حسینی محاذ بمقابلہ یزیدی محاذ! از رہبر انقلاب

جنگ ختم ہونے والی نہیں!

حسینی محاذ اور یزیدی محاذ کے درمیان مقابلہ آرائی ہمہ وقت جاری ہے جو ختم ہونے والی نہیں ہے۔ امام حسین علیہ السلام کے قیام کا مقصد ظلم و جور کا مقابلہ کرنا تھا۔

 

نئے دور میں مقابلے کے نئے انداز!

ظلم و جور سے حسینی محاذ کے مقابلے کے طریقے حالات کے مطابق بدلتے رہتے ہیں، یہ مقابلہ نیزہ و شمشیر کے زمانے میں ایک انداز کا تھا تو ایٹمی دور اور آرٹیفیشیل انٹیلیجنس کے زمانے میں کسی اور انداز کا ہے۔ شعر و قصیدے اور حدیث و اقوال سے تبلیغ کے زمانے میں اس کا الگ انداز تھا اور انٹرنٹ اور کوانٹم کے زمانے میں اس کی روش الگ ہے۔

 

صحیح وقت پر صحیح نشانہ!

یزیدی محاذ سے حسینی محاذ کی جنگ ہمیشہ بندوق کے ذریعے نہیں ہوتی بلکہ صحیح فکر، صحیح گفتگو، صحیح شناخت کے ساتھ فریضے کی آگاہی حاصل کی جاتی ہے اور ٹھیک نشانے پر وار کرنا ہوتا ہے۔ اگر ہم اس راستے پر چلے تو ہماری زندگی با معنی و با ہدف ہوگی۔

 

 

رہبر معظم ، عہد نوجوان

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *