عید،مقامِ رسول اللہ میں افزائش از رہبر انقلاب

عید اور نبی اکرم کا تعلق!

عید الفطر سے متعلق جو باتیں ہمیں تاریخ میں ملتی ہیں وہ یہ کہ اس دن کا بنی اکرم(ص) کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے.شب عید کی دعاؤں میں میں متعدد مقامات پہ کہا گیا ہے:”یا مصطفیا محمد و ناصرہ” یعنی اے محمد(ص) کو منتخب کرنے والے(پروردگار) اور اسکی نصرت کرنے والے.جیسا کہ ہم پڑھتے ہیں “الذی جعلته للمسلمين عيدا و لمحمد صلى الله عليه و آله ذخرا و شرفا و كرامة و مزيدا”.اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وجود مقدس نبی اکرم اور آج کے بابرکت دن کے مابین ایک گہرا تعلق ہے.

 

عید فطر،عید نبوی ہے!

میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اگر ہر عید پہ اس عظیم انسان کی امت اپنے عظیم پیشوا اور عظیم الہی رہبر کے قدم سے قدم ملا کر چلے تو عید الفطر کا دن،خدا کی منشاء اور مرضی کے مطابق؛اصلی معنوں میں ایک مصطفوی اور نبوی عید ہوگی.

 

رسول اللہ کی تعظیم کا دن!

یہ دن رسول اللہ کی تعظیم کا دن ہے.”اللہ نے اس دن کو مسلمانوں کے لئے،اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لئے عزت،شرف اور کرامتوں میں اضافے کا باعث قرار دیا”.یہ احترام ہے رسول کے لئے کہ انکی امت کی طرف سے،وہ امت کے جسکے رسول کے بارے میں خدا نے سورہ توبہ میں فرمایا”کہ ایسا نبی کہ جسکے لئے اپنی امت پہ آنے والی مشکلات کو برداشت کرنا دشوار ہے.

 

عید یعنی نورانیت میں اضافہ!

خدا نے اس دن کو اس عظیم نبی اور اسکے دین کی نورانیت اور روحانیت میں اضافے کا ذریعہ قرار دیا.رسول اکرم(ص)کے وجود مبارک کے لئے یہ عید ایک ذخیرہ ہے،وسیلہ شرف ہے،آپ(ص) کی عظمت اور اعلی مقام و مرتبے میں اضافے کا ذریعہ ہے.

 

عہد بندگی , رھبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *