استعمار اور طلباء و دانشوروں کے خلاف سازش! از شہید

ہمارے زمانے میں بھی استعمار جہاں کہیں بھی اپنے قدم جمالیتا ہے، اسی مسئلے پہ انحصار کرتا ہے کہ جس کے متعلق قرآن مجید نے ہمیں خبردار کیا ہے، یعنی بھرپور کوشش کرتا ہے کہ دلوں کو فاسد العقیدہ بنایا جاسکے۔ جب دل فاسد ہوجائے تو نہ صرف عقل زائل ہوجاتی ہے بلکہ خود(یہ دل) انسان کے ہاتھ پاؤں میں ایک بڑی زنجیر بن جاتا ہے۔ مزید پڑھیں

سقوطِ سلطنتِ عثمانیہ، فلسطین پہ قبضے کا زمینہ ساز از

مسئلہ فلسطین پہ لازمی نہیں کہ اسلامی نقطہ نگاہ سے گفتگو کی جائے، ہم فی الحال انسانی نقطہ نظر سے اس پہ روشنی ڈالتے ہیں، دنیا بھر کے یہودی جب مسلمانوں کے علاوہ دوسری قوموں سے اذیت و تکلیفیں اٹھاتے ہیں۔ مثلا روس میں اذیتیں اٹھاتے ہیں، جرمنی میں اذیتیں اٹھاتے ہیں۔ اس کے بعد ان کے بزرگ بیٹھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جب تک ہم دنیا میں بکھرے ہوئے ہیں، ہم ہر جگہ اقلیت میں ہیں، ایسے ہماری قسمت نہیں بدلے گی، ہمیں ایک مرکز کا انتخاب کرنا چاہیئے اور ہم سب کو اسی جگہ پہ جمع ہونا چاہیئے۔ یہودی مذہب کے ماننے والوں کو وہاں جمع ہونا چاہیئے۔ شروع میں وہ فلسطین کے بجائے دوسری جگہوں کے بارے میں سوچتے ہیں۔ مزید پڑھیں

وقت کی اہمیت اور قدر شناسی از شہید مطہری

معاشرے میں)ایسے افراد بھی ہیں جو دوسروں کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے عوام کے پیسے کا ایک دینار بھی کھانے کو تیار نہیں ہوتے، اگر کبھی کسی کے پیسے کی دس شاہیاں(بہت کم رقم)ضائع کرتے ہیں تو اپنے آپ کو"ضامن"سمجھتے ہیں۔ مزید پڑھیں

روحِ بندگی از رہبر انقلاب

ورزش کے بغیر انسانی جسم کمزور اور ناتوان رہ جاتا ہے۔آپ جو کوئی بھی ہوں، خواہ(جسمانی طور پہ)کتنے ہی مضبوط کیوں نہ ہوں، اگر ورزش نہیں کریں، کھائیں اور اس کے بعد سو جائیں، تو جسم کمزور رہ جائے گا۔ اس میں کوئی شک و شبہہ نہیں ہے۔ مزید پڑھیں

مسئلہِ فلسطین ایک پوری قوم سے متعلق ہے از شھہد

مسئلہ فلسطین اسلامی ریاستوں میں سے کسی ایک مخصوص ریاست سے متعلق نہیں۔ اس کا تعلق ایک پوری قوم سے ہے، ایک ایسی قوم جسے اس کے گھر سے نکلنے پر مجبور کیا گیا۔ فلسطین کی تاریخ کیا ہے،ان(صہیونیوں)کا دعویٰ ہے کہ تین ہزار سال پہلے ہم میں سے دو افراد(داؤد اور سلیمان) نے وہاں ایک عارضی مدت کے لیے حکومت کی تھی۔ مزید پڑھیں

اگر مزاحمتی محاذ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا! از

قابض صیہونی ریاست کے حالیہ جرائم سے مسلم اقوام حتیٰ کہ دنیا بھر کے غیر مسلم عوام بھی سخت ناراض ہیں اور اگر یہ وحشیانہ کاروئیاں جاری رہیں تو پوری دنیا کے مسلمانوں اور مزاحمتی قوتوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے گا اور پھر کوئی بھی انہیں روکنے پہ قادر نہیں ہوگا۔ مزید پڑھیں

گھرانہ، معاشرتی ترقی کی سیڑھی! از رہبر انقلاب

گھرانہ معاشرے کی اصلی بنیاد ہے۔ اسلامی معاشرہ، نیک، زندہ دل اور پرنشاط گھرانے کی اکائی سے فائدہ اٹھائے بغیر ترقی و پیشرفت کر ہی نہیں سکتا۔ ثقافتی اور غیر ثقافتی میدانوں میں بھی اچھے گھرانوں کے بغیر پیشرفت کا امکان نہیں ہے۔ بنابریں گھرانہ ضروری ہے۔ مزید پڑھیں