جوان، کل کی دنیا اور روحانی سہارا! از رہبر انقلاب

نوجوانوں کے نورانی قلوب!

نوجوانوں کے ساتھ ملاقات فطری طور پر نورانی ہوتی ہے۔ نوجوانوں کے قلوب کمتر آلودہ اور زیادہ نورانی ہوتے ہیں۔ حیف ہوگا اگر میں عزیز نوجوانوں کو روحانی نصیحت نہ کروں۔ میں ذکر اور شکر کی تاکید کرتا ہوں۔

 

کل کی دنیا جوانوں کی ہے!

ہم جس راستے پر ہیں وہ مختصر نہیں ہے، آسان راستہ نہیں ہے۔ یہ وہ راستہ ہے جس کو طے کرنے کی زیادہ ذمہ داری آپ نوجوانوں پر ہے۔ کل کی دنیا آپ کی ہے۔ کل کا ملک آپ کا ہے۔ کل کا عالمی نظام آپ کا ہے۔ آپ کا کام بہت سنگین ہے۔

 

ذکر و شکر، جوانوں کیلئے روحانی سہارا!

اس راہ میں ہمت کی ضرورت ہے، معرفت کی ضرورت ہے، سعی وکوشش کی ضرورت ہے، لیکن سب سے زیادہ روحانی سہارے کی ضرورت ہے۔ اس سہارے کو دو لفظوں”ذکر” اور “شکر” میں بیان کیا جاسکتا ہے۔

 

 

عہد جوان ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *