شہادت سید حسن نصر اللہ پر تعزیتی پیغام از رہبر انقلاب

مجاہدت کے علمبردار!

عظیم مجاہد، خطے میں مزاحمت کے علم بردار، بافضیلت عالم دین اور مدبّر سیاسی رہنما جناب سید حسن نصر اللہ رضوان اللہ علیہ لبنان کے کل رات کے واقعات میں شہادت کے درجے پر فائز ہوئے اور ملکوت اعلیٰ کی جانب پرواز کر گئے۔ مزاحمت کے سید عزیز نے اللہ کی راہ میں دسیوں سال جہاد اور اس کی دشواریوں کا صلہ ایک مقدس جنگ میں حاصل کیا۔

 

خونِ نصر اللہ رایگاں نہیں جائے گا!

سید حسن نصر اللہ صرف ایک شخص نہیں تھے، وہ ایک راستہ اور مکتب فکر تھے، اور یہ مشن اس طرح آگے بڑھتا رہے گا۔ شہید سید عباس موسوی کا خون رایگاں نہیں گیا اور نہ شہید سید حسن نصر اللہ کا خون(رایگاں)رہے گا۔

 

شہادت پر مبارکباد اور تعزیت!

اینجانب سید عزیز کی اہلیہ کو، کہ جنہوں نے اس(شہادت)سے پہلے اپنے بیٹے سید ہادی کو بھی راہ خدا میں پیش کیا، اور ان کے بچوں اور اس واقعے کے شہداء کے اہل خانہ کو، اور حزب اللہ کے ہر فرد کو، اور لبنان کے ناقابلِ شکست اور والا مقام لوگوں کو، اور پورے عالمی مزاحمتی(مقاومتی)محاذ کو، اور تمام امت مسلمہ کو سید حسن نصر اللہ اور ان کے شہید ساتھیوں کی شہادت پر مبارکباد اور تعزیت پیش کرتا ہوں۔

 

خدا انہیں اپنے اولیاء(مولا اور آقا)کے ہمراہ محشور فرمائے۔

 

 

عہد بصیرت ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *