امام رضاؑکا دور، محبتِ اھل بیتؑ کے عروج کا دور

جب ہمارے آٹھویں امام، امام علی بن موسی الرضاؑ کا دور آتا ہے، تو دیکھتے ہیں کہ یہ دور دوبارہ آئمہ علیھم السلام کی تعلیمات میں وسعت اور اجتماعی حیثییت کے حوالے سے ایک اچھا دور تھا، اور اس میں اھل تشیع ہر جگہ پھیلی ہوئے تھی، اور انہیں زیادہ اور سنہرے مواقع فراہم تھے کہ جو ہمیں ولی عہدی کے مسئلہ پر لے جاتے ہیں۔ البتہ ھارون الرشید کے دور میں امامؑ شدید تقیّے میں رہتے تھے۔ یعنی رازوں کو پردے میں رکھتے تھے، لیکن اس کے باوجود کوشش جاری رکھتے تھے، حرکت کرتے تھے، رابطے میں رہتے تھے۔ مزید پڑھیں

امام خمینی کی ممتاز شخصیت! از رہبر انقلاب

"رہبر انقلاب"، استعمال کے اعتبار سے ایک نہایت معنا خیز لفظ ہے۔ اس عظیم راہنما کی شخصیت کے تحقیقی جائزے کے حوالے سے ہم ان کی ذاتی خصوصیات پر گفتگو کرسکتے ہیں اور ان کے مکتب فکر کے بارے میں بھی بات کرسکتے ہیں جو کہ طویل اور مفصل بحثیں ہیں۔ ذاتی طور پہ محترم امام خمینی(رہ)حقیقی معنوں میں ایک ممتاز شخصیت تھے۔ ان کی ذاتی خصوصیات وہ خصوصیات ہیں جو مجموعی طور پر اور ایک ساتھ کم لوگوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ یعنی واقعا میں طولِ تاریخ میں کسی کو نہیں جانتا جس میں یہ تمام تر خصوصیات ایک ساتھ موجود ہوں۔ مزید پڑھیں

خود بینی تمام فسادات کی جڑ ہے از امام خمینی

جیسا کہ ہم تصور کرتے ہیں، قرآن میں قصِہ جناب آدمؑ رموز و اسرار پہ مبنی ہے، لیکن اس نے ہمیں بہت نصیحت آمیز ہدایت دی ہے کہ اگر ہم ان مسائل پہ عمل کریں تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ خداوند متعال نے جناب آدمؑ کی خلقت سے پہلے ملائکہ سے فرمایا کہ میں ایسا کام(خلقت انسان)کرنے جارہا ہوں۔ مزید پڑھیں

امام رضاؑ کی ولی عہدی پر تحقیقی نگاہ از شہید

وہی آئمہ اطہارؑ کہ جو ظالم خلفاء کا ساتھ دینے سے شدت کے ساتھ منع فرماتے ہیں اور ممنوع قرار دیتے ہیں۔ عین اسی وقت پر اگر کسی کا ساتھ دینا اسلامی معاشرے کے فائدے میں ہو یعنی یہ کہ وہ شخص(جو ظالم خلفاء کا ساتھ دے رہا ہو)جہاں جائے وہاں ہونے والے شرّ اور مظالم کو کم کرے، یعنی اپنے ہدف اور مسلک کی سمت میں سرگرمیاں انجام دے، ویسا نہ کرے جو صفوان جّمال نے کیا کہ جس نے اپنے اونٹوں کو کرایے پہ دے دیا۔ غرض یہ کہ اس نے فقط ظالم کی تائید کی۔ اس کے برعکس ایک شخص جو ظالم کے مورچے میں جاتا ہے اور اس حکومت میں ایک عہدہ لیتا ہے اس لئے کہ اس سے بہترین فوائد حاصل کرے، اس چیز کی ہمارا مذہب اجازت دیتا ہے، سیرت آئمہ بھی اس بات کی اجزت دیتی ہے، قرآن بھی اجازت دیتا ہے۔ مزید پڑھیں

حجاب بہتر ہے یا بے حجابی؟! از شہید مطہری

ہم یہ نہیں کہتے کہ اپنی عورتوں کو کالے تھیلے میں لپیٹ کر رکھو لیکن کیا یہ لازمی ہے کہ ایسے لباس پہنے اور عوام الناس کے سامنے ایسے خود کو ایسے پیش کرے کہ اپنے جسمانی خدّ و خال شہوت پرست لوگوں کو دکھائے، اور جیسی کہ وہ حقیقتاً ہے اس سے بہتر اور پرکشش نظر آئے؟ کپڑوں کے نیچے مصنوعی چیزیں استعمال کرے تاکہ اس مصنوعی خوبصورتی کو نامحرم افراد کو اپنی طرف مائل کرنے کا ذریعہ بنائے؟ مزید پڑھیں

