شخصیت امام خمینی رح میں «ایمان»کے چار مصادیق” از شہید مطہری

امام خمینی رح کے ایمان کی اقسام!

میں نے تقریباً بارہ سال تک اس عظیم انسان کے حضور میں تعلیم حاصل کی، حال ہی میں پیرس کے دورے پر جب میں ان سے ملاقات کے لیے گیا تو مجھے ان کی جذبے کے بارے میں کچھ ایسی باتیں معلوم ہوئیں جنہوں نے نہ صرف مجھے حیران کیا، بلکہ میرے ایمان میں مزید اضافہ کیا۔ جب واپس آیا تو دوستوں نے پوچھا کیا دیکھا؟ میں نے کہا کہ میں نے چار اقسام کے “ایمان”دیکھے:

1) اپنے رب پر ایمان

2) ہدف پہ ایمان

3) راستے پہ ایمان

4) اپنے قول پہ یقین

 

امام خمینی اور اپنے مقصد پر ایمان!

وہ اپنے مقصد پر یقین رکھتے تھے۔ اگر پوری دنیا بھی ایک طرف ہوجائے تو انہیں اپنے مقصد سے نہیں ہٹا سکتی۔

 

امام خمینی رح کا راستے پہ ایمان!

وہ اس راستے پر یقین رکھتے ہیں جو انہوں نے چنا۔ اس بات کا امکان نہیں تھا کہ انہیں اپنے چنے ہوئے راستے سے ہٹایا جاسکے۔(امام خمینی کا ایمان)اسی ایمان کی مانند جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے مقصد اور راہ پہ تھا۔

 

 

امام خمینی کا اپنے قول پر یقین!

میں جتنے دوستوں اور ساتھیوں کو جانتا ہوں، ان میں سے کوئی بھی ان کی طرح ہماری عوام کے جذبے پر یقین نہیں رکھتا۔ لوگ انہیں نصیحت کرتے تھے کہ تھوڑا دھیرے دھیرے لوگوں کو بیدار کریں، ورنہ لوگ بے حسی کا شکار ہورہے ہیں، لوگ نظر انداز کررہے ہیں۔ وہ جواب دیتے ہیں کہ نہیں، لوگ ایسے نہیں ہیں جیسے تم کہتے ہو، میں لوگوں کو بہتر جانتا ہوں۔ اور ہم دیکھتے ہیں کہ ان کی باتوں کی سچائی روز بروز عیاں ہوتی جارہی ہے۔

 

 

شہید مطہری ، عہد بصیرت

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *