تلاوتِ قرآن توجہ سے سننے کی اہمیت و فضیلت از

استماعِ قرآن(غور سے سننا)ایک لازمی کام ہے؛ اب یا تو خود قرآن کی تلاوت کریں یا کسی اور سے سنیں؛ بہرحال یہ ضروری ہے۔ سب سے پہلے تو وحی پہ ایمان لانا ضروری ہے؛ "الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَتْلُونَهُ حَقَّ تِلَاوَتِهِ أُولَٰئِكَ يُؤْمِنُونَ بِهِ ۗ"۔ جو تلاوت قرآن کرتے ہیں وہ تلاوت کا حق ادا کرتے ہوئے، ایمان رکھتے ہیں اس پہ؛ بس یہ کہ تلاوت قرآن ایمان کا تقاضا ہے۔ مزید پڑھیں

وقتِ شہادت جناب خدیجہ(س)کی وصیتیں از امام خمینی

جب حضرت خدیجہ(س)کی بیماری شدید ہوگئی تو آپ نے فرمایا کہ یارسول اللہ(ص)میری کچھ وصیتیں ہیں؛ میں نے آپکے حق میں کوتاہی کئی مجھے معاف کیجئے گا تو رسول اللہ(ص)نے فرمایا کہ میں نے آپ میں کوئی عیب نہیں پایا، آپ نے اپنی میرے گھر کو سنوارنے میں اپنی پوری توانائی سے محنت کی اور خود کو زحمت میں ڈالا اور راہ خدا میں اپنا مال خرچ کیا۔ مزید پڑھیں

شجرکاری، ایک احسن عمل! از رہبر انقلاب

اللہ تعالی نے زندہ پودے کو انسانوں کے لئے ہمہ گیر رزق کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ یعنی یہ کہ پودے خوراک کا ذریعہ ہے، دواء کا ذریعہ ہے، سانس لینے کا ذریعہ ہے اور فطرت کے حسن و جمال کا ذریعہ ہے۔ چشم نواز اور دلنواز ہیں یعنی دل کو لبھانے والے ہے۔ پودے روح کو تسکین پخشتے ہیں اور انسانی جسم کی حفاظت کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں

قیامِ حسینی اور اسکے اہداف از رہبر انقلاب

حضرت امام حسین(ع)نے سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا اے ہمارے پروردگار یہ عظیم تحریک جو ہم نے شروع کی ہے، یہ قیام جو ہم نے کیا ہے، یہ فیصلہ کہ جس کا اقدام ہم نے کیا ہے تو جانتا ہے کہ قدرت و طاقت کے حصول کے لئے نہیں تھا۔ پھر یہ قیام کس لئے تھا؟امام حسین(ع)نے اپنا اولین ہدف اس چیز کو بنایا کہ اسلامی مملکت میں فساد کی جڑوں کو کاٹا جائے، امت مسلمہ کی اصلاح کی جائے۔ مزید پڑھیں

تنظیموں کی اسلام سے وابستگی ضروری ہے از امام خمینی

آپ جوانوں کو دقت کرنے اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کہ جو لوگ اسلام کے تمام پہلوؤں اور بنیادی اصولوں میں سے کسی ایک اصول پر بھی آپ سے متفق نہ ہوں، انہیں اسلامی اصولوں کی پابندی کی دعوت دیں۔ لیکن اگر اس کا اثر نہ ہو تو انہیں اپنے اجتماعات اور تنطیموں میں شامل کرنے سے گریز کریں۔ مزید پڑھیں

ظہور حضرت ولی عصر(عج)کے لئے دنیا کو تیار کرنا از

یقیناً! جہاں تک رہی دنیا کو عدالت سے پر کرنے کی بات، تو ہم ایسا نہیں کرسکتے۔ اگر کر سکتے تو ایسا کرلیتے لیکن چونکہ ایسا نہیں کرسکتے لہذا ان(امام زمانہ)کا تشریف لانا ضروری ہے۔ آج دنیا ظلم و جور سے بھری ہوئی ہے۔ آپ اس وسیع کائنات کے مقابلے میں ایک چھوٹے نقطے کی مانند ہیں۔ مزید پڑھیں

نبوت و امامت کے مہینے از امام خمینی

ماه رمضان، نبوت کا مہینہ ہے اور ماہ شعبان، امامت کا۔ ماہ رمضان میں لیلۃ القدر ہے اور ماہِ شعبان میں پندرہ شعبان کی شب ہے جو لیلۃ القدر ثانی ہے۔ ماہ رمضان بابرکت ہے کیونکہ اس میں لیلۃ القدر ہے اور ماہ شعبان بابرکت ہے کیونکہ اس میں پندرہ شعبان کی شب ہے۔ مزید پڑھیں

بعثت رسول الله(ص) کے اہداف از امام خمینی

کچھ لوگ کی خام خیالی ہے کہ انبیاء کی بعثت کا ہدف مکمل ہوگیا ہے۔ یہ فساد جو آج دنیا میں موجود ہے یہی انبیاء کی بعثت کا مقصد اور ہدف ہے۔ بعثت انبیاء کا ہدف مکمل نہیں ہوا۔ ہم بھی اپنی عقل کے مطابق بعثت انبیاء کا ایک خاص مقصد تصور کرتے ہیں لیکن در حقیقیت ہم کلی طور پہ اسے سمجھنے سے قاصر ہیں۔ مزید پڑھیں

امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت از شھید مطہری

آخری زندان کہ جس میں امام کاظم علیہ السلام کو رکھا گیا،اسکا نام زندان سندی ابن شاہک تھا۔ میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ سندی ابن شاہک مسلمان ہی نہیں تھا، اب مجھے نہیں معلوم کہ مجوسی تھا یا مسیحی تھا یا کسی اور مذہب سے تعلق رکھتا تھا۔ وہ ان لوگوں میں سے تھا کہ جو حکم بھی اسے دیا جاتا اس پہ سختی سے عمل کرتا تھا۔ مزید پڑھیں

عورت ہونے پہ فخر،ماں ہونے پہ فخر از رہبر انقلاب

گھر میں عورت کبھی بیوی کے کردار میں نظر آتی ہے تو کبھی ماں کے کردار میں نظر آتی ہے۔ان میں سے ہر کردار کی اپنی ایک منفرد خصوصیت ہے۔میں بارھا عرض کرچکا ہوں،اور یہ میرا اعتقاد ہے کہ یہی عورت کے مہم ترین و بنیادی ترین فرائض ہیں۔ مزید پڑھیں