سوشل میڈیا کا غلط استعمال اور اسکے سماجی اثرات از رہبر انقلاب

سوشل میڈیا پر دشمن عناصر کی تاثیر!

بعض دشمنی اور دیگر اغراض کے تحت مختلف مسائل کا غلط تجزیہ پیش کرتے ہیں۔جن لوگوں کا تعلق سائبر اسپیس اور سوشل میڈیا سے ہے وہ ان نکات پر توجہ دیں۔

 

ہر ذہن میں آنے والی چیز سوشل میڈیا پر ڈالنے کی غلط عادات!

ہر چیز کو، جو کچھ بھی انسان کے ذہن میں آئے، اسے سائبر اسپیس پر نہیں ڈال دینا چاہیے، آپ دیکھیے کہ اس کا اثر کیا ہے، دیکھیے کہ لوگوں پر، لوگوں کی سوچ پر، لوگوں کے جذبات پر اس کا کیا اثر ہوتا ہے۔

 

سوشل میڈیا کے گہرے معاشرتی اثرات!

وہ لوگ بھی، جو سائبر اسپیس کے بارے میں پالیسی دینا چاہتے ہیں وہ معاملے کے اس پہلو پر توجہ دیں۔ توجہ دیں کہ کس طرح ممکن ہے کہ سائبر اسپیس میں ایک غلط تجزیہ، ایک غلط خبر، کسی واقعے کے بارے میں غلط سوچ، لوگوں میں اضطراب پیدا کر سکتی ہے، انھیں شک و شبہے میں ڈال سکتی ہے، انھیں خوفزدہ کر سکتی ہے۔ یہ وہ چیزیں ہیں جو معاشرے کی نفسیاتی سلامتی کو ختم کر دیتی ہیں۔

 

معاشرے کا ذہنی سکون، ایک اساسی مسئلہ!

سماجی تحفظ کے مسئلے میں، نفسیاتی سلامتی کا یہ پہلو اہم ہے اور ملک کے عہدیداروں پر جس طرح سماجی سلامتی، کوچہ و بازار کے تحفظ، سرحدوں کے تحفظ اور لوگوں کے گھروں کے تحفظ کی حفاظت کی ذمہ داری ہے اسی طرح ان کا فرض ہے کہ لوگوں کی نفسیاتی سلامتی کی بھی حفاظت کریں، یہ ان کے فرائض میں شامل ہے۔

 

 

عہد جوان ، آیت اللہ العظمی خامنہ ای

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *