امیرالمومنین علی علیہ السلام کی زندگی اور مقام از آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای

امیر المومنین علیہ السلام کی زندگی

امیر المومنین علیہ السلام کی زندگی کو اگر سمجھنا چاہیں تو، ایک عظیم اقیانوس کا تصور کریں، کہ جس کے تمام اطراف کا احاطہ، نہ ایک نظر میں، بلکہ ایک گہرے مطالعے کے بعد بھی انسان کے لئے ممکن نہیں۔ آپ

کسی جانب سے بھی آئیں، اسکی عظیم دنیا کا ملاحظہ کریں گے۔ کئی دریا، بہت زیادہ گہرائی، پانی کی مختلف مخلوقات اور اس دنیا کی عجیب اور حیرت انگیز زندگی۔ اگر اس حصہ کو ترک کریں اور دوسری جانب سے آئیں تو دوبارہ یہی قصہ ہے۔

یہ امیر المومنین علیہ السلام کی ایک ناقص اور بہے چھوٹی مثال ہے۔ آپ اس شخصیت کو کسی جانب سے بھی دیکھیں، آپ دیکھیں گے کہ کئی حیرت انگیز عجایب کا مجموعہ ہے۔ یہ بات مبالغہ نہیں۔

امیر المومنین ع کا مقام

خداوند عالم کے نزدیک امیر المومنین ع کا مقام ان کی مجاہدت، عبادت، قربانی اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

باب مدینۃ العلم

رسول اللہؐ نے فرمایا: أَنَا مَدِينَةُ الْعِلْمِ وَ عَلِيٌّ بَابُهَا فَمَنْ أَرَادَ الْعِلْمَ فَلْيَأْتِ الْبَابَ

اس حدیث کو تمام مسلمان راویوں، خواہ وہ سنی ہوں یا شیعہ، نقل کیا ہے۔ اس سے بڑی گواہی اور کیا ہوسکتی ہے؟ امام علی ع کا علم کا جو ایک معیار ہے، اس کی حدیں کہاں تک ہیں؟ کیا کوئی امیر المومنین ع کی ان فضیلتوں کا انکار کرسکتا ہے؟

علیؑ حق کے ساتھ

رسول اللہؐ نے فرمایا:عَلِیٌّ مَعَ الْحَقِّ وَالْحَقُّ مَعَ عَلِیٍّ

رسول اللہؐ کی نظر میں، حق کا معیار، امیرالمومنینؑ ہیں۔ شیعہ اور سنی دونوں کی روایت میں نقل ہوا ہے: “علیؑ حق کے ساتھ ہیں اور حق علیؑ کے ساتھ، جہاں یہ جاتے ہیں وہیں حق بھی جاتا ہے۔

(یعنی) اگر حق کی تلاش میں ہو تو دیکھو علیؑ کہاں ہیں وہ کیا کر رہے ہیں، انکا اشارہ کس جانب ہے

 

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *