگراموں میں سے ایک تھا۔ جو بنیادی اور اہم مسائل تھے جو انقلاب کے سامنے تھے اور جن پر انقلاب نے توجہ دی تھی۔ ان میں سے ایک تو یونیورسٹی کا مسئلہ تھا۔ مزید پڑھیں

۱۶ مئی یوم مردہ باد امریکہ از رہبر انقلاب

دنیا کے تمام اہم فیصلہ کن ادارے یہاں تک کہ امریکی بھی یہی بات کہہ رہے ہیں کہ امریکی ریاست بحران کا شکار ہے.امریکہ اقتصادی بحران،بین الاقوامی بحران،سیاسی اور اخلاقی بحران کا شکار ہے.آج،امریکہ کے قرضے،اور اسکے پورے خام مال کی پروڈکشن تقریبا برابر ہے.یہ بحران کی علامت ہے. مزید پڑھیں

اللہ کے نزدیک محبوب ترین عمل از رہبر انقلاب

"ياعلى! أحب العمل الى الله ثلاث خصال،من اتى الله بما افترض عليه فهو من أعبد الناس" کتاب تحف العقول میں رسول اللہ سے روایت ہے کہ آپ نے امیر المومنین سے فرمایا:یہ تین کام خدا کے نزدیک سب سے بہترین ہیں۔پہلا یہ کہ اگر کوئی شخص صرف واجبات کو انجام دے تو عبادت گزارترین افراد میں شامل ہے۔ مزید پڑھیں