امریکی شکست کے اسباب و مناظر! از رہبر انقلاب

ایک ملت ہماری ملت کی طرح جس کے پاس نہ ایٹم بم ہیں نہ علمی لحاظ سے اس کو موقع دیا گیا ہے کہ وہ سو سال کی تاریخ میں علمی قافلوں کی طرح اگلی صفوں میں چلنے والوں کے قدم سے قدم ملاکر چل سکے اور بہت سے مواقع پر پسماندگی کا شکار رہی ہے، دولت و ثروت کے لحاظ سے بھی سرمایہ دار ملکوں تک نہیں پہنچتی لیکن ان سب باتوں کے باوجود یہ ملک؛ یہ قوم بڑی طاقتوں پر مشتمل ان ملکوں کی مجموعی سازشوں کو جو اسلحوں ٹکنالوجیوں، مادی دولت و ثروت اور ذرائع ابلاغ کے مالک ہیں اہم ترین میدانوں میں پسپائی پر مجبور کرنے اور ناکام بنانے میں کامیاب رہی ہے۔ مزید پڑھیں

ذیقعد کا با برکت مہینہ از رہبر انقلاب

ذیقعد کے مہینے کی برکات بہت زیادہ ہیں۔ ماہ مبارک ذیقعد، حرمت والے مہینوں میں سے پہلا مہینہ ہے۔ اس کی گیارہویں تاریخ کو ثامن الحجج حضرت امام رضاؑ کی ولادت مبارک ہے۔ پہلی سے گیارھویں ذیقعد کے عشرے کو عشرہِ کرامت کہا جاتا ہے۔ اس مہینے کی تئییسویں تاریخ امام رضاؑ کی زیارت کے لئے مخصوص ہے، اس مہینے کی پچیسویں تاریخ کو دحوالارض کا دن ہے جو کہ بابرکت دن ہے۔ مزید پڑھیں

گھرانہ جس سے سانس لیتا ہے! از رہبر انقلاب

آیات و روایات کی رو سے میرے ذہن میں جو تصویر بنتی ہے وہ یہ ہے کہ عورت ایک ہوا کی مانند ہے جو گھر کی فضا میں رچی بسی ہوئی ہے یعنی جس طرح آپ سانس لیتے ہیں تو اگر ہوا نہ ہو تو سانس لینا ممکن نہیں ہے، عورت اسی ہوا کی طرح ہے، گھر کی عورت اس ماحول میں سانس کی طرح ہے۔ مزید پڑھیں

متوکل عباسی کی محفل اور امام علی نقیؑ کے اشعار!

روایت ہے کہ متوکل کی طرف سے مجبور کئے جانے پہ امام علی نقی(ع)نے اشعار پڑھنا شروع کئے کہ جنکا مضمون یہ ہے:انہوں نے بلند عمارتوں کو اپنا ٹھکانہ بنالیا،اور مسلح لوگ ہمیشہ انکے گرد رہتے اور انکی حفاظت کرتے لیکن ان میں سے کوئی بھی نہ موت کو نہ روک سکا اور نہ دنیا کی بے ثباتی سے بچا سکا۔اور آخر کار ان ناقابل تسخیر عمارتوں اور مضبوط قلعوں سے قبر کی گہرائیوں میں اتارے گئے اور کس بدقسمتی کے ساتھ قبر میں اتارے گئے! مزید پڑھیں

معلِّم کے فرائض اور ذمہ داریاں از امام خمینی

آپ میں سے جو افراد تربیت کے مشتاق ہیں، معلم بننا چاہیتے ہیں یا تعلیم یافتہ بننا چاہتے ہیں یا پھر معلموں کی تربیت کرنا چاہتے ہیں؛ تو انہیں چاہیئے کہ سب سے پہلے ان تعلیمات کے ساتھ ساتھ تربیت کو ترجیح دیں۔ ہمارے ان جوانوں کے پاکیزہ نفوس آمادہ ہیں ہر اس چیز کو لینے کے لئے کہ جو انکے روح میں ڈالی جائے۔ مزید پڑھیں