ایمان اور نفاق! از شھید مطہری

کچھہ منافقتیں ایسی ہوتی ہیں کہ انسان خود بھی نہیں جانتا کہ وہ منافقت میں مبتلا ہے۔ ایک انسان در حقیقت منافق ہوتا ہے اور خود کو مومن سمجھ رہا ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے دل کی گہرائیوں میں شکوک و شبہات، بے ایمانی، کفر اور جھوٹ موجود ہوتا ہے لیکن وہ خود کو مومن سمجھ رہا ہوتا ہے۔ مزید پڑھیں

9ربیع الاول کے متعلق غلط رسومات از رہبر انقلاب

کچھ لوگ، جنابِ فاطمہ زہرا(س) کے دل کو خوش کرنے کے نام پر، ان دنوں اور اس دور میں ایسے اقدامات انجام دیتے ہیں کہ جن سے دنیا کی نظروں میں انقلابِ اسلامی، کہ جو جناب فاطمہ زہرا(س)کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، مفلوج اور کمروز ہوجائے۔ مزید پڑھیں

رسول اللہ(ص)سے اپنا حقّ مانگنے والے شخص کا ماجرا از

تاریخ میں کئی واقعات نقل کئے گئے ہیں، میں بھی ان کے بارے زیادہ نہیں جانتا کہ کونسا واقعہ کتنا دقیق ہے۔ لیکن جس واقعے کو غالبا نقل کیا گیا ہے وہ اس طرح سے ہے کہ ایک شخص کھڑا ہوا اور کہا کہ یارسول اللہ(ص)آپ کی گردن پہ میرا ایک حقّ ہے۔آپ(ص)ایک دفعہ اپنے ناقے پہ سوار تھے اور میرے قریب سے گزرے، میں بھی سوار تھا اور آپ(ص)بھی سوار تھے، کہ میرا ناقہ آپ(ص)کے پاس آیا اور آپ نے اسے بھگانے کے لئے اپنی لاٹھی لہرائی اور وہ میرے پیٹ پہ لگ گئی اور میں آپ(ص)سے اس چیز کا طلبگار ہوں۔ مزید پڑھیں

امام حسن عسکریؑ از نظر شہید مطہری

امام حسن عسکری علیہ السلام کا مقدس وجود ان ائمہ میں سے ہے جو بہت زیادہ دباؤ میں تھے کیونکہ ائمہؑ کا دور امام عصر علیہ السلام کے دور کے جتنا قریب ہوتا جاتا ہے اتنا ہی زیادہ ان کی مشکلات میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ مزید پڑھیں

احیائے عاشوراء کے لئے امام سجادؑ کی جدوجہد از شھید

حضرت علی بن الحسینؑ کے لئے اپنے والد گرامی حضرت اباعبد اللهؑ کی طرح مواقع میسر نہیں آئے، اسی طرح امام جعفر صادقؑ کو جو بے نظیر موقع میسر آیا آپؑ کو میسر نہیں آسکا۔جو کوئی چاہتا ہے کہ اسلام کا خادم بنے اس کے لئے ہر پل مواقع موجود ہیں، بس ان کی شکل بدل جاتی ہے۔ ملاحظہ کریں کہ امام سجادؑ نے دعا کی صورت میں شیعت کو کیا اعزاز بخشا!اور اسی حال میں اسی دعا کے لباس میں امام اپنی شرعی ذمہ داری ادا کیا کرتے تھے۔ مزید پڑھیں

بین الاقوامی تعلقات اور اسکی حقیقت از رہبر انقلاب

ملکی سیاست میں موجود بعض عناصر، جب ان کے سامنے ہم دنیا سے راہ و رسم رکھنے کی بات کرتے ہیں تو اس سے ان کی مراد چند ممالک ہوتے ہیں، مخصوصا مغربی ممالک۔ ان کے نزدیک دنیا کا مطلب یہ ہے۔ اگر ان ممالک سے ہمارا رابطہ ہوگا، گرم جوشی پر مبنی اور گہرے تعلقات ہوں گے تو اس کا مطلب کہ دنیا سے رابطہ ہے۔ مزید پڑھیں

مظلومین کا حساب کتاب آسان ہے از شہید مطہری

معمولا یہی دیکھا گیا ہے اور تاریخ یہی بتاتی ہے کہ محروم و مظلوم اور کمزور طبقہ اسلام کو قبول کرنے کے دوسروں کی بنسبت زیادہ آمادہ نظر آتا ہے۔ کیونکہ اسلام انکے دل کی بھی آواز ہے، ان کے ضمیر کی بھی آواز ہے، ان کی عقل کی بھی آواز ہے؛ اور چونکہ یہ آواز، عدالت کی آواز ہے اس لئے وہ(معاشرے کا پسماندہ طبقہ)عدالت اور فلاح و بہبود تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ ایسے انسان کے لئے اسلام فال بھی ہے اور تماشا کرنے والی چیز بھی۔ مزید پڑھیں

امام حسینؑ کے ہمنوا از رہبر انقلاب

حضرت امام حسین علیہ السلام نے تاریخ میں دو یا تین انتہائی تجربہ کار اور مضبوط ہاتھ والے افسر بھیجے۔تاریخ کربلا کو رقم کرنے والوں میں حضرت زینب(س)کے علاوہ حضرت علی بن الحسینؑ بھی ہیں، امام حسینؑ کی دوسری بہن حضرت امِّ کلثوم(س)بھی ہیں، حضرت سکینہ(س) بھی ہیں اور حضرت فاطمہ بنت الحسین(س)بھی ہیں۔ مزید پڑھیں

پیغامِ حسینیؑ کی علمبردار ہستیاں از امام خمینی

سید الشہداءؑ اور ان کے اصحاب و اھل بیتؑ نے ہمیں اپنی ذمہ داری پہ عمل کرنا سکھایا۔ میدان جنگ میں فداکاری اور جانبازی دکھانا اور میدان جنگ سے باہر تبلیغ دین کرنا۔ جس مقدار میں حضرت سید الشہداء کی قربانی کی خداوند متعال کے حضور اہمیت ہے اور اس(قربانی) نے نہضت امام حسینؑ کی ترقی اور فروغ میں مدد کی ہے، اتنی ہی مقدار میں یا اس سے قریب تر، حضرت سجادؑ اور جناب زینب(س) کے خطبوں نے نہضتِ حسینی پہ گہرا اثر چھوڑا ہے۔ مزید پڑھیں