فلسطین کا دفاع اور اسلامی سرحدوں کی حفاظت! از رہبر انقلاب

اسلامی سرحدوں کا دفاع، ایک دائمی فریضہ!

فلسطین اسلامی لحاظ سے تمام مسلمانوں کے لئے ایک بنیادی مسئلہ اور فریضہ ہے۔ ماضی کے تمام شیعہ اور سنی علماء صاف طور پر کہتے ہیں کہ اگر وطن اسلامی کا کوئی ٹکڑا دشمنان اسلام کے قبضے میں چلا جائے تو یہ تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ وہ دفاع کریں تاکہ غصب شدہ علاقوں کو واپس لے سکیں۔

 

جو کچھ بھی ہوسکتا ہو!

ہر شخص جس طرح بھی اس کیلئے ممکن ہو، جس انداز میں بھی وہ کچھ کرسکتا ہو، فلسطین کے مسئلے میں اس کا فریضہ ہے۔

 

فلسطین اور ہر مسلمان کے دو فریضے!

اول تو اسلامی لحاظ سے ہر مسلمان کا فریضہ ہے؛ زمین، اسلامی سرزمین ہے جو دشمنان اسلام کے قبضے میں ہے اور اسے واپس لیا جانا چاہئے اور دوسرے یہ کہ اسّی لاکھ مسلمان ہیں کہ جن میں بعض آوارہ وطن اور بے گھر ہیں اور بعض مقبوضہ علاقوں میں رہ رہے ہیں جن کے حالات آوارہ وطنوں اور بے گھروں سے بھی بدتر ہیں۔

 

 

آیت اللہ خامنہ ای ، عہد بصیرت

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *