انبیاء، انسانی تہذیب و تمدن کے معمار! از شھید مطہری

بنی نوع انسان انبیاء سے استمداد(انبیاء کو امداد الہی کے لئے وسیلہ بنانا)کئے بغیر تہذیب و تمدن کے اصلی ہدف کا تعیّن(مشخص)کرنے سے قاصر رہا ہے۔ تہذیب و تمدن یا ثقافت کی گفتگو میں ایک بنیادی مسئلہ/سوال یہ ہے تہذیب و ثقافت، انسانیت اور ایک معاشرے کا کیا ہدف ہونا چاہیئے؟ مزید پڑھیں

امام علی نقیؑ کی نظر میں انسان کا عروج و

انسان میں ایک قیمتی جوہر پنہاں ہے کہ اگر انسان کمال کی راہ میں قدم بڑھائے تو وہ کرامت و عظمت کے اس مقام پہ پہنچ جائے گا کہ جسے خداوند متعال کے علاوہ کوئی درک نہیں کرسکتا اور فرشتے بھی اس بلند و باوقار منزل کو حاصل نہیں کرسکتے۔ لیکن اگر اسکے برعکس عمل ہو تو اسی انسان کی حالت"بل هم اضلّ سبیلا" والی آیت سے بیان کی جائے گی۔ مزید پڑھیں

تفسیر سورہ حمد/ حصہ اوّل از امام خمینی

بتوں کو پوجنے اور نہ پوجنے والے،سب ایک ظاہری آداب،رسومات، اور اذکار بجا لاتے ہیں۔سب کا ظاہر لگ بھگ ایک ہی جیسا ہوتا ہے۔ظاہر تو یہی ظاہر ہے کہ جو ہمیں نظر آتا ہے۔وہ چیز جو نماز کو عرش الہی یا معراج پہ پہنچاتی ہے وہ وہی روح نماز ہے جو اس میں پھونکی جاتی ہے۔اگر نماز میں وہ روح پائی جائے تو اسے عرش الہی پہ پہنچا دیتی ہے،اسے الہی بنا دیتی ہے۔ مزید پڑھیں

صیہونی حکومت کی آخری سانسیں! از رہبر انقلاب

انقلابِ اسلامی کی قطعی رائے یہ ہے کہ وہ حکومتیں جو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پہ لانے کے حربے کو اپنے لئے نمونہ عمل کے طور پہ استعمال کرتی ہیں، وہ غلطی کررہی ہیں اور نقصان اٹھائیں گی، شکست ان کا مقّدر ہے، یورپی لوگوں کے مطابق وہ(دوڑ میں)ہارے ہوئے گھوڑے پہ شرط لگا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں

بانوئےِ کرامت، حضرت فاطمہ معصومہ(س) از رہبر انقلاب

حضرت علی بن موسی الرضا(ع)کی ولادت باسعادت اور ان کی محترمہ بہن حضرت فاطمہ معصومہ(س)کی ولادت ہمیں ان بھائی اور بہن کی عظیم و بابرکت تحریک اور ان دو عظیم ہستیوں کی پر معنی ہجرت کی یاد دلاتی ہے؛ کہ جو بلا شبہ ایران اور شیعت کی تاریخ میں ایک تعمیری اور تاثیر گزار تحریک ثابت ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں

باایمان انقلابی جوان اور شدت پسندی از رہبر انقلاب

کچھہ لوگوں میں ایک عادت دیکھی گئی ہے کہ دائماً "شدت پسند، شدت پسند"کے جملے کی تکرار کرتے رہتے ہیں۔ صحیح ہے کہ شدت پسندی اور مصلحت پسندی اگر افراط و تفریط کی طرف چلی جائے تو یہ دونوں چیزیں بری ہیں، یہ ہمیں معلوم ہے، لیکن شدت پسندی کیا ہے، مصلحت پسندی کیا ہے، میانہ روی کیا ہے، یہ اتنی واضح چیزیں نہیں ہیں، یہ واضح مسائل میں سے نہیں۔ اس کی وضاحت کی ضرورت ہے۔ مزید پڑھیں

رسول اللہ(ص) کا وجود مبارک، کائنات کا محور ہے از

رسول اللہ(ص)اور امام جعفر صادقؑ کی ولادت باسعادت پہ ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔ اس دن کی عظمت رسول اللہ(ص)کی ولادت باسعادت کے برابر ہے۔ ضروری ہے کہ اس دن اور اس جیسے عظیم ایّام کی قدر و منزلت کو پہچانیں۔ رسول اللہ(ص)پہلے انسان اور مخلوق خداوند متعال میں بہترین انسان ہیں؛ تاریخ میں موجود تمام انبیاء، تمام اولیاء، طولِ تاریخ میں تمام مخلوق خدا میں سے، رسول اللہ(ص)اعلی و ارفع و عظیم ہیں۔ مزید پڑھیں

شبِ ہجرت آنحضرت(ص)کی جان بچانے کے لئے، امیر المومنینؑ کی

حضرت علی بن ابی طالبؑ تیرہ سالوں تک مشکل ترین حالات میں رسول اللہ(ص)کے زمانہ بشانہ کھڑے رہے۔ اس کے بعد جب آپؑ کی تیرہ سالہ مشقتوں کا خاتمہ ہوا تو، یہ صحیح ہے کہ آنحضرت(ص)کی ہجرت مجبوراً اور ضرورت کے تحت اور قریش و اہلِ مکّہ کے دباؤ میں واقعہ ہوئی تھی، لیکن اس کا مشتقبل روشن تھا۔ سب یہ جانتے تھے کہ یہ ہجرت کامیابیوں کا پیش خیمہ ہے۔فتوحات کا آغاز ہے۔ مزید پڑھیں

بسیجی،شجرہ طیبہ کی مانند ہے از رہبر انقلاب

بسیج شجرہ طیبہ کی مانند ہے اور اسکی خصوصیت یہ ہے کہ ہر دور میں اپنا پھل دیتا ہے۔ہر دور میں اسکا کا وجود یہ ثابت کرتا ہے کہ انقلاب آج بھی زندہ ہے۔وہ آنکھیں اندھی ہوجائیں جو انقلاب کے لفظ اور اسکے نام سے وحشت کرتی ہیں،انہیں پسند نہیں کہ انقلاب کا نام لیا جائے۔انقلاب سے بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔لیکن بسیج یہ یاد دلاتا ہے کہ انقلاب زندہ اور نوزائیدہ ہے۔ مزید پڑھیں