بیدار قوم اور دشمن، فطری ملازمہ! از رہبر انقلاب

دشمن شناسی، بیدار قوم کی پہچان کا معیار!

جو قوم بیدار ہے اور ترقی کی طرف گامزن ہے، منجملہ اُن تمام کاموں سے جو تعمیر نو کے عمل کے ساتھ علمی ترقی کے ہمراہ اور دوسرے بڑے بڑے کاموں کے ساتھ انجام پانا چاہئے اور اُن سے ہرگز غفلت نہ برتے، وہ ہر مرحلے میں دشمن کے اہداف کی پہچان ہے، یہ بیدار ہونے کی دلیل ہے۔

 

غفلت زدہ قوم اور غلامانہ ذہنیت!

ایک ایسی قوم کا تصور نہیں کیا جاسکتا جو عظیم اہداف و مقاصد کی مالک ہو اور عظیم کام کرنا چاہتی ہو لیکن اس کے دشمن نہ ہوں، ہاں ایسی قومیں بھی پائی جاتی ہیں جو دنیا کے ایک گوشے میں پڑی ہیں اور اپنے مقدرات سے ان کو کوئی سرو کار نہیں ہے، بیرونی قوتوں نے اُن پر قبضہ بھی جما رکھا ہے۔۔۔

 

بیدار قومیں، دشمن کی آماجگاہ!

ایک ایسی قوم جو ملت ایران جیسی ہے اور جس نے بیرونی طاقتوں کی مداخلت کے خلاف انقلاب برپا کیا ہے اور بیرونی طاقتوں کے ہاتھ ملک سے کاٹ دئے ہیں اور اپنے ملک میں بیرونی مداخلت کا خاتمہ کردیا ہے، یہ سب کوئی چھوٹے کام نہیں ہیں۔ (ایسے میں) ایران کے (بھی) دشمن ہیں، یہ قوم ان خصوصیات کے ساتھ بالآخر دشمن رکھتی ہے، ایسا کیسے ممکن ہے کہ اس کے دشمن نہ ہوں۔

 

 

عہد بصیرت ، آیت اللہ العظمی خامنہ ای

متعلقہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *