شبیہ پیغمبر علی اکبر ع از رہبر انقلاب

یہ نوجوان اپنے باپ کے پاس آیا۔علی اکبر(ع‌)کی عمر اٹھارہ سے پچیس سال کے درمیان لکھی گئی ہے۔ یعنی کم از کم اٹھارہ سال اور زیادہ سے زیادہ پچیس سال۔ وہ کہتا ہے: "علی ابن الحسین باہر آئے" علی ابن الحسین لڑنے کے لیے خیمہ گاہ سے نکلے۔ یہاں ایک بار پھر راوی کہتا ہے: "یہ نوجوان کائنات کے خوبصورت نوجوانوں میں سے ایک تھا۔" خوبصورت،رشید اور بہادر۔ اس نے اپنے باپ سے جا کر لڑنے کی اجازت مانگی، امام نے بغیر تاخیر کے اجازت دے دی۔ مزید پڑھیں

جناب علی اصغر ع، کربلا کے ننھے سپاہی از رہبر

گرمی کے موسم میں کسی دن دو تین گھنٹے کیلئے بجلی چلی جائے ماں باپ کو اپنی اتنی فکر نہیں ہوگی کہ گرمی ہلکان کردے گی۔ گھر میں مرد و عورت گرمی سے اپنے پریشان ہونے اور پسینے میں ڈوپ جانے پہ فکرمند نہیں ہونگے، لیکن ماں کا دل ڈوب جائے گا جب دیکھے گی کہ اس کا نونہال، اس کا شیر خوار بچہ، گرمی کی شدت سے سو نہیں پارہا ہے، برداشت نہیں کرپا رہا ہے تو ماں کا کلیجہ منہ کو آنے لگتا ہے۔ اب ذرا عصر عاشورا سید الشہدا کے خیموں کی حالت دیکھئے ۔۔۔ وہ گرمی وہ پیاس وہ تشنگی اس ننہے بچے پر کیا گزر رہی ہوگی؟ کچھ ایسے بھی تھے کہ جنہوں نے اس شدید گرمی میں شب و روز پیاس کے عالم میں گزارا تھا۔ مزید پڑھیں

حضرت جون(ع)، غلامِ حسین ع از رہبر انقلاب

وہ شخص جو ایک لشکر کے مقابلے پر آیا ہو،اور صحرا میں وحشی بھیڑیوں کے سامنے کھڑا ہو اس کا بدن نہیں لرزتا،لیکن چھوٹی چھوٹی چیزوں سے اس پر رقت طاری ہوجاتی ہے! مثلا جب وہ حبشی غلام زمین پر گرا۔۔۔ حضرت اس غلام کے سرہانے پہنچے۔یہ ایک سیاہ فام غلام ہے، عقیدتمندوں میں سے ہے، چاہنے والوں میں سے ہے، شاید جونؑ حضرت ابوذرؒ کے غلام تھے اور سماجی حیثت کے لحاظ سے مسلمانوں کے درمیان کسی بڑے مقام کے حامل نہ تھے،کسی بڑے درجہ پر فائز نہیں تھے! مزید پڑھیں

کاروانِ کوفہ و شام کے سپہ سالار، امام زین العابدین

امام زین العابدین علیہ السلام واقعہ عاشوراء کے بعد جب مدینے واپس لوٹے تو اس دوران دس، گیارہ میہنے کا فاصلہ آگیا تھا۔اس وقت سے کہ جب یہ خاندان آل محمد مدینے سے خارج ہوئے اور دوبارہ واپسی آئے۔ایک شخص امام عالی مقام کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ آپ نے دیکھا کہ کربلا جانے کا کیا انجام ہوا؟ مزید پڑھیں

افسوس کہ مجلس کو معمولی جانا از امام خمینی

ہمارے آئمہ میں سے کسی نے،شاید امام محمد باقر علیہ السلام نے فرمایا مجھے کہ میں چاہتا ہوں کہ ایک نوحہ خواں کو منی میں لایا جائے جو عزاداری برپا کرے اور گریہ کرے۔ایسا ہرگز نہیں ہے کہ امام باقر علیہ السلام کو ایک عزادار کی ضرورت اور حاجت تھی اور ایسا بھی نہ تھا کہ امام کو اس سے کوئی ذاتی فائدہ حاصل تھا۔غور طلب بات یہ ہے کہ ہم انکا سیاسی پہلو دیکھیں۔ مزید پڑھیں

مباہلہ، معرکہِ حق و باطل از رہبر انقلاب

یومِ مباہلہ وہ دن ہے کہ جب رسول اللہ(ص) اپنے قریب ترین اور عزیز ترین افراد کو میدان میں لاتے ہیں۔یہ نکتہ یومِ مباہلہ کا اہم نکتہ ہے کہ اس واقعہ میں"و انفسنا و انفسکم" کا عنصر موجود ہے؛اس واقعہ میں "و نسانا و نساکم" کا عنصر موجود ہے۔ مزید پڑھیں

اسلام اور عورت از امام خمینی

آپ (عورتوں) کو زندگی کے تمام میدانوں اور شعبوں میں جتنی اسلام نے آپکو اجازت دی ہے اس حد تک داخل ہونے کا حق ہے-جیسے کہ انتخابات کا عمل جو ایک ضروری چیز ہے، مردوں کی طرح عورتوں کو بھی اس عمل میں شرکت کرنی چاہیے-کیونکہ اپنی تقدیر کے انتخاب کو لے کر آپ میں اور دوسروں میں کوئی فرق نہیں- مزید پڑھیں

سیرت رسول(ص) سے جفاء از شھید مطہری

لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنہ لمن کان یرجو اللہ و الیوم الاخر و ذکر اللہ کثیرا۔ایک ظلم جو اس ظلم کی مانند ہے جو ہم نے قرآن کے ساتھ روا رکھا ہے،رسول اللہ اور آئمہ کی سیرت طیبہ پر کیا جانے والا ظلم ہے۔اور وہ کیا ہے؟جب رسول اللہ(ص) کا تذکرہ ہوتا ہے تو کہتے ہیں کہ وہ تو رسول اللہ تھے،علی(ع) کا ذکر ہوتا ہے تو کہتے ہیں کہ وہ تو علی تھے،علی سے ہمارا موازنہ کر رہے ہو!امام جعفر صادق(ع) سے ہمارا موازنہ کرتے ہو!وہ ہستیاں "کسی اور مٹی سے بنائی گئی تھیں" انکا ہم سے کیا تعلق؟ "پاک ہستیوں کا خود سے موازنہ نہ کر"۔ مزید پڑھیں