کتاب، کتاب خوانی اور آج کا جدید دور! از رہبر انقلاب

کوئی بھی چیز کتاب کی جگہ نہیں لے سکتی!

مختلف شعبوں میں سبھی لوگ، مختلف عمر اور مختلف علمی سطح کے لوگوں کو ضرورت اس بات کی ہے کہ کتاب پڑھیں اور صحیح معنی میں کتاب پڑھیں، کوئی بھی چیز کتاب کی جگہ نہیں لے سکتی ۔ میں چاہتا ہوں کہ کتابیں پڑھنے کا رواج عام ہو۔

 

سوشل میڈیا سے کتاب کی اہمیت کم نہیں ہوتی!

آج دیگر مشاغل جیسے سوشل میڈیا وغیرہ نے کتب بینی کی تھوڑی سی جگہ لے لی ہے۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ سوشل میڈیا کی طرف نہ جائيں یا اخبار نہ پڑھیں۔ پڑھیں! لیکن یہ نہیں ہونا چاہئے کہ یہ کتب خوانی کی جگہ لے لیں۔

 

کتاب کو گھریلو اخراجات میں شامل کریں!

کتاب کو لوگوں کے اخراجات میں، خرید میں شامل ہونا چاہئے اور ان کے فراغت کے اوقات میں اس کیلئے وقت ہونا چاہئے۔ تھوڑا وقت مطالعہ کتب میں ضرور گزاریں۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ رائج ہو جائے۔

 

 

رہبر معظم ، عہد زندگی

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *