رہبر انقلاب کی امام خمینیؒ اور شہداء کے مزار پر حاضری اور اسلامی انقلاب کے ۴۲ویں جشن کا آغاز

اسلامی انقلاب کی عظیم فتح کی بیالیسویں سالگرہ پر آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کل صبح بروز اتوار طلوعِ فجر کے بعد اسلامی انقلاب کے عظیم معمار امام خمینیؒ کے مزار پر پہنچے۔ 

آپ نے فاتحہ خوانی کے بعد نماز ادا کی، قرآن کی تلاوت کی اور ملت اسلامیہ کے عظیم الشان رہنما اور عالم تشیع کے عدیم المثال نائب امام اور مرجع کو یاد کیا۔

اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی شہدائے عالی مقام بہشتی، رجائی، باہنر اور 28 جون 1981 کے سانحے کے شہیدوں کی قبور پر جاکر اللہ تعالی سے ان کی بلندی درجات کی دعا کی۔

رہبر انقلاب اسلامی اس کے بعد شہیدوں کے قبرستان گلزار شہدا میں تشریف لے گئے اور اسلام و انقلاب کے ان پاسبانوں کی ارواح طیبہ پر درود و سلام بھیجا۔

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *