قیام حسینی کا ہدف امام حسینٔ کی زبانی… از رہبر انقلاب

اخلاص اہم ترین خصوصیت!

قیام حسینی کی اہم ترین خصوصیات میں سے ایک اخلاص ہے۔ حسین ابن علی کی تحریک صرف اور صرف، خالصتا اللہ کے لئے، دین کے لئے اور مسلمانوں کی اصلاح کے لئے تھی، اس میں کسی طرح کا کوئی اور شائبہ نہیں تھا۔

 

قیام کس ہدف کیلئے؟

یہ جو حسین ابن علی علیہ السلام نے فرمایا: «انّی لم اخرج اشراً و لابطراً و لاظالماً و لامفسداً» خود نمائی نہیں ہے، اپنا لوہا منوانا مقصد نہیں ہے، اپنے لئے نہیں، کسی چیز کی طلب کے لئے نہیں، نمائش کے لئے نہیں۔ ذرہ برابر ستم اور فساد اس تحریک میں نہیں ہے۔

 

پاکیزہ نیت اور ارادہ، کربلا کا نچوڑ!

«و انما خرجتُ لطلب الاصلاح فی امّة جدّی» یہ بڑا کلیدی نکتہ ہے۔ انّما: بس یہی، یعنی کوئی دوسرا ہدف و مقصد اس پاکیزہ نیت، آفتاب کی مانند جگمگاتے ذہن کو مکدر نہیں کر سکتا۔

 

 

عہد بصیرت ، آیت اللہ العظمی خامنہ ای

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *