ماہِ رجب، مغفرتِ الہی کا موسم! از رہبر انقلاب

رجب کا بابرکت مہینہ!

رجب کا مہینہ بابرکت مہینہ ہے۔ خدا کی رحمت ان لوگوں کے کیلئے فراہم ہے جن کے دل اس مہینے میں خدا کو یاد کرتے ہیں۔

 

ماہِ رجب میں استغفار، سب سے افضل عمل!

اس مہینے میں جو سب سے افضل عمل جو انسان انجام دے سکتا ہے وہ استغفار ہے۔ہم سب کو واقعی استغفار کی ضرورت ہے۔ آئیے اللہ تعالیٰ کی مغفرت طلب کریں۔

 

مغفرتِ الہی، سب سے بڑی نعمت!

خدا کی بخشش سب سے بڑی نعمت ہے جو خدا تعالی انسان کو دنیا اور آخرت میں عطا کرتا ہے۔ یہاں تک کہ اولیاء اللہ، حتیٰ کہ خدا کے نبی بھی خدا کی بخشش کے محتاج ہیں۔

«لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ مَا تَقَدَّمَ مِن ذَنبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ»

 

بارگاہِ الٰہی میں استغفار کی حقیقت!

یہ استغفار اس حقیقت کی وجہ سے ہے کہ کوئی شخص بھی خدا کی اطاعت اور عبادت کا حق ادا نہیں کر سکتا۔کوئی نہیں جو خدا کی عبادت کرنے کا حق پورا کر سکے،اس کی بندگی کا حق،جیسا کہ وہ مستحق ہے۔ چاہے وہ کتنی ہی جدوجہد کرلے،وہ نہیں کر سکتا۔ ہمیں مغفرت کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو استغفار کرنا چاہیے!

 

 

عہد بندگی ، رہبر معظم

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *